- شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، وزیراعظم کی ازبکستان کے صدر سے ملاقات
- طالبان گوانتاناموبے میں اسیر افغانیوں کے بدلے امریکی قیدی رہا کرنے پر تیار
- مودی کے بھارت میں کرپشن عروج پر
- پی آئی اے کی نجکاری میں التوا سے قومی خزانے کو 850 ارب کے نقصان کا انکشاف
- انڈونیشیا میں بیٹے کی دوا لینے جانے والی ماں کو اژدھا کھا گیا
- برطانیہ میں عام انتخابات کے لیے ووٹنگ کل ہوگی
- ایف بی آر نے 2 ہزار اشیا پر پر اضافی کسٹمز ڈیوٹی عائد کردی
- 2 لاکھ 28 ہزار انکم ٹیکس نان فائلرز کی موبائل سمیں بلاک
- غزہ میں عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں کی اجازت نہیں دی جا سکتی؛ سعودیہ
- کراچی میں گرمی کی شدت برقرار، درجہ حرارت 37.1 ڈگری ریکارڈ
- پی ٹی آئی رہنماؤں نے رابطہ کر کے ہلکا ہاتھ رکھنے کی درخواست کی ہے، فواد چوہدری
- پی ایم ڈی سی نےفلسطینی طلبا کو پاکستان میں تعلیم جاری رکھنے کی اجازت دے دی
- کینیڈا؛ عدالت نے یونیورسٹی میں طلبا کے اسرائیل مخالف کیمپ اکھاڑنے کی اجازت دیدی
- کراچی کے صنعتی علاقوں کو مخصوص پائپ لائنز سے ہائی پریشر گیس فراہم کی جائے گی
- ڈائنو سار کی معدومیت انگور پھیلنے کا ممکنہ سبب قرار
- چھ ٹانگوں والے متروک کتے کونیا گھر مل گیا
- ورزش کینسر سے لڑنے میں مددگار قرار
- کے الیکٹرک بجلی چوروں کیخلاف آپریشن کرے،حکومت سندھ بھرپورساتھ دے گی، وزرا
- باجوڑ: ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ سمیت 5 افراد جاں بحق
- نیتوں کا بحران ختم کیے بغیر معیشت کا بحران ختم نہیں کیا جاسکتا، خالد مقبول صدیقی
چیئرپرسن وقار نسواں کمیشن کا لڑکیوں کی تعلیم مخالف وڈیو کا نوٹس
![سوشل میڈیا پر وائرل حسن اقبال چشتی کی وڈیو ناقابل برداشت ہے، چیئرپرسن نیلوفر بختیار](https://c.express.pk/2024/06/2659246-dans-1719662708-531-640x480.jpg)
سوشل میڈیا پر وائرل حسن اقبال چشتی کی وڈیو ناقابل برداشت ہے، چیئرپرسن نیلوفر بختیار
اسلام آباد: چیئرپرسن قومی کمیشن برائے وقار نسواں نے بچیوں کی تعلیم مخالف وڈیو پر نوٹس لے لیا۔
چیئرپرسن نیلوفر بختیار نے کہا کہ سوشل میڈیا پر وائرل حسن اقبال چشتی کی وڈیو ناقابل برداشت ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو میں بچیوں کی تعلیم مخالف مواد پر سخت ترین کارروائی کی جائے۔
نیلوفر بختیار نے کہا کہ سائبر کرائم ایف آئی اے وڈیو بنانے اور وائرل کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچائے۔ پی ٹی اے بچیوں کی تعلیم کے مخالف مواد تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے فوری ہٹائے۔
چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو کا کہنا تھا کہ بچیوں، خواتین کے بنیادی حقوق مخالف مواد نشر، تشہیر کرنے والوں پر مستقل پابندی عائد کی جائے۔ اسلامی نظریاتی کونسل بھی یقینی طور پر حسن اقبال چشتی کی مذمت کرے گی۔ ہم پر امید ہیں علمائے کرام حسن اقبال چشتی سے اظہار لاتعلقی کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قومی کانفرنس برائے تعلیم نسواں کے اختتام کے فوری بعد اس وڈیو کا عام ہونا تشویش کا باعث ہے، بچیوں، خواتین کو تعلیم کے بنیادی حق سے محروم رکھنے کی سوچ کا دین، آئین میں تصور نہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔