- غزہ پر اسرائیلی حملوں کی حمایت؛ بائیڈن انتظامیہ کے 9 عہدے دار مستعفی
- پی ٹی آئی میں کوئی پنجابی پختون گروپ نہیں، شاندانہ گلزار
- فلسطین میں فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں، وزیراعظم
- کتنے یونٹ بجلی کے استعمال پر قیمت میں کتنا اضافہ ہوگا، تفصیلات سامنے آگئیں
- وزیراعلیٰ پنجاب کی روٹی اور آٹے کی قیمتیں سختی سے برقرار رکھنے کی ہدایت
- مقبوضہ کشمیر کی عید گاہ میں آتشزدگی؛ مسجد شہید اور کئی مکانات خاکستر
- ساحل عدیم مشکل میں پھنس گئے، سندھ اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع
- "ناقص پرفارمنس پر رضوان مذہب کارڈ کا استعمال نہ کریں"
- چیئرمین پی سی بی نے کرکٹ آسٹریلیا کی بھارت کیساتھ سیریز کی پیشکش ٹال دی
- چیف جسٹس پر اعتراض اٹھانے پر نیاز اللہ نیازی کو سلام ہے، فواد چوہدری
- قبرستان سے ہاتھ پاؤں کٹی لاش برآمد : گرفتار میاں بیوی کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
- فیصل آباد؛ کھیتوں کو پانی لگانے کے تنازع پر فائرنگ، 2افراد جاں بحق
- عالمی و مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں اضافہ
- پنجاب میں چھ ماہ کے دوران 57 ہزار چھاپے، 30 ہزار منشیات فروش گرفتار
- لبنان؛ اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے اہم ترین کمانڈر سمیت 3 افراد شہید
- لاہورمیں مفت انٹرنیٹ سروس کی فراہمی، استعمال کرنے والوں کی تعداد 40 لاکھ ہوگئی
- محرم میں سیکیورٹی یقینی بنانے کیلیے راولپنڈی پولیس کو اضافی نفری فراہم
- پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی
- 5 جولائی؛ پیپلز پارٹی کا کل سندھ بھر میں یومِ سیاہ منانے کا اعلان
- ہیٹ ویو میں کے الیکٹرک کی لوڈشیڈنگ کیخلاف کیس کا تحریری حکم نامہ جاری
ویمنزٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ؛ 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا
![فوٹو: فائل](https://c.express.pk/2024/06/2659657-womensteam-1719750664-901-640x480.jpg)
فوٹو: فائل
کراچی: ویمنزٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے 15 رکنی پاکستان ویمنزٹیم کا اعلان کردیا گیا،ندا ڈار کوکپتان برقرار رکھا گیا ہے۔
15 رکنی قومی ویمن ٹیم ندا ڈار( کپتان)، عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثنا، گل فیروزہ، ارم جاوید، منیبہ علی، ناجیہ علوی، نشرہ سندھو، عمائمہ سہیل، سعدیہ اقبال، سدررا امین، سیدہ عروب شاہ، تسمیہ وہاب اور طوبہ حسن پر مشتمل ہے۔
محمد وسیم ٹیم کے ہیڈ کوچ جبکہ سابق ٹیسٹ بولرز عبدالرحمن اور جنید خان بالترتیب اسپن بولنگ کوچ اور اسسٹنٹ کوچ ،حنا منور منیجر، حنیف ملک فیلڈنگ کوچ ، رابعہ صدیق فزیو اور ولید احمد انالسٹ کی ذمہ داری ادا کریں گے۔
8 ٹیموں کے ایونٹ کےگروپ اے میں شامل پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ 19جولائی کو روایتی حریف انڈیا کے خلاف کھیلے گی، نیپال اور متحدہ عرب امارات کے خلاف 21 اور 23جولائی کو میچز ہوں گے۔
قومی ویمنز ٹیم کے اعلان کے ساتھ ہی چار روزہ تربیتی کیمپ کا پہلا مرحلہ ختم ہوگیا،قومی ویمن سلیکشن کمیٹی کے ارکان سابق ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق اور بتول فاطمہ نے کیمپ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا تھا،کیمپ کے پہلے مرحلے کے اختتام پر تمام کھلاڑی اپنے گھروں کو روانہ ہو گئیں۔
منتخب قومی ویمنز ٹیم کا تربیتی کیمپ کراچی میں 5 جولائی سے شروع ہوگا،عبوری ہیڈ کوچ محمد وسیم کی زیر نگرانی ایونٹ میں روانگی تک کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو جلا بخشنے کی کوشش کی جائے گی۔
قبل ازیں کیمپ میں طلب کردہ 28 کھلاڑیوں میں عالیہ ریاض، انوشے ناصر، عائشہ ظفر، ڈیانا بیگ ، دعا ماجد، ایمان فاطمہ، فاطمہ ثنا ، گل فیروزہ، حمنہ بلال، ارم جاوید، ماہم منظور، منیبہ علی، نجیہہ علوی، نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، ندا ڈار، عمیمہ سہیل، قرۃ العین، رامین شمیم، صدف شمس، سعدیہ اقبال، سدرہ امین، سیدہ عروب شاہ، تسمیہ رباب، طوبیٰ حسن، ُیسری عامر، ام ہانی اور وحیدہ اختر شامل تھیں۔
واضح رہے کہ ویمنز ایشیا کپ19 تا28 جولائی سری لنکا کے شہر دمبولہ میں کھیلا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔