- سونے کی قیمت میں فی تولہ 1200روپے کا اضافہ
- شہریوں کے فون ٹیپنگ کی اجازت جمہوری ریاستی اصولوں کی خلاف ورزی ہے، عوام پاکستان
- عمران خان سے ملاقات پر 10 ہزار روپے ٹیکس لگادیں مسئلے حل ہوجائینگے، رکن اسمبلی
- لاہور؛ اغوا کا غلط مقدمہ درج کروانے والا گرفتار
- فون ٹیپنگ مریم نواز کی ہو رہی تھی تب بھی غلط تھی اور آج بھی غلط ہے، فواد چوہدری
- جماعت اسلامی کا ڈی چوک میں دھرنا مؤخر، 26 جولائی کو کرنے کا فیصلہ
- اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن ٹریبونل کو 3 حلقوں کا باقاعدہ ٹرائل مزید بڑھانے سے روک دیا
- ارشد شریف قتل کیس؛ آئی جی اسلام آباد، سربراہ جے آئی ٹی ذاتی حیثیت میں عدالت طلب
- بھارت میں بجلی گرنے کے واقعات، 7 بچوں سمیت 38 افراد ہلاک
- قومی اسمبلی؛ عمرایوب کی گرفتاری کیلیے چھاپے کیخلاف تحریک استحقاق جمع
- آذربائیجان کے صدر دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
- زیادہ مہنگے آئی پی پیز سے معاہدے ختم کرنے کا جائزہ لے رہے ہیں، وزیر توانائی
- پاکستان میں مہنگی بجلی کی بڑی وجہ سامنے آ گئی، ماہرین کے چشم کشا انکشافات
- پاکستان بار نے آئی ایس آئی کو فون ٹیپنگ کی منظوری کا نوٹیفکیشن چیلنج کردیا
- خاتون افسر کو ہراساں کرنے والا کیڈٹ کالج کا لیکچرر گرفتار
- سندھ؛ ایک ہی دن میں 5 بڑی کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد
- سندھ ہائیکورٹ؛ درخت کاٹنے کے خلاف میئر کراچی سمیت دیگر کو نوٹس
- عدت نکاح کیس کا فیصلہ شریعت کے مطابق کیا جائے، وکیل خاور مانیکا کی استدعا
- دہشتگردی، شہریوں کے قتل میں ملوث کسی گروہ سے بات نہیں کریں گے، پاکستان
- راولپنڈی؛ نوکری کا جھانسا دے کر ہاسٹل میں رہائش پذیر لڑکی کے ساتھ زیادتی
طاقتور سمندری طوفان ’بیرل‘ جمیکا کی جانب بڑھنے لگا
![(فوٹو: بی بی سی)](https://c.express.pk/2024/07/2661828-hurricaneberyl-1720042712-648-640x480.jpg)
(فوٹو: بی بی سی)
جمیکا: جنوب مشرقی کیریبین سے گزرنے والے طاقتور سمندری طوفان ’بیرل‘ اپنے خطرناک عزائم کے ساتھ جمیکا کی جانب گامزن ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق سمندری طوفان ’بیرل‘ میں ہوا کی رفتار 250 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جو انتہائی غیر معمولی ہے۔
موسمیاتی ماہرین کے مطابق بحراوقیانوس میں پیر کے روز بیرل کیٹیگری 5 شدت کا تھا، جو اب 4 میں تبدیل ہو گیا ہے، لیکن طوفان کے تیور اب بھی انتہائی خطرناک ہیں۔
گریناڈا، وینزویلا اور سینٹ ونسینٹ اینڈ گریناڈائنز میں یہ طوفان ابھی تک کم از کم سات افراد کی زندگیاں نگل چکا ہے۔
جمیکن وزیر اعظم اینڈریو ہولنس نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ اس طوفان کو سنجیدگی سے لیں، ساحلی علاقوں کے رہائشی اپنے مکانات کے بیرونی دروازوں اور کھڑکیوں کو لکڑی کے اضافی تختے لگا کر محفوظ بنا رہے ہیں۔
لوگوں نے غذائی اشیاء کو ذخیرہ کر لیا ہے اور اپنے گھروں میں دبک کر بیٹھ گئے ہیں، جبکہ کچھ لوگ محفوظ علاقوں کی جانب نقل مکانی کر چکے ہیں۔
جمیکا کے محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان بیرل کے کیریبین جزیرے کی جنوبی ساحلی پٹی کے قریب آنے پر خطرناک حد تک غیر معمولی طور پر اونچی لہروں کا انتباہ جاری کر دیا ہے۔
ماہرین موسمیات کے مطابق سمندری طوفان بیرل جمیکا کے بعد جزائر کیمین کی جانب بڑھے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔