- گندم کی مصنوعات پرٹیکس عائد ہونے سے آٹا مہنگا ہونے کا امکان
- امریکا؛ جنگی ہتھیار اور گولہ بارود بنانے والی فیکٹری دھماکوں سے لرز اُٹھی
- ایف بی آرنے مزید 27 افسران کو او ایس ڈی بناکر ایڈمن پول میں تعینات کردیا
- معیشت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، احسن اقبال
- فرینکنسٹائن کا پہلا ایڈیشن 23 کروڑ سے زیادہ قیمت میں نیلام
- سادہ خون کا ٹیسٹ نیند کے مسائل کی پیش گوئی کے لیے مددگار قرار
- کاربن ڈائی آکسائیڈ کو سمندر میں ذخیرہ کرنے پر کام جاری
- کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیو ورکر زخمی، ایک ڈاکو گرفتار
- کراچی؛ پولیس مقابلے میں ملزمان کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق، بیٹی شدید زخمی
- غزہ پر اسرائیلی حملوں کی حمایت؛ بائیڈن انتظامیہ کے 9 عہدے دار مستعفی
- پی ٹی آئی میں کوئی پنجابی پختون گروپ نہیں، شاندانہ گلزار
- فلسطین میں فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں، وزیراعظم
- کتنے یونٹ بجلی کے استعمال پر قیمت میں کتنا اضافہ ہوگا، تفصیلات سامنے آگئیں
- وزیراعلیٰ پنجاب کی روٹی اور آٹے کی قیمتیں سختی سے برقرار رکھنے کی ہدایت
- مقبوضہ کشمیر کی عید گاہ میں آتشزدگی؛ مسجد شہید اور کئی مکانات خاکستر
- ساحل عدیم مشکل میں پھنس گئے، سندھ اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع
- "ناقص پرفارمنس پر رضوان مذہب کارڈ کا استعمال نہ کریں"
- چیئرمین پی سی بی نے کرکٹ آسٹریلیا کی بھارت کیساتھ سیریز کی پیشکش ٹال دی
- چیف جسٹس پر اعتراض اٹھانے پر نیاز اللہ نیازی کو سلام ہے، فواد چوہدری
- قبرستان سے ہاتھ پاؤں کٹی لاش برآمد : گرفتار میاں بیوی کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
نارتھ ناظم آباد میں تاجر سے 15 لاکھ ڈکیتی میں شامل ملزمان گرفتار
![پولیس کے مطابق ملزمان کو ہفتے کی شب مقابلے کے دوران گرفتار کرلیا گیا—فوٹو: فائل](https://c.express.pk/2024/06/2659698-image-1719753834-959-640x480.jpg)
پولیس کے مطابق ملزمان کو ہفتے کی شب مقابلے کے دوران گرفتار کرلیا گیا—فوٹو: فائل
پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ نارتھ ناظم آباد میں کپڑوں کے تاجر سے15 لاکھ روپے کی ڈکیتی کا کیس حل کر لیا گیا ہے اور ڈکیتی میں شامل ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں۔
کراچی کے ضلع وسطی کی پولیس کے مطابق تاجر خیراللہ کپڑوں کا بورا اور 15 لاکھ کیش لے کر مال کی خریداری کے لیے رکشے میں سوار ہو کر بولٹن مارکیٹ جارہے تھے کہ نارتھ ناظم آباد بلاک بی لائف لائن اسپتال کے سامنے مرکزی سڑک کے قریب 2 مسلح ملزمان نے لوٹ لیا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ واردات ہفتے کو ہوئی تھی اور 3 ملزمان کو پولیس نے رات کو لیاقت آباد تھانے کی حدود ندی کنارہ بانٹوا نگر سے مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون، دستاویزات کے ساتھ پرس، رکشہ اور نقد رقم برآمد کی گئی۔
وسطی پولیس نے بتایا کہ ملزمان سے برآمد ہونے والا سامان نارتھ ناظم آباد بلاک بی میں کپڑوں کے تاجر سےڈکیتی کے دوران لوٹا گیا تھا۔
ملزمان کے طریقہ واردات کے حوالے سے پولیس نے بتایا کہ ملزمان واردات کے لیے رکشے کا استعمال کرتے تھے، رکشہ ڈرائیور سواریوں کو بیٹھانے کے بعد اپنے ساتھیوں کو مطلع کرتا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں بلال شاہ، حنیف الرحمان اور عامر حبیب شامل ہیں اور گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کی کارروائی مکمل کرکے تفتیش کا عمل جاری ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔