- وزیرداخلہ سے امریکی وفد کی ملاقات، پاکستانی نرسز کو امریکا بجھوانے پر اتفاق
- سندھ حکومت کا ای وی ٹیکسی اور پنک ٹیکسی چلانے کا اعلان
- بیماری کی تشخیص میں دشواری، اَن پڑھ خادمہ نے ڈاکٹر کی مشکل آسان کردی
- مریم نواز نے پنجاب ہونہار میرٹ اسکالر شپ پروگرام کی منظوری دیدی
- آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسلادھار بارش کا امکان
- اسٹیٹ بینک نے مالی استحکام کی جائزہ رپورٹ 2023ء جاری کردی
- پاکستان میں ڈبہ پیک دودھ کئی ملکوں سے مہنگا، بلومبرگ
- خسرے کی ابتدائی تین علامات جنہیں اکثر لوگ نظرانداز کردیتے ہیں
- ننھا کرکٹر بابراعظم سے ملاقات کے بعد ہاتھ چومنے لگا، ویڈیو وائرل
- امریکی شہری نے آنکھوں کے خول سے دو گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرڈالے
- راولپنڈی؛ شاپنگ مال میں چوری کی دلیرانہ واردات، ویڈیو سامنے آ گئی
- پیٹرولیم و گیس کی تلاش و پیداواری کمپنیوں کا پاکستان میں 5 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان
- ڈی سی اسلام آباد حکومت کے ٹاؤٹ بنے ہوئے ہیں، عمر ایوب
- کراچی پریس کلب کے زیر اہتمام ایک روزہ جنگل ایڈونچر کا انعقاد
- پشاور میں فائرنگ سے پولیس اہلکار قتل، دوست پر شبہہ
- لاہور سے کوٹ ادو جانے والی بس سے ایک سالہ بچہ باہر گر گیا
- ساحل عدیم نے کیسے درست کہا؟
- کوہلی، روہت کو لیکر سریش رائنا نے بھارتی بورڈ سے بڑی اپیل کردی
- کارِ سرکار میں مداخلت؛ پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم
- ایران میں صدارتی انتخاب؛ مسعود پزشکیان صدر منتخب
کراچی؛ باپ پر تشدد کرنے والا ناخلف بیٹا گرفتار، مقدمہ درج
![باپ پر تشدد کرنے والا ناخلف بیٹا حسان پولیس کی حراست میں ( فوٹو: ایکسپریس نیوز)](https://c.express.pk/2024/07/2660481-fatherson-1719853947-994-640x480.jpg)
باپ پر تشدد کرنے والا ناخلف بیٹا حسان پولیس کی حراست میں ( فوٹو: ایکسپریس نیوز)
کراچی: سچل پولیس نے باپ پر تشدد کرنے کے الزام میں بیٹے کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ، پولیس نے ملزم سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر بزرگ شہری کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ روتے ہوئے اپنے بیٹے کی جانب سے کی جانے والی زیادتی کے حوالے سے بتا رہے تھے، پولیس حکام نے ویڈیو وائرل ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے متاثرہ شہری محمد جاوید کی مدعیت میں اس کے بیٹے حسان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم بیٹے کو گرفتار کر کے اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔
مدعی مقدمہ کے مطابق وہ کوئٹہ ٹاؤن ہاؤسنگ سوسائٹی اسکیم 33 کا رہائشی ہے اور ریٹائر زندگی گزار رہا ہے، میرا بیٹا حسان اپنی والدہ کو مارتا اور بدتمیزی کرتا تھا جس کی وجہ سے اس کا انتقال ہوگیا، اور اب وہ نشے کے حالت میں گھر آتا ہے اور تھوڑ پھوڑ کرتا ہے اور مجھ سے بھی مار پیٹ بھی کرتا ہے۔
بزرگ شہری نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ بیٹا دھمکیاں دیتا ہے کہ مکان فروخت کر کے مجھے پیسے دو، 10 جون کو میرا بیٹا اپنے 2 گارڈز شاکر ، بخت اللہ اور دوست موسیٰ ، احسن رضا ، طلحہٰ ملک ، وقار اور طلال کے سمیت دیگر متعدد افراد صورت شناس صبح 6 بجے آیا اور جب ہمارے گارڈ نے انھیں روکنے کی کوشش کی تو اس کے ساتھ بھی مار پیٹ کی، اورمجھے اور میرے بیٹے سعد کو بھی مارا۔
مدعی مقدمہ کے مطابق بیٹا اپنے دوست اور گارڈز کے ہمراہ زبردستی میرے گھر میں داخل ہوا، اورمیری اہلیہ کا زیور 20 سے 25 تولہ اور میرے داماد کے 8 ہزار امریکی ڈالر چوری کرلیے جبکہ بہن اور میرے ساتھ گالم گلوچ کی۔
مدعی کے مطابق میں نے بروقت تھانے میں واقعہ کی درخواست دی اوراب باقاعدہ واقعے کی رپورٹ درج کرانے آیا ہوں جس پر پولیس نے مقدمہ نمبر 1078 سال 2024 بجرم دفعات 147 ، 149 ، 452 ، 380 اور 427 سمیت دیگر دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرلیا جبکہ پولیس نے باپ سے مار پیٹ کرنے والے بیٹے حسان کو گرفتار کر کے پستول سمیت دیگر اسلحہ برآمد کرلیا ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔