- گندم کی مصنوعات پرٹیکس عائد ہونے سے آٹا 7 روپے فی کلو مہنگا ہوجائے گا
- امریکا؛ جنگی ہتھیار اور گولہ بارود بنانے والی فیکٹری دھماکوں سے لرز اُٹھی
- ایف بی آرنے مزید 27 افسران کو او ایس ڈی بناکر ایڈمن پول میں تعینات کردیا
- معیشت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، احسن اقبال
- فرینکنسٹائن کا پہلا ایڈیشن 23 کروڑ سے زیادہ قیمت میں نیلام
- سادہ خون کا ٹیسٹ نیند کے مسائل کی پیش گوئی کے لیے مددگار قرار
- کاربن ڈائی آکسائیڈ کو سمندر میں ذخیرہ کرنے پر کام جاری
- کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیو ورکر زخمی، ایک ڈاکو گرفتار
- کراچی؛ پولیس مقابلے میں ملزمان کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق، بیٹی شدید زخمی
- غزہ پر اسرائیلی حملوں کی حمایت؛ بائیڈن انتظامیہ کے 9 عہدے دار مستعفی
- پی ٹی آئی میں کوئی پنجابی پختون گروپ نہیں، شاندانہ گلزار
- غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں، وزیراعظم
- کتنے یونٹ بجلی کے استعمال پر قیمت میں کتنا اضافہ ہوگا، تفصیلات سامنے آگئیں
- وزیراعلیٰ پنجاب کی روٹی اور آٹے کی قیمتیں سختی سے برقرار رکھنے کی ہدایت
- مقبوضہ کشمیر کی عید گاہ میں آتشزدگی؛ مسجد شہید اور کئی مکانات خاکستر
- ساحل عدیم مشکل میں پھنس گئے، سندھ اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع
- "ناقص پرفارمنس پر رضوان مذہب کارڈ کا استعمال نہ کریں"
- چیئرمین پی سی بی نے کرکٹ آسٹریلیا کی بھارت کیساتھ سیریز کی پیشکش ٹال دی
- چیف جسٹس پر اعتراض اٹھانے پر نیاز اللہ نیازی کو سلام ہے، فواد چوہدری
- قبرستان سے ہاتھ پاؤں کٹی لاش برآمد : گرفتار میاں بیوی کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
سمندر پر تیرتی بوتل میں شراب سمجھ کر پینے سے 4 ماہی گیر ہلاک
![سری لنکا میں شراب سمجھ کر مشکوک چیز پینے سے 4 ماہی گیر ہلاک اور 2 کی حالت غیر](https://c.express.pk/2024/06/2659704-srilanka-1719754589-952-640x480.jpg)
سری لنکا میں شراب سمجھ کر مشکوک چیز پینے سے 4 ماہی گیر ہلاک اور 2 کی حالت غیر
کولمبو: سری لنک کے سمندر میں ماہی گیروں نے ایک تیرتی ہوئی بوتل میں موجود مائع کو شراب سمجھ کر پی لیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 2 کی حالت غیر ہوگئی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ماہی گیروں کو ابتدا میں سمندر پر کشتیوں میں ہی طبی امداد دی گئی۔ بعد ازاں کاسٹ گارڈ کے اہلکاروں نے انھیں نیوی کے اسپتال منتقل کیا۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ان ماہی گیروں نے سمندر سے ایک تیرتی بوتل کو شراب سمجھ کر اُٹھایا اور پی گئے جس کے بعد ان کی حالت غیر ہوگئی۔ 4 کی موت واقع ہو گئی جب کہ دیگر 2 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
تاحال یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اس بوتل میں کون زہریلا مواد تھا جو ماہی گیروں کی ہلاکت کی وجہ بنا۔
لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے شہر کے بڑے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ سری لنکن کوسٹ گارڈ کے مطابق تحقیقات جاری ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔