- کینیڈا کے وزیراعظم نے خاتون جنرل کو ملک کی مسلح افواج کی سربراہ تعینات کردیا
- راولپنڈی؛ ڈیم میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کرجاں بحق،اکلوتا اورگھر کا واحد کفیل تھا
- کے الیکٹرک کی سندھ حکومت کو جھوٹی یقین دہانی، لوڈشیڈنگ اور رات میں بجلی بند کرنے کا سلسلہ برقرار
- خفیہ ادارے کی رپورٹ : کسٹمز سمیت ایف بی آر کے مزید 27 افسران کو او ایس ڈی بنادیا گیا
- ویانا انٹرنیشنل روئنگ ریگاٹا 2024، پاکستان کی ٹیم نے دو برانز میڈلز اپنے نام کرلیے
- وزیراعظم پی آئی اے کی جلد نجکاری چاہتے ہیں مزید تاخیر نہ کی جائے، علیم خان
- ایشین 15 ریڈ ٹیم اسنوکرچیمپئن شپ، پاکستان نے بھارت کو 0-3 سےشکست دے دی
- پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا ملک بھر میں جمعے کو ہڑتال کا اعلان
- برازیل؛ ’فیسٹول آف دی نیشنز‘ کی تقریب میں پاکستانی ثقافت کی بہاریں
- الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 سینیٹ سے منظور، اپوزیشن کا شدید احتجاج
- غزہ میں 10 میں سے 9 فلسطینی بے گھر ہیں؛ اقوام متحدہ کی جنگ بندی کی اپیل
- ایک ہفتے میں زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 49 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ
- خیبرپختونخوا حکومت کا یکم محرم کو عام تعطیل کا اعلان
- آپریشن عزم استحکام پر حکومت کا آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ
- بھارت کے 10 بڑے شہروں میں 7 فیصد اموات فضائی آلودگی سے ہوتی ہیں؛ رپورٹ
- ڈکیتی کی نیت کرنے والے تین ملزمان کو پنجاب پولیس نے دھر لیا
- انٹربینک میں ڈالر مہنگا، اوپن مارکیٹ میں قدر گرگئی
- اڈیالہ جیل انتظامیہ نے پی ٹی آئی کے دو گروپس کو عمران خان سے ملنے سے روک دیا
- اعتراف کرتا ہوں بجلی مہنگی ہے، ڈالرمستحکم رہا تو جنوری میں بجلی سستی ہوگی، اویس لغاری
- پیسکو افسر پر تشدد، ضمانت خارج ہوتے ہی بلدیاتی ناظمین عدالت سے رفو چکر
ایران کی جانب سے امریکی کانگریس کی پاکستان کے انتخابات سے متعلق قراداد کی مذمت
![ایرانی سفیر نے امریکی قرارداد کوپاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیا—فوٹو: فائل](https://c.express.pk/2024/06/2659778-image-1719763604-697-640x480.jpg)
ایرانی سفیر نے امریکی قرارداد کوپاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیا—فوٹو: فائل
اسلام آباد: ایران نے امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستان میں 8 فروری کو منعقد ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے قرارداد کی منظوری کو اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیتے ہوئے امریکی کانگریس کے اقدام کی مذمت کی ہے۔
پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد کو متنازع قرار دیا اور کہا کہ ہم پاکستان کے انتخابات سے متعلق امریکی قرارداد کی مذمت کرتے ہیں۔
ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے امریکی قرارداد پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقوام متحدہ کی خودمختار رکن ریاست کے اندرونی معاملات میں کھلم کھلا مداخلت ہے اور یہ جمہوریت کے فروغ کے آڑ میں دباؤ بڑھانے کی ایک کوشش ہے۔
خیال رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان نے رواں ہفتے کے شروع میں کثرت رائے سے پاکستان کے انتخابات کے حوالے سے قرارداد منظوری کی تھی، جس کے حق میں 368 اور مخالفت میں صرف 7 ووٹ پڑے تھے۔
پاکستان کی قومی اسمبلی نے ردعمل کے طور پر 28 جون کو امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد کی مذمت کی تھی اور مذمتی قرارداد بھی منظور کی تھی اور کہا تھا کہ امریکی قرارداد حقائق کے منافی اور پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے۔
قومی اسمبلی میں امریکی کانگریس کی قرارداد کے خلاف مذمتی قرارداد حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ(ن) کی رکن اسمبلی شائستہ پرویز ملک نے پیش کی تھی جہاں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سنی اتحاد کونسل کے اراکین پر مشتمل اپوزیشن نے مذکورہ قرارداد کی مخالفت کی تھی اور احتجاج کیا تھا۔
بعد ازاں پنجاب اسمبلی میں بھی امریکی قرارداد کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کی گئی تھی اور اس سے پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے تعبیر کیا تھا۔
ایرانی سفیر نے غزہ کی صورت حال میں امریکی کردار کی بھی مذمت کی اور کہا کہ امریکا اپنی ویٹو پاور کا استعمال کرتے ہوئے جنگ بندی روک رہا ہے اور اسرائیل کو فوجی امداد فراہم کرکے غزہ کے لوگوں کی نسل کشی میں تعاون کر رہا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔