- 5 جولائی؛ پیپلز پارٹی کا کل سندھ بھر میں یومِ سیاہ منانے کا اعلان
- ہیٹ ویو میں کے الیکٹرک کی لوڈشیڈنگ کیخلاف کیس کا تحریری حکم نامہ جاری
- ابسولیوٹلی ناٹ! جوبائیڈن صدارت کی دوڑ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے؛ وائٹ ہاؤس
- جولائی سے بجلی کے نئے نرخ لاگو ہوں گے، پاور ڈویژن
- قومی ٹیم میں سرجری؛ چیئرمین پی سی بی مطلب سمجھانے لگے
- خواتین سے بلیک میلنگ، ایک نوجوان کا سرکاٹ دیا گیا، دوسرے کے ٹکڑے کردیے گئے
- لیاری یونیورسٹی؛ وائس چانسلر کی عدم موجودگی میں مالی بے قاعدگیاں سامنے آنے لگیں
- مقدس کتابوں کی بیحرمتی روکنے کیلیے جامع منصوبہ بندی کرنا ہوگی، وزیراعلیٰ پنجاب
- حارث رؤف سے بدتمیزی کرنے والے مداح کو چھوڑیں گے نہیں!
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے اڈّے میں پُراسرار دھماکے؛ ہلاکتوں کا خدشہ
- بجلی چوری میں ملوث سیپکو کا سپروائزر ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتار
- دوران عدت نکاح کیس میں سزا کیخلاف اپیلیں،ایک ماہ میں فیصلے کے حکم کیخلاف عدالت سے رجوع
- آسٹریلیا کی پارلیمنٹ کی چھت پر مظاہرین نے فلسطینی بینرز لہرا دیے
- صدر پی ٹی آئی اسلام آباد عامر مغل ایک بار پھر گرفتار
- افغان حکومت دہشتگردی کیخلاف مؤثر اقدامات کرے، وزیراعظم
- ٹی20 ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی؛ لیجنڈز نے فینز کو خوش کرنے کا بیٹرا اٹھالیا
- بس اب بہت ہوگیا! چیف جسٹس اور نیاز اللہ نیازی میں پھر تلخ کلامی
- کوئٹہ؛ بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے کاروبارِ زندگی ٹھپ، شہری بلبلا اٹھے
- راولپنڈی؛ پولیس وردیوں میں ملبوس ڈاکو شہری سے ساڑھے 57لاکھ روپے، کار چھین کر فرار
- سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں ہوں گی، عندیہ مل گیا
راولاکوٹ جیل سے بھارت کو مطلوب قیدی سمیت 20 فرار
مظفر آباد: آزاد کشمیر کی راولاکوٹ جیل سے بیس قیدی فرار ہوگئے جن میں سے ایک پولیس مقابلے میں مارا گیا، جبکہ باقی 19 کی تلاش کے لئے تمام راستوں کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق فرار ہونے والا قیدی غازی شہزاد کالعدم تنظیم کا رکن اور بھارت کو مطلوب تھا۔
ذرائع کے مطابق راولاکوٹ جیل میں قیدیوں کے فرار کا واقعہ آج دوپہر دو سے ڈھائی بجے کے دوران پیش آیا۔ اس دوران ایک قیدی نے مرکزی دروازے پرموجود سنتری کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنایا اورباقی قیدی نکل بھاگے۔
پولیس کی فائرنگ سے ایک قیدی زخمی ہوگیا جو اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ فرار ہونے والے قیدیوں کا سربراہ غازی شہزاد کالعدم تنظیم سے وابستہ اور گڑالہ پلندری کا رہائشی تھا، جسے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کیاتھا۔
پولیس نے فرار انیس قیدیوں کی تلاش کے لئے ضلع بھر کی ناکہ بندی کرتے ہوئے سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دیاہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔