- پی ٹی آئی کا احتجاج؛ مینارپاکستان اور دیگر راستے کنٹینرز لگا کر بند
- ملتان ٹیسٹ؛ انگلش کپتان کی شرکت مشکوک
- اسرائیل کو ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کردینا چاہیے، ڈونلڈ ٹرمپ
- پاکستان فٹبال ٹیم روس کیخلاف فرینڈلی میچ سے محروم، مگر کیوں؟
- اوورین کینسر سے بچاؤ کیلیے پہلی ویکسین تیاری پر کام جاری
- مخالف کھلاڑی کو کاٹنے والے فٹبالر پر پابندی عائد
- ٹیسلانے 27 ہزار سے زیادہ سائبر ٹرکس واپس منگوالیے
- پروفیشنل باکسنگ میں پاکستان کے ٹاپ پروفیشنل باکسر محمد وسیم کی ایک اور کامیابی
- کے الیکٹرک نے صارفین کیلیے ڈسکاؤنٹ پروگرام ’’اسٹار ریوارڈ‘‘ متعارف کرا دیا
- کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا سوشل سیکیورٹی کنٹری بیوشن کی شرح میں کمی کا مطالبہ
- سندھ ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کراچی کے صدر کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی
- وزیر داخلہ کا رات گئے ڈی چوک کا دورہ، سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ
- قصور میں ناکہ زن ڈاکو نے درجنوں راہگیروں کو لوٹ لیا، پولیس کا کارروائی سے انکار
- وفاقی حکومت کا لیہ میں سولر پاور پلانٹ لگانے کا فیصلہ
- ایف بی آر اور آزاد جموں و کشمیر کی ٹیکس اتھارٹیز کے درمیان تنازعہ پیدا ہو گیا
- شہریوں کے نام پر جاری غیر قانونی سمیں افغان باشندے کو فروخت کیے جانے کا انکشاف
- ٹرمپ کا کیس سننے والے جج کو دھمکی دینے والے ملزم پر فرد جرم عائد
- پاک-انگلینڈ ٹیسٹ سیریز؛ تیسرے اور آخری میچ کے لیے مقام کی منتقلی کے سائے بڑھنے لگے
- عالمی کھجور فیسٹیول کے کامیاب انعقاد پر یو اے ای قونصل خانے میں پرتکلف عشائیہ
- امریکی فوج کا یمن میں حوثیوں کے زیرانتظام مختلف شہروں پر 15 حملے
خان صاحب کو دباؤ میں لانے کیلیے عدت کیس بنایا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی
اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بریسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ خان صاحب کو دباؤ میں لانے کے لیے تاریخ میں پہلی بار عدت کیس بنایا گیا جو کہ پولیٹیکل ویکٹمائیزیشن ہے۔
اسلام آباد کچہری میں چیئرمین پی ٹی آئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ذاتی نوعیت کا کیس بنایا گیا جس کا مقصد خان صاحب کو کمپرومائزنگ حالات میں لانا تھا، خان صاحب مضبوط انسان ہیں اس کیس میں عورت کے شامل ہونے کے باوجود کمپرومائزڈ نہیں ہوئے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اسلام اباد ہائی کورٹ نے ڈائریکشن دی ہوئی ہے کہ 10 تاریخ تک اس کیس پر فیصلہ دینا ہے اور آج سلمان اکرم راجہ نے اپنے دلائل مکمل کر لیے، کیس کی سماعت پیر تک ملتوی ہوئی ہے اور امید ہے کہ ہمیں اس کیس میں ریلیف ملے گا۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہم نے مرکزی اپیلوں پر مفصل دلائل دیے ہیں اور عدالتی فیصلے کورٹ کے سامنے رکھے ہیں، ہم نے عدالت کے سامنے شریعہ کورٹ، سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے ماضی میں دیے گئے فیصلے رکھے ہیں۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ یہ ایک ایسا کیس ہے جس میں ایک عورت کی نجی زندگی کریدنے کی کوشش کی گئی ہے، ایسا کیس عدالت میں نہیں آنا چاہیے تھا، اسلامی تعلیمات میں بھی ہمیں اس کی اجازت نہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔