- باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، انتہائی مطلوب دہشتگرد کمانڈر ہلاک
- جاپان کی اعلیٰ عدالت نے جبری نس بندی قانون کو غیرآئینی قرار دے دیا
- پرائمری اساتذہ کا مستقلی کیلیے سندھ اسمبلی کے باہر احتجاجی مظاہرہ
- کراچی؛ تیزرفتار ڈمپر نے ٹیکسی کو روند ڈالا، ڈرائیور اور خاتون جاں بحق
- پاک بحریہ کا زمین سے فضا میں ہدف کو نشانہ بنانے والے میزائلز کا کامیاب تجربہ
- کراچی میں باپ نے گھر والوں پر چھری اٹھانے پر 25 سالہ بیٹے کو قتل کردیا
- ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیاء کپ، پاکستان ٹیم کا کیمپ ہفتے سےشروع ہوگا
- ایشین ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ، پاکستان ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گیا
- آوران میں تین بہنوں سمیت 5 بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- پیپلز پارٹی قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے پر یقین رکھتی ہے، مراد علی شاہ
- شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، وزیراعظم کی ازبکستان کے صدر سے ملاقات
- طالبان گوانتاناموبے میں اسیر افغانیوں کے بدلے امریکی قیدی رہا کرنے پر تیار
- مودی کے بھارت میں کرپشن عروج پر
- پی آئی اے کی نجکاری میں التوا سے قومی خزانے کو 850 ارب کے نقصان کا انکشاف
- انڈونیشیا میں بیٹے کی دوا لینے جانے والی ماں کو اژدھا کھا گیا
- برطانیہ میں عام انتخابات کے لیے ووٹنگ کل ہوگی
- ایف بی آر نے 2 ہزار اشیا پر پر اضافی کسٹمز ڈیوٹی عائد کردی
- 2 لاکھ 28 ہزار انکم ٹیکس نان فائلرز کی موبائل سمیں بلاک
- غزہ میں عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں کی اجازت نہیں دی جا سکتی؛ سعودیہ
- کراچی میں گرمی کی شدت برقرار، درجہ حرارت 37.1 ڈگری ریکارڈ
سشمیتا سین فروری 2023 میں پیدا ہوئیں؟ مداح حیران
![اداکارہ کو گزشتہ سال دل کا دورہ پڑا تھا : فوٹو : فائل](https://c.express.pk/2024/06/2659179-sushmita-1719650306-327-640x480.jpg)
اداکارہ کو گزشتہ سال دل کا دورہ پڑا تھا : فوٹو : فائل
ممبئی: بالی ووڈ کی سینیئر اداکارہ سشمیتا سین نے اپنی تاریخِ پیدائش تبدیل کرکے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا۔
سشمیتا سین نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی بائیو میں کچھ تبدیلی کی ہے، اداکارہ نے بائیو میں اپنی دوسری تاریخ پیدائش لکھی ہے۔
اداکارہ نے انسٹاگرام بائیو میں لکھا، دوسری تاریخ پیدائش 27 فروری 2023 ہے، اس تاریخ پیدائش کے مطابق سشمیتا سین کی عُمر صرف ایک سال ہے۔
یہ تاریخ پیدائش دیکھ کر جہاں مداح تجسس کا شکار ہوئے تو وہیں عقلمند مداحوں نے اس تاریخ سے جُڑا اداکارہ کی زندگی کا اہم واقعہ یاد دلایا۔
مداحوں کے مطابق سشمیتا سین کی دوسری تاریخ پیدائش کا تعلق اُن کے ہارٹ اٹیک سے ہے، دراصل اداکارہ کو گزشتہ سال فروری میں دل کا دورہ پڑا تھا لیکن وہ خوش قسمتی سے زندہ بچ گئی تھیں۔
سشمیتا سین کے مداحوں نے کہا کہ 27 فروری 2023 کو اداکارہ کو نئی زندگی ملی تھی، اسی وجہ سے اُنہوں نے انسٹاگرام پر اپنی دوسری تاریخ پیدائش لکھی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال سشمیتا سین کو اچانک دل کا شدید دورہ پڑا تھا ان کے دل کی ایک شریان 95 فیصد تک بند تھی، اداکارہ کی فوری انجوپلاسٹی بھی کی گئی تھی۔
مزید پڑھیں: سشمیتا سین نے ’ہارٹ اٹیک’ سے متعلق اہم انکشاف کردیا
صحتیاب ہونے کے بعد سشمیتا سین نے کہا تھا کہ وہ خود کو خوش قسمت سمجھتی ہیں کہ وہ ایک شدید ہارٹ اٹیک کے بعد بھی زندہ ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے سے انہوں نے یہ سبق سیکھا ہے کہ جب زندگی آپ کو جینے کا ایک اور موقع فراہم کرتی ہے تو آپ کو اس کا احترام کرنا چاہیے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔