- محرم عشرہ: داؤدی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا کراچی پہنچ گئے
- پی سی بی کے تحت پری سیزن فیلڈنگ اور فٹنس کیمپ جاری
- گوادر میں کارروائی، 124 کلو آئس کی بڑی مقدار برآمد
- کراچی: پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے دوران زد میں آکر خاتون جاں بحق
- کراچی؛ موسم ابر آلود ہونے کے باوجود حبس کی کیفیت برقرار رہی
- بلوچستان میں عوام کو سندھ کی طرز پر صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں، بلاول بھٹو
- عمران خان اور تحریک انصاف کیخلاف کارروائی کی خبر پرانی ہے،عظمیٰ بخاری
- کراچی، سپرہائی وے پر ٹریفک حادثے میں دادی اور پوتا جاں بحق
- اے این کی کارروائیاں، 129 کلو گرام منشیات برآمد
- اسلام آباد: پی ٹی آئی کا 6 جولائی کو ہونے والا جلسہ خطرے میں پڑ گیا
- پی ایف ایف :ویمنز فٹبال کلب چیمپئن شپ کے انعقاد کی تفصیلات جاری
- اسلام آباد دھرنے میں رکاوٹ ڈالی تو حکومت نتائج خود بھگتے گی، حافظ نعیم
- سپریم کورٹ یا ہائیکورٹ کے ججز کی ماہانہ تنخواہ دس لاکھ سے کم نہیں، وزیر قانون
- کینیڈا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون جنرل مسلح افواج کی سربراہ تعینات
- راولپنڈی؛ ڈیم میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کرجاں بحق،اکلوتا اورگھر کا واحد کفیل تھا
- کے الیکٹرک کی سندھ حکومت کو جھوٹی یقین دہانی، لوڈشیڈنگ اور رات میں بجلی بند کرنے کا سلسلہ برقرار
- خفیہ ادارے کی رپورٹ : کسٹمز سمیت ایف بی آر کے مزید 27 افسران کو او ایس ڈی بنادیا گیا
- ویانا انٹرنیشنل روئنگ ریگاٹا 2024، پاکستان کی ٹیم نے دو برانز میڈلز اپنے نام کرلیے
- وزیراعظم پی آئی اے کی جلد نجکاری چاہتے ہیں مزید تاخیر نہ کی جائے، علیم خان
- ایشین 15 ریڈ ٹیم اسنوکرچیمپئن شپ، پاکستان نے بھارت کو 0-3 سےشکست دے دی
فرسٹ ایئر کے داخلوں کے قواعد و ضوابط جاری، اے ون، اے گریڈ کے طلبہ میرٹ اور دیگر کیلئے زونل پالیسی
![محکمہ کالج ایجوکیشن نے داخلوں کے قواعد و ضوابط جاری کردیے ہیں—فوٹو: فائل](https://c.express.pk/2024/06/2659802-image-1719767142-447-640x480.jpg)
محکمہ کالج ایجوکیشن نے داخلوں کے قواعد و ضوابط جاری کردیے ہیں—فوٹو: فائل
کراچی: محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ نے انٹر سال اول میں داخلوں کے قواعد و ضوابط جاری کرتے ہوئے مرکزی داخلہ پالیسی میں اوپن میرٹ “اے ون اور اے گریڈ” تک محدود کر دیا ہے جبکہ دیگر تمام گریڈز کے حامل امیدوار زونل پالیسی پر داخلہ حاصل کرسکیں گے اور یکم جولائی کو شروع ہونے والے انٹرسال اول کے داخلے نویں جماعت کے نتائج کی بنیاد پر ہوں گے۔
سندھ کے محکمہ کالج ایجوکیشن کی جانب سے الیکٹرانک سینٹرلائزڈ کالج داخلہ کے تحت کراچی سمیت سندھ کے سرکاری کالجوں میں سیشن 25-2024کے لیے انٹر سال اول میں داخلہ پالیسی کی منظوری دے دی گئی ہے۔
الیکٹرانک سینٹرلائزڈ کالج داخلہ کے طریقہ کار کے تحت ویب سائٹ seccap.dgcs.gos.pk پر امیدواروں اپنی درخواستیں آن لائن جمع کراسکیں گے جس کی آخری تاریخ 25 جولائی ہے اور 30 جولائی 2024 تک کالجوں میں داخلوں کے لیے تمام فیکلٹیز کی پلیسمنٹ لسٹوں کا اجرا ہوگا۔
پالیسی کے تحت کالج زون سسٹم اس سال کراچی ریجن میں جاری رکھا جائے گا جس سے طلبہ اپنے قریبی کالجوں میں داخلہ لے سکیں گے، صرف گریڈ اے ون اور اے گریڈ کے طلبہ کو یہ اختیار ہوگا کہ وہ کسی بھی کالج میں داخلے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
اسی طرح بی، سی، ڈی اور ای گریڈ والے طلبہ اپنے قریبی متعلقہ زون میں ہی درخواست دے سکیں گے اور زون کے باہر درخواست دینے کی صورت میں ان کا داخلہ نہیں ہوگا، ڈائریکٹر جنرل کالجز پروفیسر زاہد راجپر کے مطابق یہ پالیسی گزشتہ سال سے ہی لاگو ہوگئی تھی۔
ڈپٹی ڈائریکٹر انسپکشن لقمان میرانی نے بتایا کہ جب سے ایک فارم کی پالیسی آئی ہے اے ون اور اے گریڈ کے طلبہ زون میں ہی داخلہ لیتے ہیں، اس سوال پر کہ اگر بی، سی یا ڈی گریڈ کے کسی طالب علم کے زون میں ڈی جے یا آدم جی کالج آئے گا تو کیا اسے وہاں داخلہ ملے گا، جس پر ان کا کہنا تھا پہلے اے ون اور اے گریڈ کے کٹ آف مارکس پر انہیں داخلہ ملے گا پھر دیگر گریڈ کے طلبہ کی باری آئی گی۔
واضح رہے کہ انٹرسال اول میں یہ داخلے نویں جماعت کے نتائج کی بنیاد پر ہوں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔