- معیشت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، احسن اقبال
- فرینکنسٹائن کا پہلا ایڈیشن 23 کروڑ سے زیادہ قیمت میں نیلام
- سادہ خون کا ٹیسٹ نیند کے مسائل کی پیش گوئی کے لیے مددگار قرار
- کاربن ڈائی آکسائیڈ کو سمندر میں ذخیرہ کرنے پر کام جاری
- کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیو وررکر زخمی، ایک ڈاکو گرفتار
- کراچی؛ پولیس مقابلے میں ملزمان کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق، بیٹی شدید زخمی
- غزہ پر اسرائیلی حملوں کی حمایت؛ بائیڈن انتظامیہ کے 9 عہدے دار مستعفی
- پی ٹی آئی میں کوئی پنجابی پختون گروپ نہیں، شاندانہ گلزار
- فلسطین میں فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں، وزیراعظم
- کتنے یونٹ بجلی کے استعمال پر قیمت میں کتنا اضافہ ہوگا، تفصیلات سامنے آگئیں
- وزیراعلیٰ پنجاب کی روٹی اور آٹے کی قیمتیں سختی سے برقرار رکھنے کی ہدایت
- مقبوضہ کشمیر کی عید گاہ میں آتشزدگی؛ مسجد شہید اور کئی مکانات خاکستر
- ساحل عدیم مشکل میں پھنس گئے، سندھ اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع
- "ناقص پرفارمنس پر رضوان مذہب کارڈ کا استعمال نہ کریں"
- چیئرمین پی سی بی نے کرکٹ آسٹریلیا کی بھارت کیساتھ سیریز کی پیشکش ٹال دی
- چیف جسٹس پر اعتراض اٹھانے پر نیاز اللہ نیازی کو سلام ہے، فواد چوہدری
- قبرستان سے ہاتھ پاؤں کٹی لاش برآمد : گرفتار میاں بیوی کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
- فیصل آباد؛ کھیتوں کو پانی لگانے کے تنازع پر فائرنگ، 2افراد جاں بحق
- عالمی و مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں اضافہ
- پنجاب میں چھ ماہ کے دوران 57 ہزار چھاپے، 30 ہزار منشیات فروش گرفتار
فلپائن؛ پٹاخوں کی فیکٹری میں دھماکے سے 5 افراد ہلاک اور 38 زخمی
منیلا: فلپائن میں پٹاخہ بنانے والی فیکٹری میں زوردار دھماکے کے بعد گودام میں آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 38 زخمی ہو گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن کا شہر زمبوانگا پٹاخوں کی فیکٹری میں ہونے والے دھماکوں سے گونج اُٹھا۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ آس پاس کی عمارتوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔
فائر بریگیڈ کے عملے نے 3 گھنٹوں کی مسلسل مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ ریسکیو ادارے نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے فیکٹری سے متصل عمارتوں کو خالی کروالیا۔
تاحال فیکٹری میں لگنے والی آگ کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا تاہم واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔
دھماکے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ فلپائن میں پٹاخے بنانے والی اکثر فیکٹریاں غیر قانونی طور پر بغیر کسی احتیاطی تدابیر کے تعمیر کی گئی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔