- تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کو جلسے کی اجازت نہ دینے پر توہینِ عدالت کی درخواست
- کراچی میں تیزہوائیں، پیر کو گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
- کراچی؛ مختلف علاقوں میں مقابلوں کے بعد 2 زخمیوں سمیت 3 ڈاکو گرفتار
- عمران خان رہائی تحریک سے مینڈیٹ چور حکومت بوکھلا گئی ہے، بیرسٹر سیف
- بابراعظم کی کپتانی، ڈومیسٹک سسٹم کیسا ہو؟ مشاورت کیلئے سابق کرکٹرز طلب
- پختونخوا میں مون سون کا آغاز ہلکی و تیز بارش سے گرمی کی شدت کم ہوگئی
- آئس کریم کے صحت بخش فوائد
- کراچی؛ سی ٹی ڈی افسران و اہلکاروں کا شہری کو اغوا اور بھتہ لینے کا انکشاف
- کوپا امریکا؛ ارجنٹینا نے ایکواڈور کو شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ پکی کرلی
- مودی سرکار کا بھارتی اقلیتوں پر نئے فوجداری قوانین کا نفاذ
- وزن کم کرنے والی ادویات کینسر کیخلاف بھی مزاحم
- برڈ فلو ویکسین کیلئے امریکی حکومت کا ماڈرنا کو 176 ملین ڈالر دینے کا اعلان
- خلائی ملبے سے بچانے کیلئے چینی خلائی اسٹیشن پر حفاظتی آلات نصب
- امریکا کے آسمان پر دُمدار شے کو لوگ شہابی پتھر سمجھ بیٹھے، حقیقت کچھ اور
- الٹرا پروسیسز غذائیں جلد اموات کا سبب بن سکتی ہیں، تحقیق
- اسٹار فش سے متاثر ہوکر سائنسدانوں نے لچکدار روبوٹ ماڈل تیار کرلیا
- کراچی میں اوور لوڈ گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن
- تحریک انصاف کا آج اسلام آباد میں ہر صورت جلسہ کرنے کا فیصلہ
- پیٹرولیم ڈیلرز کی ایک روزہ ہڑتال کے بعد حکومت نے ایڈوانس ٹیکس ختم کردیا
- اے این ایف نے مختلف کارروائیوں میں 149 کلو سے زائد منشیات برآمد کرلی
پاکستانی شہری سے شادی کرنیوالی خاتون پر شوہر کا تشدد، زبردستی بھارت بھیجنے کی کوشش
![فوٹو : ایکسپریس نیوز](https://c.express.pk/2024/04/2629589-indianlady-1713181272-954-640x480.jpg)
فوٹو : ایکسپریس نیوز
لاہور: پاکستانی شہری سے پسند کی شادی کرنے والی بھارتی خاتون پر اس کے شوہر کی طرف سے تشدد اور اسے زبردستی واپس بھارت بھیجے جانے کی کوشش کا انکشاف ہوا ہے تاہم فرزانہ نامی خاتون کو واپس بھارت بھیجے جانے کی کوشش کامیاب نہیں ہوسکی۔
تھانہ فیکٹری ایریا شیخوپورہ نے بھارتی خاتون کی درخواست پر اس کے شوہر مرزا یوسف الٰہی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
بھارتی خاتون فرزانہ کے مطابق پاکستانی شہری مرزا یوسف الٰہی نے 2015 میں اس سے دبئی میں محبت کی شادی کی تھی اور سال 2018 میں وہ اسے دبئی سے پاکستان لے آئے تھے جبکہ اس دوران ان کے ہاں دو بیٹے بھی پیدا ہوئے۔
فرزانہ کے مطابق پاکستان میں قیام کے دوران انکشاف ہوا کہ ان کے شوہر پہلے سے ہی شادی شدہ ہیں اور ان کے ساتھ اسکی یہ چوتھی شادی تھی۔ اس دھوکا دہی پر جب انہوں نے احتجاج کیا تو ان کے شوہر مرزا یوسف الٰہی خود، اپنی پہلی بیوی اور بیٹوں کے ساتھ مل کر تشدد کرتا اور اسے دھمکیاں دی جاتی تھیں۔
فرزانہ بیگم نے بتایا کہ گزشتہ ایک سال سے ان کے شوہر نے انہیں رحمان گارڈن کے علاقے میں ایک گھر میں قید کر رکھا تھا اور گھر کے باہر سیکیورٹی تعینات کر رکھی تھی۔ عید کی چھٹیوں کے دوران ان کے شوہر اور پولیس وردی میں ملبوس چند افراد ان کے گھر آئے، ان کا موبائل فون چھین لیا، انہیں دھمکیاں دیں اور پھر واہگہ بارڈر لیکر گئے جہاں زبردستی ان کا امیگریشن کروانے کے بعد واپس بھارت بھیجنے کی کوشش کی مگر وہ بھارت واپس نہیں جانا چاہتی تھیں۔
فرزانہ کے مطابق ان کے شوہر نے واہگہ بارڈر پر بھی ان پر بدترین تشدد کیا تاہم اسے واپس بھارت بھیجے جانے کی کوشش کامیاب نہیں ہوسکی۔
واہگہ بارڈر امیگریشن حکام نے بھی اس واقع کی تصدیق کی اور بتایا کہ خاتون کو اس کا شوہر طلاق دے چکا ہے اس لیے وہ اسے واپس اس کے ملک بھیجنا چاہتے تھے لیکن خاتون جانا نہیں چاہتی تھیں۔
آخری اطلاعات تک تھانہ فیکٹری ایریا ضلع شیخوپورہ پولیس نے فرزانہ بیگم کے درخواست پر مرزا یوسف الٰہی کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔