- مودی کے بھارت میں کرپشن عروج پر
- پی آئی اے کی نجکاری میں التوا سے قومی خزانے کو 850 ارب کے نقصان کا انکشاف
- انڈونیشیا میں بیٹے کی دوا لینے جانے والی ماں کو اژدھا کھا گیا
- برطانیہ میں عام انتخابات کے لیے ووٹنگ کل ہوگی
- ایف بی آر نے 2 ہزار اشیا پر پر اضافی کسٹمز ڈیوٹی عائد کردی
- 2 لاکھ 28 ہزار انکم ٹیکس نان فائلرز کی موبائل سمیں بلاک
- غزہ میں عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں کی اجازت نہیں دی جا سکتی؛ سعودیہ
- کراچی میں گرمی کی شدت برقرار، درجہ حرارت 37.1 ڈگری ریکارڈ
- پی ٹی آئی رہنماؤں نے رابطہ کر کے ہلکا ہاتھ رکھنے کی درخواست کی ہے، فواد چوہدری
- پی ایم ڈی سی نےفلسطینی طلبا کو پاکستان میں تعلیم جاری رکھنے کی اجازت دے دی
- کینیڈا؛ عدالت نے یونیورسٹی میں طلبا کے اسرائیل مخالف کیمپ اکھاڑنے کی اجازت دیدی
- کراچی کے صنعتی علاقوں کو مخصوص پائپ لائنز سے ہائی پریشر گیس فراہم کی جائے گی
- ڈائنو سار کی معدومیت انگور پھیلنے کا ممکنہ سبب قرار
- چھ ٹانگوں والے متروک کتے کونیا گھر مل گیا
- ورزش کینسر سے لڑنے میں مددگار قرار
- کے الیکٹرک بجلی چوروں کیخلاف آپریشن کرے،حکومت سندھ بھرپورساتھ دے گی، وزرا
- باجوڑ: ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ سمیت 5 افراد جاں بحق
- نیتوں کا بحران ختم کیے بغیر معیشت کا بحران ختم نہیں کیا جاسکتا، خالد مقبول صدیقی
- لاہور؛ کم سن بچی سے زیادتی کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار
- رینجرز، ایف سی، کوسٹ گارڈ کے انسداد اسمگلنگ اختیارات میں توسیع
محرم الحرام پر سندھ میں دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری پر پابندی عائد
![محکمہ داخلہ سندھ نے پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا](https://c.express.pk/2024/06/2659156-muharramsecx-1719646788-522-640x480.jpg)
محکمہ داخلہ سندھ نے پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
کراچی: محرم الحرام کے سلسلے میں سندھ بھر میں دفعہ 144 نافد کر دی گئی جبکہ 9 اور 10 محرم کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق صوبے بھر میں محرم کے دوران لائسنس یافتہ اسلحہ لیکر چلنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے، قانون نافد کرنے والے اداروں کے سوا کسی کو اسلحہ لیکر چلنے کی اجازت نہیں ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق مجالس اور امام بارگاہ کے علاوہ 5 افراد سے زیادہ کھڑے ہونے پر پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ ہوٹلز اور عوامی مقامات پر وی سی آر اور فلموں کی نمائش پر پابندی عائد کر دی گئی۔
محکمہ داخلہ کے مطابق ڈبل سواری کی پابندی سے خواتین ، 12 سال سے کم عمر بچے ، بزرگ شہری ، صحافی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کے افسران و اہلکار مستثنیٰ ہوں گے۔
محکمہ داخلہ نے سندھ ساؤنڈ سسٹم ایکٹ 2015 کے تحت لاؤڈ اسپیکر کے بے جا استعمال اور محرم کی مجالس و جلوس کے دوران ڈرونز اڑانے پر بھی پابندی عائد کردی۔
محکمہ داخلہ سندھ نے بغیراجازت جلوس،مجالس اورتعزیے کے جلوسوں اور نفرت انگیزمواد چھاپنے،اشتہاربنانے،تقریرکرنےپر بھی پابندی عائدکردی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔