- سندھ میں طلبہ شدید گرمی میں امتحانات اور شدید سردی میں اسکول جانے پر مجبور
- روس سے لائی گئی 5 ہزار ٹن گندم پورٹ سے ریلیز نہ کرنے پر حکومت سے جواب طلب
- گھمبیر کو بھارتی ٹیم کی کوچنگ کیلئے کتنی رقم ملے گی؟ بات چیت جاری
- کراچی؛ گزشتہ ماہ شہری 3 ہزار 356 موٹرسائیکلوں سے محروم ہوئے
- راولپنڈی میٹرک بورڈ کے نتائج کا اعلان، پوزیشن ہولڈرز کو گارڈ آف آنر دینے کا فیصلہ
- پشاور؛ سرکاری ملازمتوں کیلیے بھرتی پر پابندی کے خاتمے کا نوٹیفکیشن جاری
- سمندری طوفان ’بیرل‘ امریکا سے ٹکرا گیا، 4 افراد ہلاک
- کراچی میں شدید حبس اور گرمی کے بعد بارش، موسم خوشگوار
- شہباز شریف نے اپنی شہ رگ کاٹ دی، عمر ایوب کا آئی ایس آئی کو فون ٹیپنگ کی اجازت چیلنج کرنے کا اعلان
- پی سی بی چیئرمین کی ریڈ، وائٹ بال کوچز سے ملاقات، فری ہینڈ دے دیا
- شراب برآمدگی کیس: وزیراعلی خیبرپختونخوا کیخلاف جج تبدیلی کی درخواست پر دلائل طلب
- اپنی ماں کو سرعام فائرنگ کرکے قتل کرنے والا ملزم گرفتار
- سپریم کورٹ؛ سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس کا فیصلہ محفوظ
- فریال تالپور کیخلاف جعلی اکاؤنٹس کیس ، عدالت کا کیس فائل پیش کرنے کا حکم
- پاکستان میں لا قانونیت ہے، اچھے فیصلوں پر ججز کیخلاف مہم چلائی جاتی ہے، فواد چوہدری
- پیرس اولمپکس؛ پاکستانی دستہ فائنل!
- برہان وانی کے آٹھویں یوم شہادت پر کراچی میں ریلی کا انعقاد
- دانش اسکول کے طالبعلم کو بورڈ امتحانات میں ٹاپ کرنے پر وزیراعظم کی مبارک باد
- اسلام آباد میں قاتل ڈور نے 7 سالہ بچی کی جان لے لی
- جنگلی جانوروں اور پرندوں کا گوشت فروخت کرنے والے شکاری گرفتار
فواد خان کی 8 سال بعد بالی ووڈ میں واپسی، ہیروئن کون؟
![فواد خان نے سال 2014 میں فلم 'خوبصورت' سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا : فوٹو : فائل](https://c.express.pk/2024/07/2661559-fawad-1720004419-206-640x480.jpg)
فواد خان نے سال 2014 میں فلم 'خوبصورت' سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا : فوٹو : فائل
پاکستان سمیت پڑوسی ملک بھارت میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے معروف اداکار فواد خان اپنی نئی فلم کے ساتھ آٹھ سال بعد بالی ووڈ میں واپسی کررہے ہیں۔
فواد خان کا شمار پاکستان کے میگا اسٹارز میں ہوتا ہے، اُنہوں نے نہ صرف ڈراموں بلکہ فلموں میں بھی اپنی شاندار اداکاری سے خود کو منوایا، اُنہوں نے بالی ووڈ میں بھی اپنی قسمت آزمائی اور خوش قسمتی سے اُنہیں وہاں خوب شہرت ملی۔
فواد خان نے سال 2014 میں فلم ‘خوبصورت’ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا، اس فلم میں اُن کے ساتھ سونم کپور نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔
اس کے بعد، اُنہوں نے بالی ووڈ فلم ‘کپور اینڈ سنز’ اور ‘اے دل ہے مشکل’ میں بھی کام کیا تھا، ان تینوں فلموں کے بعد بھارت میں فواد خان کی فین فالوونگ میں اضافہ ہوگیا تھا، مداح نہ صرف اداکار کے کام کے دیوانے ہوئے بلکہ اُن کی پُرکشش شخصیت کے بھی گرویدہ ہوئے۔
مزید پڑھیں: فواد خان کو بالی ووڈ فلمیں کیوں آفر ہوئیں؟ وجہ سامنے آگئی
پاکستان اور بھارت کے درمیان سیاسی کشیدگی کے بعد، پاکستانی فنکاروں پر بالی ووڈ میں کام کرنے پر پابندی عائد ہوگئی تھی جبکہ بھارتی مداح فواد خان کو دوبارہ اپنی فلموں میں دیکھنے کے خواہشمند تھے، تاہم اب اُن کی خواہش پوری ہونے جارہی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فواد خان بہت جلد بالی ووڈ اداکارہ وانی کپور کے ساتھ نئی فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ فواد خان اور وانی کپور کی نئی فلم کی پروڈکشن بہت جلد شروع ہونے والی ہے جبکہ اس وقت فلم اپنے پری پروڈکشن کے مرحلے میں ہے۔
فلم کی شوٹنگ کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا کہ فلم کی شوٹنگ کا آغاز بہت جلد لندن میں ہوگا، اس کے علاوہ فلم کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔