- وزیراعلی خیبرپختونخوا کا قافلہ راولپنڈی کے قریب پہنچ گیا، پولیس کی شدید شیلنگ
- اسلام آباد میں فوج کو دئیے گئے اختیارات کا مراسلہ جاری
- وزیرستان میں پاک فوج اور خوارج میں فائرنگ کا تبادلہ، لیفٹیننٹ کرنل اور 5 جوان شہید
- ویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ ہار دیکھ کر بھارتی فیلڈر امپائرز سے الجھ پڑی
- اسرائیل کی بیروت حملے میں اہم حزب اللہ رہنما ہاشم صفی کی شہادت کی تصدیق
- ویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ پاک بھارت ٹیمیں کل مدمقابل آئیں گی
- پی ٹی آئی احتجاج؛ فیض آباد پر پولیس کیساتھ تصادم کا مقدمہ، 250 ملزمان نامزد
- عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی
- راولپنڈی دوسرے روز بھی سیل؛ عدالتیں، اسکول، میٹرو سروس بند، سڑکیں سنسان
- راولپنڈی؛ سانحہ 9 مئی مقدمات کی سماعت پی ٹی آئی احتجاج کے باعث ملتوی
- شکریہ ٹیچر
- سوات میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن؛ سرغنہ عطا اللہ سمیت 2 خوارجی ہلاک
- اساتذہ کی انتھک محنت نوجوانوں میں ترقی کی تحریک اور لگن پیدا کرتی ہے، وزیراعظم
- برانز میڈل جیتنے والی ٹیم کو بالاآخر ڈیلی الاؤنس مل گیا
- پاکستان کیخلاف آسانی سے جیت! انگلش ٹیم کی حماقت ہوگی
- پی ٹی آئی کا احتجاج؛ مینارپاکستان اور دیگر راستے کنٹینرز لگا کر بند
- ملتان ٹیسٹ؛ انگلش کپتان کی شرکت مشکوک
- اسرائیل کو ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کردینا چاہیے، ڈونلڈ ٹرمپ
- پاکستان فٹبال ٹیم روس کیخلاف فرینڈلی میچ سے محروم، مگر کیوں؟
- اوورین کینسر سے بچاؤ کیلیے پہلی ویکسین تیاری پر کام جاری
بھارتی کرکٹ ٹیم کی آج وطن واپسی ، ممبئی میں وکٹری پریڈ کا اہتمام
برج ٹاؤن: بھارتی کرکٹ ٹیم آخر کار بارباڈوس سے وطن واپس روانہ ہوگئی، بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ نے ٹیم کو وطن واپس لانے کیلیے چارٹرڈ فلائٹ کا انتظام کیا تھا،
ٹیم طوفان کی وجہ سے برج ٹاؤن میں پھنس گئی تھی کیونکہ ایئرپورٹ بند کردیے گئے تھے، جے شاہ نے ایونٹ کی کوریج کیلیے ویسٹ انڈیز جانے والے ملکی صحافیوں کو بھی ٹیم کے ہمراہ چارٹرڈ فلائٹ پر ہی وطن واپس لانے کا انتظام کیا۔
بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے سوشل میڈیا پر کہا کہ آخر کار ہماری ٹیم وطن واپس روانہ ہو رہی ہے، ایک اور تصویر میں ورلڈکپ ٹرافی کو طیارے کے ساتھ دکھاتے ہوئے کیپشن لگایا گیا کہ یہ اپنے گھر آرہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سمندری طوفان کے باعث بھارتی ٹیم بارباڈوس میں پھنس گئی
ٹی 20 چیمپئن بھارتی کرکٹ ٹیم وطن واپسی پر سب سے پہلے وزیراعظم نریندرا مودی سے ملاقات کرے گی،
آج کھلاڑیوں کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے، یہ تقریب 2 گھنٹے کے قریب جاری رہے گی، اس کے بعد پلیئرز ایک اور چارٹرڈ طیارے کے ذریعے ممبئی پہنچیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: طوفان میں پھنسی بھارتی ٹیم کو پرائیویٹ جہاز سے وطن بھیجنے کی کوشش
جہاں سے انھیں ایک کھلی چھت والی بس پر ایئرپورٹ سے وانکھیڈے اسٹیڈیم لے جایا جائے گا، وہاں پر ایک اور خصوصی تقریب کا اہتمام کیا جائے گا، جس میں کھلاڑیوں کو ایوارڈز دیے جائیں گے۔
کپتان روہت شرما ٹرافی بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ کو دیں گے، یہ اگلے 2 برس تک بی سی سی آئی ہیڈکوارٹر کے شوکیس کی زینت بنی رہے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔