- آئیڈیازعالمی امن، استحکام اور خوشحالی کا مشترکہ پلیٹ فارم ہے، وزیر اعلیٰ سندھ
- کراچی؛ آن لائن آم کا کاروبار کرنے والے شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا
- چار من سے زائد مردہ مرغیاں سپلائی کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار
- کراچی میں انسانی دھڑ برآمد ہونے کا معمہ حل، میاں بیوی گرفتار، قتل کا اعتراف
- باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، انتہائی مطلوب دہشتگرد کمانڈر ہلاک
- جاپان کی اعلیٰ عدالت نے جبری نس بندی قانون کو غیرآئینی قرار دے دیا
- پرائمری اساتذہ کا مستقلی کیلیے سندھ اسمبلی کے باہر احتجاجی مظاہرہ
- کراچی؛ تیزرفتار ڈمپر نے ٹیکسی کو روند ڈالا، ڈرائیور اور خاتون جاں بحق
- پاک بحریہ کا زمین سے فضا میں ہدف کو نشانہ بنانے والے میزائلز کا کامیاب تجربہ
- کراچی میں باپ نے گھر والوں پر چھری اٹھانے پر 25 سالہ بیٹے کو قتل کردیا
- ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیاء کپ، پاکستان ٹیم کا کیمپ ہفتے سےشروع ہوگا
- ایشین ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ، پاکستان ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گیا
- آوران میں تین بہنوں سمیت 5 بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- پیپلز پارٹی قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے پر یقین رکھتی ہے، مراد علی شاہ
- شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، وزیراعظم کی ازبکستان کے صدر سے ملاقات
- طالبان گوانتاناموبے میں اسیر افغانیوں کے بدلے امریکی قیدی رہا کرنے پر تیار
- مودی کے بھارت میں کرپشن عروج پر
- پی آئی اے کی نجکاری میں التوا سے قومی خزانے کو 850 ارب کے نقصان کا انکشاف
- انڈونیشیا میں بیٹے کی دوا لینے جانے والی ماں کو اژدھا کھا گیا
- برطانیہ میں عام انتخابات کے لیے ووٹنگ کل ہوگی
کراچی میں گرمی 48 ڈگری محسوس، کل سے سمندری ہوائیں چلنے کا امکان
![(فوٹو : فائل)](https://c.express.pk/2024/06/2659267-karachiheatwave-1719668042-334-640x480.jpg)
(فوٹو : فائل)
کراچی: محکمہ موسمیات نے 8 جولائی سے شہر میں مون سون کی پہلی بارش کا امکان ظاہر کردیا، ہفتے کو کراچی میں ہیٹ ویو کی صورتحال رہی اور درجہ حرارت 38.4 ڈگری ریکارڈ ہوا تاہم 48 ڈگری محسوس کیا گیا، اتوار سے غیر فعال سمندری ہوائیں مکمل بحال ہونے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کو شہر میں چھٹے روز بھی گرم و مرطوب دن ریکارڈ ہوا جس کے دوران جزوی اور مکمل ہیٹ ویو جیسی صورتحال رہی، سمندری ہوائیں معطل ہونے اور بلوچستان کی شمال مشرقی سمت کی گرم ہوائیں چلنے کے سبب دوپہر کے وقت شدید گرمی اور حبس محسوس کیا گیا۔
چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کے مطابق مون سون کے باقاعدہ سسٹم کے تحت 8 جولائی سے شہر میں بارش کا امکان ہے۔
سردار سرفراز کے مطابق ہفتے کو بحیرہ عرب میں موجود ہوا کا کم دباؤ شہر سے مزید دور چلے جانے کے سبب بارشوں کا امکان ختم ہوگیا تھا تاہم اس سسٹم کے اثرات کے نتیجے میں کہیں کہیں بوندا باندی اور پھوار ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کو شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 49 فیصد رہا، ہیٹ انڈیکس (گرمی کا اصل درجہ حرارت سے زائد احساس) 48ڈگری سینٹی گریڈرہا۔
ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق آج سے جنوب مشرق، جنوبی اور بعد ازاں سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں چلنے کا امکان ہے، اتوار اور پیر کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 تا 37 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔