- الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 سینیٹ سے منظور، اپوزیشن کا شدید احتجاج
- غزہ میں 10 میں سے 9 شہری بے گھر ہیں؛ اقوام متحدہ کی جنگ بندی کی اپیل
- ایک ہفتے میں زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 49 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ
- خیبرپختونخوا حکومت کا یکم محرم کو عام تعطیل کا اعلان
- آپریشن عزم استحکام پر حکومت کا آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ
- بھارت کے 10 بڑے شہروں میں 7 فیصد اموات فضائی آلودگی سے ہوتی ہیں؛ رپورٹ
- ڈکیتی کی نیت کرنے والے تین ملزمان کو پنجاب پولیس نے دھر لیا
- انٹربینک میں ڈالر مہنگا، اوپن مارکیٹ میں قدر گرگئی
- اڈیالہ جیل انتظامیہ نے پی ٹی آئی کے دو گروپس کو عمران خان سے ملنے سے روک دیا
- بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا، اویس لغاری
- پیسکو افسر پر تشدد، ضمانت خارج ہوتے ہی بلدیاتی ناظمین عدالت سے رفو چکر
- گندم کی مصنوعات پرٹیکس عائد ہونے سے آٹا 7 روپے فی کلو مہنگا ہوجائے گا
- امریکا؛ جنگی ہتھیار اور گولہ بارود بنانے والی فیکٹری دھماکوں سے لرز اُٹھی
- ایف بی آرنے مزید 27 افسران کو او ایس ڈی بناکر ایڈمن پول میں تعینات کردیا
- معیشت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، احسن اقبال
- فرینکنسٹائن کا پہلا ایڈیشن 23 کروڑ سے زیادہ قیمت میں نیلام
- سادہ خون کا ٹیسٹ نیند کے مسائل کی پیش گوئی کے لیے مددگار قرار
- کاربن ڈائی آکسائیڈ کو سمندر میں ذخیرہ کرنے پر کام جاری
- کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیو ورکر زخمی، ایک ڈاکو گرفتار
- کراچی؛ پولیس مقابلے میں ملزمان کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق، بیٹی شدید زخمی
حنا خان نے مداحوں کے دل جیت لیے، مگر کیسے؟
![انسٹا اسٹوری پر صارفین سمیت شوبز فنکار بھی اداکارہ کو داد دیتے نظر آئے (فوٹو: فائل)](https://c.express.pk/2024/06/2659514-hinakhan-1719730481-461-640x480.jpg)
انسٹا اسٹوری پر صارفین سمیت شوبز فنکار بھی اداکارہ کو داد دیتے نظر آئے (فوٹو: فائل)
موذی مرض کینسر میں مبتلا ہونے والی بھارتی اداکارہ حنا خان کے حوصلے اور یقین نے مداحوں کے دل جیت لیے۔
حال ہی میں بھارتی اداکارہ حنا خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر افسوسناک پوسٹ جاری کرتے ہوئے بتایا تھا کہ جو لوگ مجھ سے پیار کرتے ہیں اور مجھے ہمیشہ صحتیاب دیکھنا چاہتے ہیں، میں اُنہوں نے بتانا چاہتی ہوں کہ مجھے اسٹیج تھری بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ اس موذی مرض کی تشخیص کے باوجود، میں سب کو یقین دلانا چاہتی ہوں کہ میں اس بیماری پر قابو پانے کے لیے پُرعزم اور مضبوط ہوں۔
اُنہوں نے کہا کہ میرا علاج شروع ہوگیا ہے، میں چھاتی کے کینسر کو شکست دینے کے لیے ہر جنگ لڑوں گی اور مجھے یقین ہے کہ میں کامیاب بھی ہوجاؤں گی۔
مزید پڑھیں: بھارتی اداکارہ حنا خان میں کینسر کی تشخیص
اس خبر سامنے آنے کے بعد سے ہی بھارتی مداحوں سمیت پاکستانی فینز بھی اداکارہ کی صحت کیلئے دعاگو نظر آئے تھے۔
مزید پڑھیں: کینسر کا شکار حنا خان کیلئے پاکستانی مداح دعاگو
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حنا خان نے اسٹوری اَپ ڈیٹ کی جس میں انہوں دل اور مسکراتے ہوئے اموجی کا استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ، یہ بھی گزر جائے گا۔
اداکارہ کے اس حوصلے کو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین سمیت شوبز فنکار اداکارہ کی ہمت کی داد دیتے نظر آرہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔