- کتنے یونٹ بجلی کے استعمال پر قیمت میں کتنا اضافہ ہوگا، تفصیلات سامنے آگئیں
- وزیراعلیٰ پنجاب کی روٹی اور آٹے کی قیمتیں سختی سے برقرار رکھنے کی ہدایت
- مقبوضہ کشمیر کی عید گاہ میں آتشزدگی؛ مسجد شہید اور کئی مکانات خاکستر
- ساحل عدیم مشکل میں پھنس گئے، سندھ اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع
- "ناقص پرفارمنس پر رضوان مذہب کارڈ کا استعمال نہ کریں"
- چیئرمین پی سی بی نے کرکٹ آسٹریلیا کی بھارت کیساتھ سیریز کی پیشکش ٹال دی
- چیف جسٹس پر اعتراض اٹھانے پر نیاز اللہ نیازی کو سلام ہے، فواد چوہدری
- قبرستان سے ہاتھ پاؤں کٹی لاش برآمد : گرفتار میاں بیوی کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
- فیصل آباد؛ کھیتوں کو پانی لگانے کے تنازع پر فائرنگ، 2افراد جاں بحق
- عالمی و مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں اضافہ
- پنجاب میں چھ ماہ کے دوران 57 ہزار چھاپے، 30 ہزار منشیات فروش گرفتار
- لبنان؛ اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے اہم ترین کمانڈر سمیت 3 افراد شہید
- لاہورمیں مفت انٹرنیٹ سروس کی فراہمی، استعمال کرنے والوں کی تعداد 40 لاکھ ہوگئی
- محرم میں سیکیورٹی یقینی بنانے کیلیے راولپنڈی پولیس کو اضافی نفری فراہم
- پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی
- 5 جولائی؛ پیپلز پارٹی کا کل سندھ بھر میں یومِ سیاہ منانے کا اعلان
- ہیٹ ویو میں کے الیکٹرک کی لوڈشیڈنگ کیخلاف کیس کا تحریری حکم نامہ جاری
- ابسولیوٹلی ناٹ! جوبائیڈن صدارت کی دوڑ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے؛ وائٹ ہاؤس
- جولائی سے بجلی کے نئے نرخ لاگو ہوں گے، پاور ڈویژن
- قومی ٹیم میں سرجری؛ چیئرمین پی سی بی مطلب سمجھانے لگے
کراچی: فیڈرل بی ایریا میں گھر سے ماں بیٹے کی کئی روز پرانی مسخ شدہ لاشیں برآمد
![پولیس نے لاشیں اسپتال منتقل کردیں—فوٹو: فائل](https://c.express.pk/2024/06/2659665-edhiambulance-1719750982-551-640x480.jpg)
پولیس نے لاشیں اسپتال منتقل کردیں—فوٹو: فائل
کراچی: فیڈرل بی ایریا میں گھرسے ماں بیٹے کی کئی روزپرانی مسخ شدہ لاشیں ملی ہے اور پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لیے لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق جوہرآباد تھانے کی حدود میں فیڈرل بی ایریا بلاک 15 رحمانیہ مسجد ندیم سرور گراؤنڈ کے قریب واقع گھر سے ماں بیٹے کی کئی روز پرانی مسخ شدہ لاشیں ملی ہیں جوکہ پر اسرار طور پر ہلاک ہوئے۔
پولیس نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو تحویل میں لینے کےبعد قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا۔
انہوں نے بتایا کہ جاں بحق ماں کی شناخت 60 سالہ زاہدہ زوجہ احمد اور بیٹے کی 32 سالہ طارق ولد احمد کے نام سے کی گئی ہے۔
ایس ایچ او جوہر آباد انسپکٹر شوکت نے بتایا کہ گھر میں ماں بیٹے کی لاشوں کی موجودگی کی اطلاع متوفیان کے رشتہ دار کی جانب سے مدد گار 15 پولیس کو دی گئی تھی، جس پر علاقہ تھانہ پولیس کارروائی کے لیے موقع پر پہنچی۔
ان کا کہنا تھا کہ جاں بحق ماں بیٹے کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کی گئی ہیں اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی وجہ موت کا تعین ہوسکے گا تاہم پولیس واقعاتی شواہد کی روشنی میں تفتیش کررہی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔