- کتنے یونٹ بجلی کے استعمال پر قیمت میں کتنا اضافہ ہوا، تفصیلات سامنے آگئیں
- وزیراعلیٰ پنجاب کی روٹی اور آٹے کی قیمتیں سختی سے برقرار رکھنے کی ہدایت
- مقبوضہ کشمیر کی عید گاہ میں آتشزدگی؛ مسجد شہید اور کئی مکانات خاکستر
- ساحل عدیم مشکل میں پھنس گئے، سندھ اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع
- "ناقص پرفارمنس پر رضوان مذہب کارڈ کا استعمال نہ کریں"
- چیئرمین پی سی بی نے کرکٹ آسٹریلیا کی بھارت کیساتھ سیریز کی پیشکش ٹال دی
- چیف جسٹس پر اعتراض اٹھانے پر نیاز اللہ نیازی کو سلام ہے، فواد چوہدری
- قبرستان سے ہاتھ پاؤں کٹی لاش برآمد : گرفتار میاں بیوی کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
- فیصل آباد؛ کھیتوں کو پانی لگانے کے تنازع پر فائرنگ، 2افراد جاں بحق
- عالمی و مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں اضافہ
- پنجاب میں چھ ماہ کے دوران 57 ہزار چھاپے، 30 ہزار منشیات فروش گرفتار
- لبنان؛ اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے اہم ترین کمانڈر سمیت 3 افراد شہید
- لاہورمیں مفت انٹرنیٹ سروس کی فراہمی، استعمال کرنے والوں کی تعداد 40 لاکھ ہوگئی
- محرم میں سیکیورٹی یقینی بنانے کیلیے راولپنڈی پولیس کو اضافی نفری فراہم
- پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی
- 5 جولائی؛ پیپلز پارٹی کا کل سندھ بھر میں یومِ سیاہ منانے کا اعلان
- ہیٹ ویو میں کے الیکٹرک کی لوڈشیڈنگ کیخلاف کیس کا تحریری حکم نامہ جاری
- ابسولیوٹلی ناٹ! جوبائیڈن صدارت کی دوڑ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے؛ وائٹ ہاؤس
- جولائی سے بجلی کے نئے نرخ لاگو ہوں گے، پاور ڈویژن
- قومی ٹیم میں سرجری؛ چیئرمین پی سی بی مطلب سمجھانے لگے
حزب اللہ کو نشانہ بنایا تو اسرائیل کو مٹاکر رکھ دیں گے، ایران
![اسرائیلی وزیراعظم نے حزب اللہ کو ختم کرنے کے لیے لبنان میں بڑی فوجی کارروائی کی دھمکی دی تھی](https://c.express.pk/2024/06/2659662-iranisraellebnonhizbullah-1719751863-397-640x480.jpg)
اسرائیلی وزیراعظم نے حزب اللہ کو ختم کرنے کے لیے لبنان میں بڑی فوجی کارروائی کی دھمکی دی تھی
تہران: ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر صیہونی ریاست نے لبنان میں حزب اللہ کو نشانہ بنایا تو اسرائیل کو مٹا کر رکھ دیں گے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیو یارک میں ایران کے مشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران اور حزب اللہ اسرائیل کے ساتھ بھرپور جنگ اور تمام محاذوں پر جنگ لڑنے کے لیے تیار ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر اسرائیل نے حزب للہ پر فوجی جارحیت کی تو ایک تباہ کن اور مٹا دینے والی جنگ شروع ہو جائے گی۔
یاد رہے کہ اسرائیل نے دھمکی دی تھی کہ غزہ میں حماس کے ساتھ جنگ کے بعد وہ حزب اللہ کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے لبنان میں ان کو نشانہ بنائے گا۔
حماس کے 7 اکتوبر 2023 کو صیہونی ریاست کی سرزمین پر حملے اور ہزار سے زائد فوجیوں کی ہلاکت کا ذمہ دار حزب اللہ کو ٹھہراتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نے انتقام لینے کی دھمکی دی تھی۔
اس دھمکی کے بعد سے اسرائیل نے لبنان میں حماس اور حزب اللہ کے کمانڈرز کو ڈرون حملوں کو نشانہ بنایا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔