- سربیا میں اسرائیلی سفارت خانے پر 3 روز میں دوسرا حملہ
- تجارتی راہداری کے ذریعے پاکستان تک زمینی رابطہ استوار کرنے کے خواہاں ہیں، روسی سفیر
- سی اے اے کی کراچی ایئرپورٹ فروخت کرنے کی خبروں کی تردید
- تحریک انصاف کا 6 جولائی کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا اعلان
- ہاتھ بندھے ہیں، اسرائیل پر براہ راست حملے نہیں کرسکتے؛ پاسداران انقلاب
- یو اے ای وفد کی کراچی ائیرپورٹ آمد، سول ایوی ایشن سیکیورٹی کا جائزہ
- وزیراعظم کی دوشنبے میں تاجک صدر سے ملاقات، سرمایہ کاری کی پیش کش
- پاکستان کے حسنین اختر نے ایشین انڈر21 اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی
- پاکستان اور ازبکستان کے درمیان ریلوے لائن بچھانے پر اتفاق
- ٹرمپ کو استثنیٰ دیکر سپریم کورٹ نے ایک خطرناک مثال قائم کردی؛ بائیڈن
- پاک-بیلاروس سیاسی مشاورتی اجلاس، عالمی فورمز پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق
- سندھ ہائیکورٹ کا لاپتا شہریوں کی بازیابی کی درخواستوں پر مقدمات درج کرنے کا حکم
- کراچی؛ درجہ حرارت میں کمی کے باوجود گرمی اور حبس برقرار
- بھارت؛ ہندو دیوتا کے جشن میں بھگدڑ سے 23 خواتین سمیت 107 افراد ہلاک
- ڈالمیا کے رہائشی نوجوان کی میمن گوٹھ میں جھاڑیوں سے سرکٹی لاش برآمد
- پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم پاکستان کو جناح پور سازش کا ذمہ دار قرار دے دیا
- نایاب جنگلی پودوں کی بھاری مقدار میں بیرون ملک اسمگلنگ ناکام
- کراچی میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر، شہریوں کو مشکلات
- کینسر سے نمٹنے کے لیے نینو ربوٹ تیار
- ایمریٹس کا تعطیلات کیلئے دبئی جانے والوں کو ہوٹل میں اعزازی قیام کی سہولت کا اعلان
غزہ جنگ: اسرائیل کی حمایت پر مزید دو امریکی فوجیوں کا اعتراض، مستعفی ہونے کو تیار
![امریکی فضائیہ کے اہلکاروں نے سروس چھوڑنے کی خواہش ظاہر کی—فوٹو: بشکریہ الجزیرہ](https://c.express.pk/2024/06/2655923-image-1719162079-193-640x480.jpg)
امریکی فضائیہ کے اہلکاروں نے سروس چھوڑنے کی خواہش ظاہر کی—فوٹو: بشکریہ الجزیرہ
![امریکی فضائیہ کے اہلکاروں نے سروس چھوڑنے کی خواہش ظاہر کی—فوٹو: بشکریہ الجزیرہ](https://c.express.pk/2024/06/2655923-image-1719162079-193-160x120.jpg)
![](https://c.express.pk/2024/06/2655923-image-1719162048.jpg)
واشنگٹن: امریکی فضائیہ کے دو حاضر سروس اہلکاروں نے غزہ جنگ میں اسرائیل کی حمایت کرنے پر بائیڈن انتظامیہ کی پالیسی پر اعتراض کرتے ہوئے فوج کی سروس چھوڑنے کی خواہش ظاہر کردی۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق لیری ہیبرٹ اور جووان بیٹینکورٹ کا کہنا ہے کہ وہ غزہ جنگ میں امریکا کے کردار کی وجہ سے امریکی فوج میں مزید خدمات سرانجام دینا نہیں چاہتے ہیں جہاں بچوں اور خواتین سمیت اب تک 37 ہزار 400 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دونوں اہلکاروں نے امریکی فوج کے مروجہ طریقہ کار کے تحت باقاعدہ طور پر درخواست دی ہے کہ وہ ارادتاً اس پالیسی پر اعتراض کرنے والوں، اخلاقی اور اصولوں کی بنیاد پر فوج میں خدمات انجام دینے سے انکار کرنے والے افراد میں شامل ہیں۔
امریکی فضائیہ کے حاضر سروس سینئر ایئرمین لیری ہیبرٹ نے الجزیرہ کو بتایا کہ امریکی پالیسی سے اختلاف کی ایک طویل تاریخ جس میں ویتنام اور عراق جنگ کے خلاف احتجاج بھی شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ اعتراض کرنے سے حاضرسروس امریکی فوجیوں کو بھی ایک موقع ملے گا، میرے خیال میں حاضر سروس اہلکاروں کی ایک بڑی تعداد کو حقیقت کا علم ہی نہیں ہے کہ کیا ہو رہا ہے اور ان کا کیا حق ہے۔
لیری ہیبرٹ اپریل سے چھٹیوں پر ہیں لیکن وائٹ ہاؤس کے باہر احتجاج کرچکے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں غزہ میں مستقل جنگ بندی کی جائے اور اسرائیل کو امریکی اسلحے کی فراہمی روک دی جائے۔
انہوں نے اس سے قبل این بی سی کو بتایا تھا کہ فروری میں 6 سالہ ہند رجب کی شہادت ان کے لیے ایک ٹرننگ پوائنٹ تھا، جن کو اسرائیلی ٹینک نے اہل خانہ کے ہمراہ اس وقت نشانہ بنایا تھا جب وہ گاڑی میں جارہے تھے اور وہ فون پر کار سے نکالنے کے لیے اپیل کر رہی تھیں جہاں ان کے اہل خانہ شہید ہوگئے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔