- مقدس کتابوں کی بیحرمتی روکنے کیلیے جامع منصوبہ بندی کرنا ہوگی، وزیراعلیٰ پنجاب
- حارث رؤف سے بدتمیزی کرنے والے شائق کو چھوڑیں گے نہیں!
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے اڈّے میں پُراسرار دھماکے؛ ہلاکتوں کا خدشہ
- بجلی چوری میں ملوث سیپکو کا سپروائزر ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتار
- دوران عدت نکاح کیس میں سزا کیخلاف اپیلیں،ایک ماہ میں فیصلے کے حکم کیخلاف عدالت سے رجوع
- آسٹریلیا کی پارلیمنٹ کی چھت پر مظاہرین نے فلسطینی بینرز لہرا دیے
- صدر پی ٹی آئی اسلام آباد عامر مغل ایک بار پھر گرفتار
- افغان حکومت دہشتگردی کیخلاف مؤثر اقدامات کرے، وزیراعظم
- ٹی20 ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی؛ لیجنڈز نے فینز کو خوش کرنے کا بیٹرا اٹھالیا
- بس اب بہت ہوگیا! چیف جسٹس اور نیاز اللہ نیازی میں پھر تلخ کلامی
- کوئٹہ؛ بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے کاروبارِ زندگی ٹھپ، شہری بلبلا اٹھے
- راولپنڈی؛ پولیس وردیوں میں ملبوس ڈاکو شہری سے ساڑھے 57لاکھ روپے، کار چھین کر فرار
- سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں ہوں گی، عندیہ مل گیا
- سابق سینیٹر ہدایت اللہ کی گاڑی پر دھماکے کا مقدمہ درج
- لاہور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کے انتخابی ٹربیونلز کے قیام کے فیصلے معطل
- مذہبی آزادی سے متعلق امریکی رپورٹ مسترد کرتے ہیں، دفترخارجہ
- محرم الحرام؛ پختونخوا کے 14 اضلاع حساس قرار، موبائل فون سروس معطل رہے گی
- سینٹرل کنٹریکٹس کن کھلاڑیوں کو ملے گا؟
- لاہور میں شدید حبس اور گرمی کے بعد بارش، موسم خوشگوار
- پختونخوا؛ پی ٹی آئی رہنما مجمع کیساتھ گرڈ اسٹیشن میں داخل، فیڈر چالو کروا دیا
سفاک نوجوان نے ماں، بہن اور بھائی کی لاش کے ٹکڑے کرکے کتوں کو کھلادیا
![بدبخت بیٹے نے ماں اور بہن کو ذبح کیا اور چھوٹے بھائی کو پیٹ پر چھری ماری](https://c.express.pk/2024/06/2659601-egyptthreemurdercase-1719740844-450-640x480.jpg)
بدبخت بیٹے نے ماں اور بہن کو ذبح کیا اور چھوٹے بھائی کو پیٹ پر چھری ماری
قاہرہ: مصر میں بے رحم نوجوان نے اپنی ماں، بہن اور چھوٹے بھائی کو بیدری سے قتل کرکے لاشوں کے ٹکڑے ٹکڑے کر کے کتوں کے آگے ڈال دیے۔
عرب میڈیا کے مطابق اہل محلہ نے ایک گھر سے لاشوں کی بُو آنے پر پولیس کو اطلاع دی۔ پڑوسیوں نے بتایا کہ اس گھر کے افراد دو دن سے غائب ہیں۔
گھر کی تلاشی لینے پر 3 لاشوں کے ٹکڑے برآمد ہوئے جس پر پولیس نے گھر میں موجود واحد فرد ملزم محمد الشرقاوی کو حراست میں لے کر آلہ قتل بھی تحویل میں لے لیا۔
ملزم نے صبح 5 بجے تیز دھار چھری سے پہلے اپنے چھوٹے بھائی کو پہ در پہ وار کرکے قتل کیا اور پھر دوسرے کمرے میں سوئی ہوئی ماں اور بہن کو ذبح کیا۔
بدبخت بیٹے نے قتل کی اس لرزہ خیز واردات کے بعد لاشوں کے ٹکڑے کیے۔ بڑے ٹکڑوں کو فریج میں رکھا اور بقیہ ٹکڑوں کو کتے کے آگے ڈال دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ذہنی مسائل کا شکار لگتا ہے۔ اسے ذہنی امراض کے مرکز میں رکھا جائے گا اور ماہرین سے علاج کرایا جائے گا۔
تاہم ملزم نے اصرار کیا کہ اسے کسی قسم کا نفسیاتی مسئلہ نہیں ہے لیکن ملزم کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس کا ارادہ قتل کا نہیں تھا لیکن معلوم نہیں یہ سب کیسے ہوگیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔