- راولپنڈی؛ لین دین کے تنازع پر 2 افراد قتل
- لاہورسمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش
- بلوچستان سے بھوسے کی آڑ میں چھالیہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام
- بانی چیئرمین کے اعلان تک احتجاج جاری رہے گا، شیخ وقاص اکرم
- پی ٹی آئی احتجاج میں زخمی ہونے والا پولیس کانسٹیبل جاں بحق
- پی ایس ایل؛ پلیئرز سے براہ راست معاہدوں کی تجویز مسترد
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں درجہ حرارت دوبارہ بڑھنے کی پیشگوئی
- سری لنکا میں کئی سال سے قید 56 پاکستانی آج وطن واپس پہنچیں گے
- شکستوں کا داغ دھونے کیلئے پاکستان کو فتوحات کی تلاش
- ملتان ٹیسٹ، کون پڑے گا کس پر بھاری؟ ٹیموں کی تیاری جاری
- پی ٹی آئی احتجاج؛ جڑواں شہروں میں رکاوٹیں ہٹانے کا سلسلہ شروع، موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی بحال
- برف سے ڈھکا دنیا کا سرد ترین خطہ سرسبز ہونے لگا
- دوستوں کا ساتھ زندگی میں خوشی کی کلید ہے، ماہرین
- پاکستانی ٹیم انگلینڈ کیلیے ترنوالہ ثابت نہیں ہوگی
- فیس بک کی بدولت جوڑے کو 57 سال بعد اپنی شادی کی ویڈیو مل گئی
- پاکستان سے غیرملکی سرمایہ کاری کے انخلا کا پروپیگنڈہ افسانہ قرار
- رحیم یار خان کچے میں پولیس آپریشن، سابق ایس ایچ او ماچھکہ کی شہادت میں ملوث دو ڈاکو ہلاک
- کراچی میں ڈی ایس پی علی رضا کے قتل میں ملوث 2 ملزمان مبینہ مقابلے میں ہلاک
- اسلام آباد؛ چائنہ چوک میں تاحال کارکنان موجود، مظاہرین کیخلاف آپریشن کرنے کا فیصلہ
- کراچی؛ جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے پولیس اہلکار قتل، ملزم زخمی حالت میں گرفتار
حزب اللہ اور حماس کیساتھ جھڑپوں میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک؛ متعدد زخمی
تل ابيب: غزہ اور گولان کی پہاڑیوں پر بالترتیب حماس اور حزب اللہ کے حملوں میں اسرائیلی فوج کے کم از کم 4 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق شجائیہ کے علاقے میں غزہ سے حماس کے داغے گئے طیارہ شکن میزائل حملے میں 2 فوجی ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے جن کی شناخت ایلے الیشا لوگاسی اور رائے ملر کے ناموں سے ہوئی۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ الیشا لوگاسی پلاٹون کمانڈر جب کہ رائے ملر سارجنٹ تھے۔ دونوں کی عمریں اکیس اکیس سال تھی اور 7ویں آرمرڈ بریگیڈ کی 75 ویں بٹالین میں تعینات تھے۔
دوسرے واقعے میں حزب اللہ نے اپنے اہم ترین کمانڈر محمد ناصر کی شہادت کا بدلہ لینے کے لیے لبنان سے گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی فوج کے ٹھکانوں کو ڈرونز اور راکٹوں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اسرائیلی فوج کا کمانڈر 38 سالہ ایتے گیلیہ ہلاک ہوگیا جب کہ 5 سے زائد زخمی ہیں۔
حزب اللہ کے ان حملوں سے اسرائیلی فوجی اڈے پر آگ بھڑک اُٹھی اور ایک بڑا حصہ جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا۔ اسرائیلی فوج کو بڑے پیمانے پر مالی نقصان کا بھی سامنا کرنا پڑا۔
اسی طرح غزہ کے علاقے میں اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی اونرا کے ایک اسکول میں اسرائیلی فوج کے حملے کے جواب میں حماس کی فائرنگ میں اسرائیلی فوج کا 20 سالہ اہلکار ایل عمران ہلاک اور 8 اہلکار زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ میں حماس کے ساتھ دوبدو برّی جھڑپوں میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 325 ہوگئی تاہم آزاد ذرائع کا کہنا ہے کہ اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔