- وزیراعلی کے پی کی بازیابی کیلئے پی ٹی آئی وکلاء کا پشاور ہائیکورٹ سے رجوع
- موسمیاتی تبدیلیوں سے ورکنگ اینملز کی صحت متاثر ہو رہی ہے
- عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کارکنوں پر لاہور میں بغاوت اور دہشتگردی کا مقدمہ
- راولپنڈی؛ لین دین کے تنازع پر 2 افراد قتل
- لاہورسمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش
- بلوچستان سے بھوسے کی آڑ میں چھالیہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام
- بانی چیئرمین کے اعلان تک احتجاج جاری رہے گا، شیخ وقاص اکرم
- اسرائیلی فوج کی غزہ میں مسجد اور اسکول پر وحشیانہ بمباری، 24 فلسطینی شہید
- پی ٹی آئی احتجاج میں زخمی ہونے والا پولیس کانسٹیبل جاں بحق
- پی ایس ایل؛ پلیئرز سے براہ راست معاہدوں کی تجویز مسترد
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں درجہ حرارت دوبارہ بڑھنے کی پیشگوئی
- سری لنکا میں کئی سال سے قید 56 پاکستانی آج وطن واپس پہنچیں گے
- شکستوں کا داغ دھونے کیلئے پاکستان کو فتوحات کی تلاش
- ملتان ٹیسٹ، کون پڑے گا کس پر بھاری؟ ٹیموں کی تیاری جاری
- پی ٹی آئی احتجاج؛ جڑواں شہروں میں رکاوٹیں ہٹانے کا سلسلہ شروع، موبائل فون و انٹرنیٹ سروس بحال
- برف سے ڈھکا دنیا کا سرد ترین خطہ سرسبز ہونے لگا
- دوستوں کا ساتھ زندگی میں خوشی کی کلید ہے، ماہرین
- پاکستانی ٹیم انگلینڈ کیلیے ترنوالہ ثابت نہیں ہوگی
- فیس بک کی بدولت جوڑے کو 57 سال بعد اپنی شادی کی ویڈیو مل گئی
- پاکستان سے غیرملکی سرمایہ کاری کے انخلا کا پروپیگنڈہ افسانہ قرار
سعودی عرب کا مختلف شعبوں کے ماہر اور باصلاحیت غیرملکیوں کو شہریت دینے کا اعلان
ریاض: آج جاری ہونے والے شاہی فرمان میں مذہب، طب، سائنس، ثقافت، کھیل اور تکنیکی شعبوں میں منفرد صلاحیتوں کے حامل غیر ملکی ماہرین اور غیر معمولی ہنر مندوں کو سعودی شہریت دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی (SPA) کی رپورٹ کے مطابق شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ مملکت کی تعمیر اور ترقی میں حصہ ڈالنے والے غیرملکی سائنس دانوں، ڈاکٹروں، محققین، موجد، پیشہ ور ماہرین اور کاروباری افراد کو شہریت دی جائے گی۔
شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام ولی عہد کے وژن 2030 کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ دنیا کے بہترین دماغوں کے لیے سعودی عرب کو پسندیدہ جگہ بنایا جائے اور غیر معمولی تخلیقی ذہن کے حامل افراد اس جانب متوجہ ہوں۔
یہ خبر پڑھیں : سعودی عرب نے ملکی شہریت دینے کے قانون میں بڑی تبدیلی کردی
یاد رہے کہ دسمبر 2021 میں منفرد صلاحیتوں کے حامل اعلیٰ تعلیم یافتہ غیرملکیوں کو شہریت دینے کی منظوری دی گئی تھی جب کہ جنوری 2023 میں شہریت دینے کا اختیار وزیر داخلہ سے لیکر ولی عہد محمد بن سلمان کو دیدیا گیا تھا۔
ولی عہد محمد بن سلمان نے وژن 2030 کے تحت غیر ملکی باصلاحیت افراد کو شہریت دینے کے فیصلے کی توثیق کردی جس پر فوری طور پر عمل درآمد کیا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔