- وزیرداخلہ سے امریکی وفد کی ملاقات، پاکستانی نرسز کو امریکا بجھوانے پر اتفاق
- سندھ حکومت کا ای وی ٹیکسی اور پنک ٹیکسی چلانے کا اعلان
- بیماری کی تشخیص میں دشواری، اَن پڑھ خادمہ نے ڈاکٹر کی مشکل آسان کردی
- مریم نواز نے پنجاب ہونہار میرٹ اسکالر شپ پروگرام کی منظوری دیدی
- آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسلادھار بارش کا امکان
- اسٹیٹ بینک نے مالی استحکام کی جائزہ رپورٹ 2023ء جاری کردی
- پاکستان میں ڈبہ پیک دودھ کئی ملکوں سے مہنگا، بلومبرگ
- خسرے کی ابتدائی تین علامات جنہیں اکثر لوگ نظرانداز کردیتے ہیں
- ننھا کرکٹر بابراعظم سے ملاقات کے بعد ہاتھ چومنے لگا، ویڈیو وائرل
- امریکی شہری نے آنکھوں کے خول سے دو گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرڈالے
- راولپنڈی؛ شاپنگ مال میں چوری کی دلیرانہ واردات، ویڈیو سامنے آ گئی
- پیٹرولیم و گیس کی تلاش و پیداواری کمپنیوں کا پاکستان میں 5 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان
- ڈی سی اسلام آباد حکومت کے ٹاؤٹ بنے ہوئے ہیں، عمر ایوب
- کراچی پریس کلب کے زیر اہتمام ایک روزہ جنگل ایڈونچر کا انعقاد
- پشاور میں فائرنگ سے پولیس اہلکار قتل، دوست پر شبہہ
- لاہور سے کوٹ ادو جانے والی بس سے ایک سالہ بچہ باہر گر گیا
- ساحل عدیم نے کیسے درست کہا؟
- کوہلی، روہت کو لیکر سریش رائنا نے بھارتی بورڈ سے بڑی اپیل کردی
- کارِ سرکار میں مداخلت؛ پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم
- ایران میں صدارتی انتخاب؛ مسعود پزشکیان صدر منتخب
الیکشن کمیشن؛ اسلام آباد کے ٹریبونل تبدیلی کی لیگی ایم این ایز کی درخواستیں منظور
![(فوٹو: فائل)](https://c.express.pk/2024/06/2650488-ecp-1717997390-676-640x480.jpg)
(فوٹو: فائل)
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے ٹریبونل تبدیلی کی لیگی ایم این ایز کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے ٹریبونل منتقلی کی ہدایت کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کی الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی سے متعلق درخواست پر الیکشن کمیشن نے جمعہ کے روز محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا، اس حوالے سے دوپہر 3فیصلہ سنانے کی کاز لسٹ بھی جاری کردی گئی تھی۔
الیکشن کمیشن نے اسلام آباد سے لیگی ایم این ایز کی ٹریبونل تبدیلی کی تینوں درخواستیں منظور کرلیں۔ اور ٹریبونل منتقلی کی ہدایت کردی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: ٹریبونل تبدیلی؛ الیکشن کمیشن نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا
یاد رہے کہ اسلام آباد سے لیگی ایم این ایز نے الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی سے متعلق الیکشن کمیشن میں درخواست دی تھی۔ الیکشن کمیشن نے 2 روز تک ن لیگ اور پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدواروں کے دلائل سننے کے بعد جمعہ کے روز فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
اسلام آباد سے طارق فضل چوہدری سمیت تینوں لیگی ایم این ایز نے الیکشن ٹربیونل جسٹس طارق محمود جہانگیری پر عدم اعتماد کیا تھا۔ پی ٹی آئی حمایت یافتہ شعیب شاہین، عامرمغل اورعلی بخاری کے وکلا نے ن لیگی رہنماؤں کی درخواستوں مسترد کرنے کی استدعا کی تھی۔ گزشتہ سماعت میں فیصل چوہدری نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن کے پاس ٹریبونل تبدیلی یا نظرثانی کا اختیار نہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔