- سیاسی جماعتوں سے سال 2023-24 کے گوشوارے طلب
- دنیا کی طاقتور اسرائیلی لابی بھی آج تک ایسی قرارداد منظور نہیں کرواسکی، عمران خان
- مٹہ میں نجی اسکول کی چھت گرنے سے 19 بچے زخمی، تین کی حالت نازک
- میک اپ، میوہ جات اور پھلوں سمیت سیکڑوں اشیا 55 فی صد تک مہنگی ہو گئیں
- مینگورہ شہر اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- ہیٹ ویو سے اموات؛ ایم کیو ایم پاکستان کا فوری اقدامات کا مطالبہ
- حماس کیساتھ جھڑپوں میں میجر سمیت 3 اسرائیلی فوجی ہلاک؛ 3 زخمی
- وزیراعظم 2 روزہ دورے پر تاجکستان پہنچ گئے
- محرم الحرام؛ اسلامی نظریاتی کونسل اور علما نے 20 نکاتی ضابطہ اخلاق جاری کردیا
- "بابراعظم کسی بھی بڑی بین الاقوامی ٹیم میں فٹ نہیں ہوتے"
- جہلم؛ میاں بیوی کنویں میں گر گئے
- موجودہ حکومت کا ہر بندہ شیطان ہے، بشریٰ بی بی
- اسموگ کے خاتمے کیلیے صوبہ پنجاب میں دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا
- بابراعظم کا مذاق اڑانے کی ہربھجن کی ویڈیو وائرل
- لاہور : بیرون ملک بھیجنے کا جھانسہ دیکر شہریوں کو لوٹنے والے 5 ملزمان گرفتار
- 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بشری بی بی کی ضمانت منظور
- نئی دہلی؛ بھارتی سیکیورٹی فورس کے اہلکار نے درخت سے لٹک کر خودکشی کرلی
- سابق آسٹریلوی کپتان نے افغان ٹیم کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے
- میری پریس کانفرنس پر کل حکومت ناراض ہوگئی، شاہد خاقان
- ٹیم میں سرجری کے بیان پر محمد رضوان کا ردعمل بھی سامنے آگیا
بابراعظم کے بعد وہاب ریاض نے بھی صحافی کو قانونی نوٹس بھجوا دیا
![فوٹو: فائل](https://c.express.pk/2024/06/2658393-wahabriaz-1719513557-339-640x480.jpg)
فوٹو: فائل
لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے بعد سینئر مینجر وہاب ریاض نے بھی یوٹیوبر کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔
ذرائع کے مطابق وہاب ریاض نے صحافی کو لیگل نوٹس میں وی لاگ میں لگائے گئے الزامات پر 14 دنوں میں معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے، وہاب ریاض نے پچاس کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ کیا ہے۔
وہاب ریاض نے مؤقف اپنایا کہ جس طرح اپنے یوٹیوب چینل پر ہتک آمیز بیانات جاری کیے تھے اسی چینل کے ذریعے معافی بھی مانگیں۔ 14 روز میں معافی نہ مانگی تو آپ کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔
مزید پڑھیں: وہاب ریاض کی رپورٹ چیئرمین بورڈ تک پہنچنے سے قبل ہی لیک؟
اس سے قبل بابر اعظم نے مبینہ الزامات عائد کرنے پر اینکر و یوٹیوبر کو ایک ارب روپے ہرجانے کا ہتک عزت کا نوٹس بھیجا تھا۔
مزید پڑھیں: بھارتی ٹیم پر بال ٹیمپرنگ کا الزام؛ کپتان روہت شرما کا ردعمل سامنے آگیا
واضح رہے کہ اینکرپرسن نے الزام عائد کیا تھا کہ بابراعظم نے میچز کے نتائج تبدیل کرنے کے لیے مہنگی گاڑیاں، دبئی اور آسٹریلیا میں اپارٹمنٹس حاصل کیے جب کہ ان پر بکیز سے روابط کا الزام بھی عائد کیا گیا تھا۔
صحافی نے پاکستان اور امریکا کے میچ پر بھی شکوک شبہات کا اظہار کیا تھا جس میں پاکستان کو سپر اوور میں شکست ہوئی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔