- عمران خان کو جیل میں سہولیات کیلیے صدر اور وزیراعظم کو خط
- محرم الحرام کیلیے پنجاب سول سیکریٹریٹ میں کنٹرول روم قائم
- بی آر ٹی پشاور کرپشن اسکینڈل میں ملوث ٹھیکدار کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع
- سعودی عرب میں محرم الحرام کا آغاز کل ہوگا
- ہمیں ادارے سے مسئلہ نہیں شخصیات سے اختلاف ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
- بنگلادیشی کرکٹر برین ہیمرج کا شکار
- گمبٹ میں پہلی بار ہائبرڈ کورونری ریواسکولرائزیشن کے ذریعے دل کا کامیاب آپریشن
- پیپلزپارٹی تحریک انصاف کے ساتھ زیادتیوں پر کیوں بات نہیں کرتی؟ اسد قیصر
- پاک بھارت مقابلہ؛ شائقین ہوجائیں تیار! آج سابق اسٹارز مدمقابل آئیں گے
- ایکسپورٹ فنانس اسکیم میں کروڑوں روپے کے فراڈ کا انکشاف
- چھوٹی مچھلیوں پر مبنی خوراک عمر میں اضافے کا سبب بن سکتی ہے
- اسرائیل کے غزہ میں 50 سے زائد مقامات پر فضائی حملے، 58 فلسطینی شہید
- پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسہ منسوخ کردیا
- گزشتہ مالی سال واپڈا پن بجلی گھروں سے 34 ارب یونٹ سے زائد سستی بجلی پیدا کی گئی
- وزیرداخلہ سے امریکی وفد کی ملاقات، پاکستانی نرسز کو امریکا بجھوانے پر اتفاق
- سندھ حکومت کا ای وی ٹیکسی اور پنک ٹیکسی چلانے کا اعلان
- بیماری کی تشخیص میں دشواری، اَن پڑھ خادمہ نے ڈاکٹر کی مشکل آسان کردی
- مریم نواز نے پنجاب ہونہار میرٹ اسکالر شپ پروگرام کی منظوری دیدی
- آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسلادھار بارش کا امکان
- اسٹیٹ بینک نے مالی استحکام کی جائزہ رپورٹ 2023ء جاری کردی
گذشتہ مالی سال مہنگائی ہدف سے زیادہ رہی، ادارہ شماریات
![(فوٹو: فائل)](https://c.express.pk/2024/07/2660524-inflation-1719857431-192-640x480.jpg)
(فوٹو: فائل)
اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے مہنگائی کیلیے مقرر کردہ سالانہ ہدف حاصل کرنے میں بھی ناکامی کا انکشاف ہوا ہے، گذشتہ مالی سال24-2023 کے دوران ملک میں اوسط مہنگائی 23.41 فیصد رہی جو21 فیصد کے سالانہ ہدف سے زیادہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی پر ماہانہ رپورٹ جاری کردی جس میں کہا گیا ہے کہ جون میں ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی میں 0.46 فیصد اضافہ ہوا، رپورٹ میں بتایا گیا کہ جون میں مہنگائی کی شرح 12.57 فیصد رہی، مئی 2024 میں مہنگائی کی شرح 11.76 فیصد تھی ۔
رپورٹ کے مطابق جون کے دوران شہروں میں مہنگائی میں 0.58 فیصد جبکہ دیہات میں 0.28 فیصد اضافہ ہوا، مالی سال 24-2023 کے دوران شہروں میں مہنگائی کی شرح 24.12 فیصد رہی۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ مالی سال دیہات میں مہنگائی کی شرح 22.41 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی، واضح رہے کہ تین جون کو جاری رپورٹ میں بتایا گیا تھا کو ملک میں مہنگائی میں 3.24 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد مئی میں مہنگائی کی شرح 11.76 فیصد ہوگئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ مئی میں آلو 14.73 ، گوشت 4 اور لوبیا 3.9 فیصد مہنگا ہوا، جب کہ ٹماٹر، پیاز 51، چکن 35.2 اور گندم 22.7 فیصد سستا ہو، ایک سال کے دوران پیاز 86.6 ، ٹماٹر 55.4 اور مسالحہ جات 39.17 فیصد مہنگے ہوئے۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مئی میں مائع ایندھن 9.4 ، بجلی چارجز 4.5 اور موٹر فیول 3.18 فیصد سستا ہوا، جب کہ ایک سال میں بجلی کی قیمتوں میں 58.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ایک سال میں ٹرانسپورٹ سروس 32.2 اور سوتی ملبوسات 23.2 فیصد مہنگے ہوئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔