- وزیرداخلہ سے امریکی وفد کی ملاقات، پاکستانی نرسز کو امریکا بجھوانے پر اتفاق
- سندھ حکومت کا ای وی ٹیکسی اور پنک ٹیکسی چلانے کا اعلان
- بیماری کی تشخیص میں دشواری، اَن پڑھ خادمہ نے ڈاکٹر کی مشکل آسان کردی
- مریم نواز نے پنجاب ہونہار میرٹ اسکالر شپ پروگرام کی منظوری دیدی
- آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسلادھار بارش کا امکان
- اسٹیٹ بینک نے مالی استحکام کی جائزہ رپورٹ 2023ء جاری کردی
- پاکستان میں ڈبہ پیک دودھ کئی ملکوں سے مہنگا، بلومبرگ
- خسرے کی ابتدائی تین علامات جنہیں اکثر لوگ نظرانداز کردیتے ہیں
- ننھا کرکٹر بابراعظم سے ملاقات کے بعد ہاتھ چومنے لگا، ویڈیو وائرل
- امریکی شہری نے آنکھوں کے خول سے دو گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرڈالے
- راولپنڈی؛ شاپنگ مال میں چوری کی دلیرانہ واردات، ویڈیو سامنے آ گئی
- پیٹرولیم و گیس کی تلاش و پیداواری کمپنیوں کا پاکستان میں 5 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان
- ڈی سی اسلام آباد حکومت کے ٹاؤٹ بنے ہوئے ہیں، عمر ایوب
- کراچی پریس کلب کے زیر اہتمام ایک روزہ جنگل ایڈونچر کا انعقاد
- پشاور میں فائرنگ سے پولیس اہلکار قتل، دوست پر شبہہ
- لاہور سے کوٹ ادو جانے والی بس سے ایک سالہ بچہ باہر گر گیا
- ساحل عدیم نے کیسے درست کہا؟
- کوہلی، روہت کو لیکر سریش رائنا نے بھارتی بورڈ سے بڑی اپیل کردی
- کارِ سرکار میں مداخلت؛ پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم
- ایران میں صدارتی انتخاب؛ مسعود پزشکیان صدر منتخب
اجے دیوگن اور تبو کی نئی رومینٹک فلم ’اوروں میں کہاں دم تھا‘ کی ریلیز ملتوی
![فوٹو : یوٹیوب](https://c.express.pk/2024/07/2660479-auron_mein_kahan_dum_tha_teaser-1719853627-349-640x480.jpeg)
فوٹو : یوٹیوب
ممبئی: بالی وڈ اسٹار اجے دیوگن اور اداکارہ تبو کی نئی رومینٹک فلم ’اوروں میں کہاں دم تھا‘ کی ریلیز ملتوی کردی گئی۔
بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق فلم کی ریلیز پانچ جولائی کو شیڈول تھی لیکن پرابھاس کی سائنس فکشن فلم ’کالکی2898‘ کی شاندار کامیابی کے بعد اجے دیوگن کی فلم کی ریلیز ملتوی کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق فلمی تجزیہ کاروں کے مطابق ’کالکی2898‘ کا بزنس بڑھے گا اور اجے دیوگن کی فلم کی وجہ سے دونوں فلموں کا بزنس متاثر ہوسکتا ہے۔
نامور ڈائریکٹر نیرج پانڈے کی فلم کے ٹریلر میں اجے دیوگن اور تبو کی کیمسٹری کو مداح بہت زیادہ پسند کیا گیا ہے۔
فلم کے ٹریلر سے پتہ چلتا ہے کہ یہ ایک ایسے شخص (اجے دیوگن) کی کہانی ہے جو دہرے قتل کے جرم میں 23 برس جیل کاٹ کر رہا ہوتا ہے۔
’اوروں میں کہاں دم تھا‘ کی کہانی رشتوں کی پیچیدگی اور انسانی نفسیات کا احاطہ کرتی ہے اور اس کا میوزک آسکر انعام یافتہ ایم ایم کریم نے کمپوز کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اجے دیوگن اور تبو کی نئی رومینٹک فلم ’اوروں میں کہاں دم تھا‘ کا ٹریلر جاری
یہ بھی پڑھیں : ’پشپا2‘ سے ٹکراؤ کا خطرہ، اجے دیوگن کی فلم ’سنگھم آگین‘ کی ریلیز ملتوی
فلم کی کاسٹ میں جمی شیر گِل، سائی منجریکر اور شانتانو مہیشواری بھی شامل ہیں اور اب اسے رواں برس دو اگست کو سینما گھروں کی زینت بنائے جانے کا امکان ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔