- "ناقص پرفارمنس پر رضوان مذہب کارڈ کا استعمال نہ کریں"
- چیئرمین پی سی بی نے کرکٹ آسٹریلیا کی بھارت کیساتھ سیریز کی پیشکش ٹال دی
- چیف جسٹس پر اعتراض اٹھانے پر نیاز اللہ نیازی کو سلام ہے، فواد چوہدری
- قبرستان سے ہاتھ پاؤں کٹی لاش برآمد : گرفتار میاں بیوی کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
- فیصل آباد؛ کھیتوں کو پانی لگانے کے تنازع پر فائرنگ، 2افراد جاں بحق
- عالمی و مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں اضافہ
- پنجاب میں چھ ماہ کے دوران 57 ہزار چھاپے، 30 ہزار منشیات فروش گرفتار
- لبنان؛ اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے اہم ترین کمانڈر سمیت 3 افراد شہید
- لاہورمیں مفت انٹرنیٹ سروس کی فراہمی، استعمال کرنے والوں کی تعداد 40 لاکھ ہوگئی
- محرم میں سیکیورٹی یقینی بنانے کیلیے راولپنڈی پولیس کو اضافی نفری فراہم
- پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی
- 5 جولائی؛ پیپلز پارٹی کا کل سندھ بھر میں یومِ سیاہ منانے کا اعلان
- ہیٹ ویو میں کے الیکٹرک کی لوڈشیڈنگ کیخلاف کیس کا تحریری حکم نامہ جاری
- ابسولیوٹلی ناٹ! جوبائیڈن صدارت کی دوڑ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے؛ وائٹ ہاؤس
- جولائی سے بجلی کے نئے نرخ لاگو ہوں گے، پاور ڈویژن
- قومی ٹیم میں سرجری؛ چیئرمین پی سی بی مطلب سمجھانے لگے
- خواتین سے بلیک میلنگ، ایک نوجوان کا سرکاٹ دیا گیا، دوسرے کے ٹکڑے ملے
- لیاری یونیورسٹی؛ وائس چانسلر کی عدم موجودگی میں مالی بے قاعدگیاں سامنے آنے لگیں
- مقدس کتابوں کی بیحرمتی روکنے کیلیے جامع منصوبہ بندی کرنا ہوگی، وزیراعلیٰ پنجاب
- حارث رؤف سے بدتمیزی کرنے والے مداح کو چھوڑیں گے نہیں!
غزہ میں حماس سے جھڑپوں میں دو اسرائیلی فوجی ہلاک، 2 زخمی
![اسرائیلی فوجی غزہ کے شیجائیہ محلے میں مارے گئے جہاں اسرائیلی فوج نے حماس کے خلاف نیا آپریشن شروع کیا ہے](https://c.express.pk/2024/06/2659513-israelisodiers-1719729603-399-640x480.jpg)
اسرائیلی فوجی غزہ کے شیجائیہ محلے میں مارے گئے جہاں اسرائیلی فوج نے حماس کے خلاف نیا آپریشن شروع کیا ہے
شمالی غزہ کی پٹی میں جہادی تنظیم حماس سے لڑائی کے دوران دو اسرائیلی فوجی مارے گئے اور 2 زخمی ہوگئے۔
ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق فوج نے بتایا غزہ شہر کے شیجائیہ محلے میں حماس کے خلاف آپریشن کے دوران یہ واقعہ پیش آیا۔
ہلاک فوجیوں کی شناخت اسٹاف سارجنٹ یائر ایویتان اور سارجنٹ فرسٹ کلاس یاکر شموئیل ٹیٹلبام کے نام سے ہوئی جن کا تعلق پیراٹروپرز بریگیڈ اور آرمرڈ بریگیڈ سے تھا۔ شیجائیہ میں ہی حماس کی فائرنگ اور بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو فوجی شدید زخمی بھی ہوئے۔
یہ فوجی شیجائیہ میں الگ الگ واقعات میں مارے گئے جہاں جمعرات سے اسرائیلی فوج نے حماس کے خلاف نیا آپریشن شروع کیا ہے۔ دونوں فوجیوں کی ہلاکت سے حماس کے خلاف غزہ میں ہلاک فوجیوں کی تعداد 318 ہو گئی۔
اسرائیلی ڈیفنس فورسز نے کہا کہ یہ آپریشن 98 ویں ڈویژن کی طرف سے کیا جارہا ہے کیونکہ وہاں حماس کے مجاہدین دوبارہ منظم ہورہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔