- انٹربینک میں ڈالر مہنگا، اوپن مارکیٹ میں قدر گرگئی
- اڈیالہ جیل انتظامیہ نے پی ٹی آئی کے دو گروپس کو عمران خان سے ملنے سے روک دیا
- بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا، اویس لغاری
- پیسکو افسر پر تشدد، ضمانت خارج ہوتے ہی بلدیاتی ناظمین عدالت سے رفو چکر
- گندم کی مصنوعات پرٹیکس عائد ہونے سے آٹا 7 روپے فی کلو مہنگا ہوجائے گا
- امریکا؛ جنگی ہتھیار اور گولہ بارود بنانے والی فیکٹری دھماکوں سے لرز اُٹھی
- ایف بی آرنے مزید 27 افسران کو او ایس ڈی بناکر ایڈمن پول میں تعینات کردیا
- معیشت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، احسن اقبال
- فرینکنسٹائن کا پہلا ایڈیشن 23 کروڑ سے زیادہ قیمت میں نیلام
- سادہ خون کا ٹیسٹ نیند کے مسائل کی پیش گوئی کے لیے مددگار قرار
- کاربن ڈائی آکسائیڈ کو سمندر میں ذخیرہ کرنے پر کام جاری
- کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیو ورکر زخمی، ایک ڈاکو گرفتار
- کراچی؛ پولیس مقابلے میں ملزمان کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق، بیٹی شدید زخمی
- غزہ پر اسرائیلی حملوں کی حمایت؛ بائیڈن انتظامیہ کے 9 عہدے دار مستعفی
- پی ٹی آئی میں کوئی پنجابی پختون گروپ نہیں، شاندانہ گلزار
- غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں، وزیراعظم
- کتنے یونٹ بجلی کے استعمال پر قیمت میں کتنا اضافہ ہوگا، تفصیلات سامنے آگئیں
- وزیراعلیٰ پنجاب کی روٹی اور آٹے کی قیمتیں سختی سے برقرار رکھنے کی ہدایت
- مقبوضہ کشمیر کی عید گاہ میں آتشزدگی؛ مسجد شہید اور کئی مکانات خاکستر
- ساحل عدیم مشکل میں پھنس گئے، سندھ اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع
بجلی کی طویل غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف لیاری کے مکینوں کی احتجاجی ریلی
کراچی: بجلی کی طویل غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف لیاری کے مکین سڑکوں پر نکل آئے، لیاری بچاؤ تحریک کی کال پر احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
لیاری بچاؤ تحریک کی کال پر نکالی گئی احتجاجی ریلی لیاری سے پریس کلب پہنچی، ریلی میں سیکڑوں کی تعداد میں لیاری کے مکینوں خواتین، بزرگ بچوں اور نوجوانوں، سیاسی و سماجی تنظیموں کے نمائندوں اور تاجروں نے شرکت کی۔
ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے بھی ریلی میں شرکت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل ایدھی نے کہا کہ لیاری میں طویل لوڈ شیڈنگ سے مکینوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے حکومت لیاری میں جاری طویل لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لے۔
لیاری کے مکینوں کے مطابق لیاری کے مختلف علاقوں میں 16سے 18گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جس کی وجہ سے لیاری کے مکین شدید ذہنی و جسمانی اذیت کا شکار ہیں۔
علاقہ مکینوں نے کہا کہ گھروں پر مریض اور برزرگ افراد شدید اذیت کا شکار ہیں، رات کے اوقات میں کی جانے والی بھیانک لوڈ شیڈنگ نے لوگوں کو نفسیاتی مریض بنادیا ہے، بجلی کمپنی کا غیر انسانی رویہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
مکینوں نے مطالبہ کیا کہ لیاری کے صارفین کو 300 یونٹ تک بجلی مفت مہیا کی جائے، گزشتہ 15سال کے دوران لیاری کے عوام کو بھیجے گئے اووربل ختم کیے جائیں۔
کراچی پریس کلب کے باہر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے لیاری کے سماجی رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران ہیٹ ویو میں لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی ایف آئی آر کے الیکٹرک کے سی ای او کے خلاف کاٹی جائے اور لواحقین کو ہرجانہ دیا جائے۔
لیاری بچاؤ تحریک کے رہنماؤں نے واضح کیا کہ مطالبات کی عدم منظوری اور لوڈ شیڈنگ میں کمی نہ آنے پر بلوں کی ادائیگی روک دی جائیگی اور بجلی کے میٹرز کو نذر آتش کردیا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔