- پی ٹی آئی کے ساتھ دہشت گردوں والا سلوک کرنا چاہیے، وزیراعلیٰ پنجاب
- رؤف صدیقی کو ریلیف؛ غیر قانونی بھرتیوں کا نیب ریفرنس واپس بھیجنے کا حکم
- ملتان ٹیسٹ؛ انگلینڈ نے پلئینگ الیون کا اعلان کردیا
- اسلحہ برآمدگی کیس، علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
- لبنان؛ مہاجر کیمپ پراسرائیلی حملے میں حماس کمانڈراہلیہ، 2 بیٹیوں سمیت شہید
- کراچی کو جدید اور بہترین شہر بنانے کیلیے 3 ارب ڈالرز کی ضرورت ہے، وزیراعلیٰ سندھ
- طالبان پی ٹی آئی کے سہولت کار ہیں اور انکے مسلح افراد گنڈاپور کے ساتھ آرہے ہیں، خواجہ آصف
- یوٹیوب سبسکرائبرز؛ رونالڈو کو ٹکر دینے کیلئے میسی سے تعاون کا عندیہ
- پاک فوج کے دستوں کا اسلام آباد اور گرد و نواح میں گشت
- ملتان ٹیسٹ؛ انگلش کپتان بین اسٹوکس انجری کے باعث میچ سے باہر
- پنجاب حکومت نے لاہور میں بھی فوج طلب کرلی
- کسی شرپسند کو ڈی چوک کے قریب پھٹکنے نہیں دیں گے، وزیر اطلاعات
- بھارتی وزیرخارجہ کوریاست مخالف احتجاج میں شرکت کی دعوت ملک دشمنی کا آخری لیول ہے، عظمی بخاری
- مظاہرین کو احتجاج کی مناسب جگہ دیں، دفعہ 144 پر عمل یقینی بنایا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- گنڈاپور کے قافلے میں پی ٹی آئی کارکن ہیں، کوئی افغان باشندہ نہیں، بیرسٹر سیف
- ویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ ویسٹ انڈین بالر چہرے پر گیند لگنے سے زخمی
- گھریلو جھگڑے پرشوہرنے بیوی کو تشدد کے بعد قتل کردیا
- کراچی میں پولیس مقابلے؛ 8 زخمیوں سمیت 9 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد
- وزیراعلی خیبرپختونخوا ساری حدود پار کررہے ہیں، وزیر داخلہ
- دوستی سے انکار پرخاتون کو تیزاب سے جلانے، زیادتی کی کوشش
دیپیکا پڈوکون کے ہاں بیٹے کی پیدائش کی پیشگوئی
ممبئی: بالی ووڈ کی مقبول ترین اسٹار جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں بیٹے کی پیدائش کی پیشگوئی کردی گئی۔
سال 2018 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے رواں سال فروری میں اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اعلان کیا تھا کہ اُن کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔
دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ رواں سال ستمبر میں اپنے پہلے بچے کو دُنیا میں خوش آمدید کہیں گے، اس خبر کے سامنے آتے ہی جوڑی کے مداح تبصرے کرتے ہوئے بچے کی جنس سے متعلق اپنے اندازے لگاتے نظر آرہے ہیں۔
ایسے میں بھارتی میڈیا کی مختلف ویب سائٹس اور پیجز پر بھارت کے معروف سیلیبریٹی نجومی پنڈت جگنانتھ کا پُرانا انٹرویو وائرل ہورہا ہے۔
مزید پڑھیں: دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے اپنے ہاں پہلے بچے کی آمد کی تصدیق کردی
بھارتی میڈیا کے مطابق جگنانتھ نے سال 2022 میں اپنے انٹرویو میں پیشگوئی کی تھی کہ بالی ووڈ کی یہ اسٹار جوڑی سال 2024 میں اپنے پہلے بچے کی پیدائش سے متعلق خوشخبری سنائے گی۔
جگنانتھ نے اپنی پیشگوئی میں کہا تھا کہ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوگی جوکہ اپنے والدین کے لیے خوش قسمتی اور بڑی کامیابی لیکر دُنیا میں آئے گا۔
واضح رہے کہ رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون نے سال 2018 میں شادی کی تھی، اس جوڑی کی شادی کی ایک تقریب اٹلی جبکہ دوسری تقریب ممبئی میں ہوئی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔