- کراچی کو جدید اور بہترین شہر بنانے کیلیے 3 ارب ڈالرز کی ضرورت ہے، وزیراعلیٰ سندھ
- طالبان پی ٹی آئی کے سہولت کار ہیں اور انکے مسلح افراد گنڈاپور کے ساتھ آرہے ہیں، خواجہ آصف
- یوٹیوب سبسکرائبرز؛ رونالڈو کو ٹکر دینے کیلئے میسی سے تعاون کا عندیہ
- پاک فوج کے دستوں کا اسلام آباد اور گرد و نواح میں گشت
- ملتان ٹیسٹ؛ انگلش کپتان بین اسٹوکس انجری کے باعث میچ سے باہر
- پنجاب حکومت نے لاہور میں بھی فوج طلب کرلی
- کسی شرپسند کو ڈی چوک کے قریب پھٹکنے نہیں دیں گے، وزیر اطلاعات
- بھارتی وزیرخارجہ کوریاست مخالف احتجاج میں شرکت کی دعوت ملک دشمنی کا آخری لیول ہے، عظمی بخاری
- اسلام آباد کے تاجروں کا پی ٹی آئی احتجاج کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ
- گنڈاپور کے قافلے میں پی ٹی آئی کارکن ہیں، کوئی افغان باشندہ نہیں، بیرسٹر سیف
- ویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ ویسٹ انڈین بالر چہرے پر گیند لگنے سے زخمی
- گھریلو جھگڑے پرشوہرنے بیوی کو تشدد کے بعد قتل کردیا
- کراچی میں پولیس مقابلے؛ 8 زخمیوں سمیت 9 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد
- وزیراعلی خیبرپختونخوا ساری حدود پار کررہے ہیں، وزیر داخلہ
- دوستی سے انکار پرخاتون کو تیزاب سے جلانے، زیادتی کی کوشش
- شکست پر میڈل تقسیم! بھارتی فینز کپتان، کھلاڑی اور مینجمنٹ پر بھڑک اُٹھے
- کم وقت میں ڈرون سے سب سے زیادہ ایموجیز بنانے کا عالمی ریکارڈ قائم
- وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اسلام آباد پہنچ گئے
- اسلام آباد میں فوج کو دئیے گئے اختیارات کا مراسلہ جاری
- وزیرستان میں پاک فوج اور خوارج میں فائرنگ کا تبادلہ، لیفٹیننٹ کرنل اور 5 جوان شہید
شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم 'جوان' جاپان میں ریلیز کیلئے تیار
ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم ‘جوان’ جاپان کے سینما گھروں میں ریلیز ہونے جارہی ہے، جس کی ایڈوانس بکنگ 5 جولائی سے شروع ہو رہی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ سال دنیا بھر میں شاندار کامیابی حاصل کرنے اور باکس آفس کے کئی ریکارڈ توڑنے کے بعد، میگا اسٹار شاہ رخ خان کی سُپر ہٹ فلم ‘جوان’ اب جاپانی مارکیٹ پر بھی قبضہ جمانے کے لیے تیار ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ شاہ رخ خان کی فلم ‘جوان’ رواں سال 29 نومبر کو جاپان کے سینما گھروں میں ریلیز ہوگی جبکہ اس کی ایڈوانس بکنگ 5 جولائی سے شروع ہورہی ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ جو مداح ریلیز سے چار ماہ قبل اپنے لیے ‘جوان’ کے ٹکٹ خرید لیں گے تو اُنہیں تحفے میں ٹکٹ کے ساتھ شاہ رخ خان کے ہٹ گانے ‘چھلیا’ کے خصوصی پوسٹرز بھی ملیں گے۔
مزید پڑھیں: شاہ رخ خان کی ’جوان‘ 600 کروڑ کے کلب میں داخل ہوگئی
واضح رہے کہ فلم ‘جوان’ نے بھارت میں 761.98 کروڑ روپے اور بین الاقوامی سطح پر 386.34 کروڑ روپے کمائے، شاہ رخ خان کی اس فلم نے مجموعی طور پر دنیا بھر میں 1148.32 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔
دوسری جانب رواں سال کی شروعات میں فلم ’پٹھان‘ اور ’جوان‘ نے نیا اعزاز اپنے نام کیا تھا، بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کی یہ دونوں سُپر ہٹ فلمیں انٹرنیشنل اسٹنٹ ایوارڈز کے لیے نامزد ہوئی تھیں۔
’جوان‘ کو بہترین گاڑیوں کے اسٹنٹ کی کیٹیگریز میں نامزد کیا گیا تھا جبکہ فلم ’پٹھان‘ کو بہترین فضائی اسٹنٹ کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔