- افغان مالیاتی اور بینکنگ سیکٹرز پر سے عالمی پابندیاں جلد ہٹ جائیں گی، طالبان
- پلاٹوں کی خرید و فروخت پر ٹیکس استشنیٰ شہدا اور زخمی فوجی ملازمین کیلیے ہے، وزیر مملکت
- چیچہ وطنی؛ گھریلو ناچاقی پرشوہر کی فائرنگ سے بیوی زخمی، سالی جاں بحق
- ایس آئی ایف سی ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس؛ معاملات تیزی سے آگے بڑھانے کیلئے جامع منصوبے پیش
- جامعہ کراچی؛ بی اے ایل ایل بی (آنرز) سال آخر کے نتائج کا اعلان
- سربیا میں اسرائیلی سفارت خانے پر 3 روز میں دوسرا حملہ
- تجارتی راہداری کے ذریعے پاکستان تک زمینی رابطہ استوار کرنے کے خواہاں ہیں، روسی سفیر
- سی اے اے کی کراچی ایئرپورٹ فروخت کرنے کی خبروں کی تردید
- تحریک انصاف کا 6 جولائی کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا اعلان
- ہاتھ بندھے ہیں، اسرائیل پر براہ راست حملے نہیں کرسکتے؛ پاسداران انقلاب
- یو اے ای وفد کی کراچی ائیرپورٹ آمد، سول ایوی ایشن سیکیورٹی کا جائزہ
- وزیراعظم کی دوشنبے میں تاجک صدر سے ملاقات، سرمایہ کاری کی پیش کش
- پاکستان کے حسنین اختر نے ایشین انڈر21 اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی
- پاکستان اور ازبکستان کے درمیان ریلوے لائن بچھانے پر اتفاق
- ٹرمپ کو استثنیٰ دیکر سپریم کورٹ نے ایک خطرناک مثال قائم کردی؛ بائیڈن
- پاک-بیلاروس سیاسی مشاورتی اجلاس، عالمی فورمز پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق
- سندھ ہائیکورٹ کا لاپتا شہریوں کی بازیابی کی درخواستوں پر مقدمات درج کرنے کا حکم
- کراچی؛ درجہ حرارت میں کمی کے باوجود گرمی اور حبس برقرار
- بھارت؛ ہندو دیوتا کے جشن میں بھگدڑ سے 23 خواتین سمیت 107 افراد ہلاک
- ڈالمیا کے رہائشی نوجوان کی میمن گوٹھ میں جھاڑیوں سے سرکٹی لاش برآمد
ماضی کے معروف اداکار راحت کاظمی کی نئی تصویر دیکھ کر مداح حیران
![مداحوں نے راحت کاظمی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا : فوٹو : ویب ڈیسک](https://c.express.pk/2024/06/2656292-rahat-1719225588-807-640x480.jpg)
مداحوں نے راحت کاظمی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا : فوٹو : ویب ڈیسک
کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار، اسکرپٹ رائٹر اور فلم پروڈیوسر راحت کاظمی کی نئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے دیکھ کر مداح حیران ہوگئے۔
مدیحہ مسعود نامی لڑکی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر راحت کاظمی کی نئی تصویر پوسٹ کی جس میں سینیئر اداکار کے ہمراہ اُن کی اہلیہ ساحرہ کاظمی اور چار بچوں کو صوفے بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
تصویر میں 77 سالہ راحت کاظمی پہلے سے کافی کمزور اور بوڑھے نظر آرہے ہیں جبکہ اُن کی اہلیہ بھی اپنے شوہر کی طرح کمزور لگیں۔
مدیحہ مسعود نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ اُنہوں نے ناپا میں ٹریننگ سیشن کے دوران راحت کاظمی سے ملاقات کی جوکہ اُن کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ راحت کاظمی سے ملاقات کا خاص لمحہ اُن کی خوشگوار یادوں کی طرح ہمیشہ اُن کے دل میں رہے گا اور وہ اس لمحے کو یاد کرکے زندگی بھر متاثر ہوتی رہیں گی۔
دوسری جانب راحت کاظمی کو طویل عرصے بعد دیکھ کر مداح حیران نظر آئے، مداحوں کو اداکار کو پہچاننے میں بھی تھوڑی مشکل ہوئی کیونکہ وہ اب بہت بوڑھے ہوچکے ہیں۔
مداحوں نے اداکار اور اُن کی اہلیہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ماضی کے ڈراموں کو بھی یاد کیا۔
واضح رہے کہ راحت کاظمی نے ڈرامہ سیریل ’دھوپ کنارے‘ سے شہرت حاصل کی تھی، اُنہوں نے اس ڈرامے میں ’ڈاکٹر احمر انصاری‘ کا ایک سنجیدہ کردار ادا کیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔