- وزیراعظم 2 روزہ دورے پر تاجکستان پہنچ گئے
- محرم الحرام؛ اسلامی نظریاتی کونسل اور علما نے 20 نکاتی ضابطہ اخلاق جاری کردیا
- "بابراعظم کسی بھی بڑی بین الاقوامی ٹیم میں فٹ نہیں ہوتے"
- جہلم؛ میاں بیوی کنویں میں گر گئے
- موجودہ حکومت کا ہر بندہ شیطان ہے، بشریٰ بی بی
- اسموگ کے خاتمے کیلیے صوبہ پنجاب میں دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا
- بابراعظم کا مذاق اڑانے کی ہربھجن کی ویڈیو وائرل
- لاہور : بیرون ملک بھیجنے کا جھانسہ دیکر شہریوں کو لوٹنے والے 5 ملزمان گرفتار
- 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بشری بی بی کی ضمانت منظور
- نئی دہلی؛ بھارتی سیکیورٹی فورس کے اہلکار نے درخت سے لٹک کر خودکشی کرلی
- سابق آسٹریلوی کپتان نے افغان ٹیم کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے
- میری پریس کانفرنس پر کل حکومت ناراض ہوگئی، شاہد خاقان
- ٹیم میں سرجری کے بیان پر محمد رضوان کا ردعمل بھی سامنے آگیا
- فیملی نے عزیز کا جنازہ چھوڑ کر فٹبال میچ دیکھنا شروع کردیا
- سارنگ مکھیوں کے حوالے سے سائنسدانوں کی چونکا دینے والی تحقیق
- یو این او کا اعتراض مسترد، حکومت نے عمران خان کی گرفتاری کو داخلی معاملہ قرار دے دیا
- کراچی؛ پولیو کیس سامنے آنے کے بعد کیماڑی میں خصوصی انسداد پولیو مہم
- ملک میں بجلی کا شارٹ فال مزید بڑھ کر 6 ہزار 663 میگاواٹ تک پہنچ گیا
- پاکستانی ٹیم اگلے ٹی20 ورلڈکپ کا کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی
- وزیراعظم کا مون سون میں متوقع سیلاب کی صورتحال کی نگرانی کا فیصلہ
انٹرنیشنل باکسرعثمان وزیر نے اپنی 13 ویں انٹرنیشنل فائٹ فائٹ جیت لی
![](https://c.express.pk/2024/06/2658461-usman-1719514710-838-640x480.jpg)
بینکاک: انٹرنیشنل باکسرعثمان وزیر نے تھائی حریف کو تیسرے راونڈ میں ناک آوٹ کرکے اپنی 13 ویں انٹرنیشنل فائٹ فائٹ جیت لی۔
تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں ہونے والے مقابلے میں پاکستانی باکسر نے کامیابی پاکر ناقابل شکست ہونے کا اعزاز برقرار رکھا۔
فتح کے بعد اپنے ویڈیو پیغام میں گلگت سے تعلق رکھنے والے عثمان وزیر نے کہا کہ ایشین، مڈل ایسٹ، اورعالمی یوتھ ٹائیٹل جیت کر قوم کا نام روشن کرنے پر بہت مسرت ہے۔ انٹر نیشنل سطح پر فتوحات پاکر پاکستان اور گلگت، بلتسان کا نام بلند کیا لیکن آج تک کوئی دوسرا پاکستانی یہ اعزاز اپنے نام نہیں کر سکا۔
عثمان وزیر کا کہنا تھا کہ فنڈز کی عدم دستیابی کے سبب اپنے ورلڈ یوتھ ٹائیٹل کا دفاع نہ کرسکنے کا دکھ ہے۔ فائٹ جیتنے کی خوشی ہے لیکن وعدہ کے باوجود حکومت کی سپورٹ نہ ملنے کا افسوس بھی ہے۔ عدم سپورٹ کے سبب عالمی ٹائیٹل لڑے بغیر مجھ سے واپس لے لیا گیا، میں نے مسلسل نو سخت محنت اور اپنی مدد آپ کے تحت پاکستان کے لیے جیتا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔