- 9 مئی واقعات پر درج مقدمہ؛ شاہ محمود قریشی بری
- وزیراعظم کا 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو 3 ماہ کی رعایت دینے کا اعلان
- ملک میں 9 اور 10 محرم الحرام کی تعطیلات کا اعلان
- تھانہ مری اسلحہ کیس میں شیخ رشید بری
- پیرو؛ برف پگھلنے سے امریکی کوہ پیما کی 22 سال سے دبی ہوئی لاش مل گئی
- برازیل کا فلسطین کی حمایت میں زبردست اقدام، آزاد تجارتی معاہدے کی منظوری دیدی
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت آج مسلسل دوسرے دن کم ہو گئی
- جون کے دوران ترسیلات زر میں 3.2 ارب ڈالر کی آمد
- عافیہ کی رہائی کیلیے نواز شریف نے اوباما سے بات کی تھی مگر وہ نہیں مانے، اسحاق ڈار
- اے آئی ٹیکنالوجی سے تیار کردہ مسلم ماڈل نے خوبصورتی کا پہلا انعام جیت لیا
- جعلسازی اور دھوکادہی میں ملوث گرفتار شخص کا نیشنل بینک سے تعلق نہیں، ترجمان
- کراچی؛ تنخواہ نہ ملنے پر کمپنی سی ای او کے قتل کا مقدمہ درج
- سنگاپور؛ نابالغ لڑکی کیساتھ زیادتی پر بار کے بھارتی نژاد مالک کو 13 سال قید
- پاکستان فلور ملز کی جمعرات سے ملک بھر میں ملیں بند کرنے کی دھمکی
- راولپنڈی؛ انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار
- ورلڈ چیمپئین شپ آف لیجنڈز؛ پاکستان آج جنوبی افریقہ سے ٹکرائے گا
- سندھ میں طلبہ شدید گرمی میں امتحانات اور شدید سردی میں اسکول جانے پر مجبور
- روس سے لائی گئی 5 ہزار ٹن گندم پورٹ سے ریلیز نہ کرنے پر حکومت سے جواب طلب
- گھمبیر کو بھارتی ٹیم کی کوچنگ کیلئے کتنی رقم ملے گی؟ بات چیت جاری
- کراچی؛ گزشتہ ماہ شہری 3 ہزار 356 موٹرسائیکلوں سے محروم ہوئے
کے الیکٹرک بجلی چوروں کیخلاف آپریشن کرے،حکومت سندھ بھرپورساتھ دے گی، وزرا
![فوٹو: فائل](https://c.express.pk/2024/07/2661641-kelectric-1720014272-439-640x480.jpg)
فوٹو: فائل
کراچی: وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ اور وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کرے، سندھ حکومت اس کا بھرپور ساتھ دے گی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز سید ناصر حسین شاہ کے دفتر میں منعقدہ تقریب کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی نے کہا کہ سندھ حکومت اور کے الیکٹرک کے مابین متعدد اجلاس ہوئے ہیں اور ہم نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کو کم سے کم کرنے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی وزراء کی جانب سے رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے پر بھی ہم نے کام شروع کردیا ہے لیکن گزشتہ دنوں ہوا کی بندش سے ونڈ پاور سے بجلی کی فراہمی میں تعطل اور طوفان کے باعث جامشورو میں 5 ٹاورز گرنے کے باعث کے الیکٹرک کو بجلی کی فراہمی میں کمی کا سامنا رہا۔
انہوں نے کہا کہ البتہ اب صورتحال کچھ بہتر ہوئی ہے اور ہم نے رات کے اوقات میں ڈیزل سے بھی مہنگی بجلی کی پیداوار شروع کی ہے اور انشاءاللہ جلد ہی رات کی لوڈشیڈنگ کے علاوہ دن میں بھی لوڈشیڈنگ کم کی جائے گی۔
مونس علوی نے کہا کہ اس وقت کراچی کے 2100 فیڈرز میں سے 1700 پر زیرو لوڈشیڈنگ ہے جبکہ 400 فیڈرز پر 6 سے 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہے جو 50 فیصد تک لاسز ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا عوام سے بھی مطالبہ ہے کہ وہ کم از کم کرنٹ بل لازمی ادا کریں تاکہ ہم لوڈشیڈنگ کو کم سے کم یا ختم کرنے کے لیے اقدامات کریں۔
اس موقع پر سعید غنی نے کہا کہ ہمارے دوست مونس علوی جو باتیں کررہے ہیں اللہ کرے وہ سب درست ہوجائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کی خواہش ہے کہ 24 گھنٹے بلا تعطل عوام کو بجلی فراہم ہوسکے اور اگر اس کی راہ میں چند بجلی چوری کرنے والے رکاوٹ ہیں تو کے الیکٹرک ان کے خلاف بھرپور کارروائی کرے ہم ان کو ساتھ دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی بجلی کا بل ادا نہیں کرتا یا بجلی چوری کرتا ہے تو کے الیکٹرک کو اس کے خلاف کارروائی کرنا چاہیے نہ کہ عوام کو چند بجلی چوروں کی سزا کے طور پر گھنٹوں لوڈشیڈنگ کی عذاب کی صورت میں دے۔
انہوں نے کہا کہ شدید گرمیوں میں عوام کی جان کی حفاظت کے لیے اگر کے الیکٹرک کو مالی نقصان بھی ہوتا ہو تو کہیں کہیں وہ اس کو برداشت کرکے عوام کی زندگیوں کو بچانے میں اپنا کردار ادا کرے۔
اس موقع پر سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کے الیکٹرک انتظامیہ کو باور کروایا ہے کہ وہ عوام کی جان کی حفاظت کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے اور مسلسل بجلی کی فراہمی کے لیے بھرپور اقدامات کو یقینی بنائے۔ اس موقع پر مونس علوی نے کہا کہ محرم الحرام میں مجالس اور جلوسوں کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔