- رؤف صدیقی کو ریلیف؛ غیر قانونی بھرتیوں کا نیب ریفرنس واپس بھیجنے کا حکم
- ملتان ٹیسٹ؛ انگلینڈ نے پلئینگ الیون کا اعلان کردیا
- اسلحہ برآمدگی کیس، علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
- لبنان؛ مہاجر کیمپ پراسرائیلی حملے میں حماس کمانڈراہلیہ، 2 بیٹیوں سمیت شہید
- کراچی کو جدید اور بہترین شہر بنانے کیلیے 3 ارب ڈالرز کی ضرورت ہے، وزیراعلیٰ سندھ
- طالبان پی ٹی آئی کے سہولت کار ہیں اور انکے مسلح افراد گنڈاپور کے ساتھ آرہے ہیں، خواجہ آصف
- یوٹیوب سبسکرائبرز؛ رونالڈو کو ٹکر دینے کیلئے میسی سے تعاون کا عندیہ
- پاک فوج کے دستوں کا اسلام آباد اور گرد و نواح میں گشت
- ملتان ٹیسٹ؛ انگلش کپتان بین اسٹوکس انجری کے باعث میچ سے باہر
- پنجاب حکومت نے لاہور میں بھی فوج طلب کرلی
- کسی شرپسند کو ڈی چوک کے قریب پھٹکنے نہیں دیں گے، وزیر اطلاعات
- بھارتی وزیرخارجہ کوریاست مخالف احتجاج میں شرکت کی دعوت ملک دشمنی کا آخری لیول ہے، عظمی بخاری
- مظاہرین کو احتجاج کی مناسب جگہ دیں، دفعہ 144 پر عمل یقینی بنایا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- گنڈاپور کے قافلے میں پی ٹی آئی کارکن ہیں، کوئی افغان باشندہ نہیں، بیرسٹر سیف
- ویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ ویسٹ انڈین بالر چہرے پر گیند لگنے سے زخمی
- گھریلو جھگڑے پرشوہرنے بیوی کو تشدد کے بعد قتل کردیا
- کراچی میں پولیس مقابلے؛ 8 زخمیوں سمیت 9 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد
- وزیراعلی خیبرپختونخوا ساری حدود پار کررہے ہیں، وزیر داخلہ
- دوستی سے انکار پرخاتون کو تیزاب سے جلانے، زیادتی کی کوشش
- شکست پر میڈل تقسیم! بھارتی فینز کپتان، کھلاڑی اور مینجمنٹ پر بھڑک اُٹھے
کینسر کی شکار حنا خان نے اپنے لمبے بال کھو دیے، والدہ رو پڑیں
ممبئی: بھارتی ٹیلی وژن انڈسٹری کی معروف اداکارہ حنا خان نے اپنے کیموتھراپی سیشن سے قبل بال کٹوانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کردی جس میں اُن کی والدہ کو روتے ہوئے سُنا جاسکتا ہے۔
چھاتی کے کینسر کی شکار حنا خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی نئی ویڈیو جاری کی جس میں اُنہیں کینسر کے علاج کے لیے اپنے لمبے بال کٹواتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو کی شروعات میں اداکارہ کی والدہ کی آواز بھی سُنی جاسکتی ہے جوکہ بیٹی کے بال کٹنے پر رو رہی تھیں۔
حنا خان نے بال کٹواتے ہوئے ہمت اور بہادری کا مظاہرہ کیا اور بسم اللہ پڑھ کر چہرے پر مُسکراہٹ لیے سکون سے اپنے بال کٹواتی رہیں لیکن آخر میں اداکارہ کی آنکھیں بھی نم ہوگئیں، اُن کی والدہ نے اپنی بیٹی کو پیار کیا جبکہ ویڈیو دیکھ کر مداح اور شوبز انڈسٹری سے وابستہ فنکار بھی جذباتی ہوگئے۔
اداکارہ نے ویڈیو کے ساتھ ایک طویل نوٹ بھی جاری کیا، جس میں اُنہوں نے کہا کہ آپ ویڈیو کے پسِ منظر میں میری والدہ کے رونے کی آواز سُن سکتے ہیں کیونکہ اُنہوں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا کہ اُن کی بیٹی ایسی تکلیف میں مبتلا ہوجائے گی۔
مزید پڑھیں: میں کینسر سے خوفزدہ نہیں ہوں، بھارتی اداکارہ حنا خان
اُنہوں نے کہا کہ یہ ویڈیو، اُن تمام مرد و خواتین کے لیے ہے جو کینسر کی جنگ لڑ رہے ہیں، میں جانتی ہوں کہ بال کٹوانا بہت مشکل ہوتا ہے کیونکہ بالوں سے ہی ہر انسان کی خوبصورتی ہوتی ہے لیکن اگر آپ کو اتنی مشکل ترین جنگ کا سامنا ہے تو آپ کو اپنے بال کھونے پڑیں گے، اگر آپ جیتنا چاہتے ہیں تو آپ کو کچھ سخت فیصلے لینے ہوں گے۔
حنا خان نے کہا کہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں اس جنگ کو جیتنے کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گی، میں نے اس جنگ کے پہلے مرحلے میں اپنے خوبصورت بالوں کو کٹوانے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ میں نے محسوس کیا ہے کہ میرا اصل تاج میرے بال نہیں بلکہ میری ہمت، میری طاقت اور میری اپنے لیے محبت ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ میں اپنے بالوں کو اچھی وِگ بنانے کے لیے استعمال کروں گی، مجھے معلوم ہے کہ مکمل صحتیابی کے بعد، میرے بال واپس اُگ جائیں گے، بھنویں واپس آجائیں گی اور زخم کے نشانات بھی مٹ جائیں گے۔
مزید پڑھیں: بھارتی اداکارہ حنا خان میں کینسر کی تشخیص
اُنہوں نے کہا کہ میں اپنی کہانی اور کینسر کے علاج کے اپنے سفر کو ریکارڈ کررہی ہوں تاکہ میری وجہ سے ہر مریض کو ہمت اور حوصلہ مل سکے۔
حنا خان نے مزید کہا کہ خدا ہمارے درد کو آسان کرے اور ہمیں فتح حاصل کرنے کی طاقت دے، براہِ کرم! میرے لیے دعا کریں۔
واضح رہے کہ حنا خان نے 28 جون کو اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا تھا کہ چھاتی کے کینسر کا شکار ہوگئی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔