- راولپنڈی؛ لین دین کے تنازع پر 2 افراد قتل
- لاہورسمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش
- بلوچستان سے بھوسے کی آڑ میں چھالیہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام
- بانی چیئرمین کے اعلان تک احتجاج جاری رہے گا، شیخ وقاص اکرم
- پی ٹی آئی احتجاج میں زخمی ہونے والا پولیس کانسٹیبل جاں بحق
- پی ایس ایل؛ پلیئرز سے براہ راست معاہدوں کی تجویز مسترد
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں درجہ حرارت دوبارہ بڑھنے کی پیشگوئی
- سری لنکا میں کئی سال سے قید 56 پاکستانی آج وطن واپس پہنچیں گے
- شکستوں کا داغ دھونے کیلئے پاکستان کو فتوحات کی تلاش
- ملتان ٹیسٹ، کون پڑے گا کس پر بھاری؟ ٹیموں کی تیاری جاری
- پی ٹی آئی احتجاج؛ جڑواں شہروں میں رکاوٹیں ہٹانے کا سلسلہ شروع، موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی بحال
- برف سے ڈھکا دنیا کا سرد ترین خطہ سرسبز ہونے لگا
- دوستوں کا ساتھ زندگی میں خوشی کی کلید ہے، ماہرین
- پاکستانی ٹیم انگلینڈ کیلیے ترنوالہ ثابت نہیں ہوگی
- فیس بک کی بدولت جوڑے کو 57 سال بعد اپنی شادی کی ویڈیو مل گئی
- پاکستان سے غیرملکی سرمایہ کاری کے انخلا کا پروپیگنڈہ افسانہ قرار
- رحیم یار خان کچے میں پولیس آپریشن، سابق ایس ایچ او ماچھکہ کی شہادت میں ملوث دو ڈاکو ہلاک
- کراچی میں ڈی ایس پی علی رضا کے قتل میں ملوث 2 ملزمان مبینہ مقابلے میں ہلاک
- اسلام آباد؛ چائنہ چوک میں تاحال کارکنان موجود، مظاہرین کیخلاف آپریشن کرنے کا فیصلہ
- کراچی؛ جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے پولیس اہلکار قتل، ملزم زخمی حالت میں گرفتار
کراچی: مسجد کی چھت پر قائم گٹکے کا کارخانہ پکڑا گیا
کراچی / کراچی: رضویہ سوسائٹی کے علاقے شاہجہاں آباد میں کامبنگ آپریشن کے دوران مسجد کی چھت پر قائم گٹکا بنانے کا کارخانہ پکڑا گیا، پولیس آپریشن کے دوران منشیات فروشی، اغوا اور پولیس مقابلے کی متعدد مقدمات میں ملوث ایک ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔
ایکسپریس کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب رضویہ سوسائٹی تھانے کے علاقے میں شاہجہان آباد میں کامبنگ آپریشن کیا گیا، دوران کامبنگ آپریشن رضویہ سوسائٹی پولیس نے مسجد کی چھت پر قائم گٹکا ماوا فیکٹری پکڑلی۔
ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ جگہ مسجد انتظامیہ نے کسی اشفاق نامی شخص کو کرائے پر دی تھی، اشفاق نامی شخص نے اپنے گھر کی تقریب کا بہانہ بنا کرجگہ کرائے پر لی تھی بعدازاں اسے گٹکا ماوا کارخانے کے طور پر استعمال کررہا تھا۔
پولیس نے چھت سے گٹکا ماوا بنانے کا سامان اور مشینری برآمد کرلی، ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاہے مارے جارہے ہیں۔
دریں اثنا رضویہ سوسائٹی پولیس نے کامبنگ آپریشن کے دوران بدنامِ زمانہ منشیات فروش فدا محمد عرف کے کے کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم سی ٹی ڈی کی گرے لسٹ میں شامل تھا اور انتہائی مطلوب تھا۔
ملزم فدا حسین منشیات فروشی، اغوا اور پولیس مقابلے کی متعدد مقدمات میں اس سے قبل بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے، گرفتار ملزم کے قبضے سے 1540 گرام ڈیڑھ کلو سے زائد چرس اور نقدی برآمد کرلی گئی، گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔