- وزیراعلی کے پی پولیس یا کسی ادارے کی حراست میں نہیں، وزیر داخلہ
- وزیراعلی کے پی کی بازیابی کیلئے پی ٹی آئی وکلاء کا پشاور ہائیکورٹ سے رجوع
- موسمیاتی تبدیلیوں سے ورکنگ اینملز کی صحت متاثر ہو رہی ہے
- عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کارکنوں پر لاہور میں بغاوت اور دہشتگردی کا مقدمہ
- راولپنڈی؛ لین دین کے تنازع پر 2 افراد قتل
- لاہورسمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش
- بلوچستان سے بھوسے کی آڑ میں چھالیہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام
- بانی چیئرمین کے اعلان تک احتجاج جاری رہے گا، شیخ وقاص اکرم
- اسرائیلی فوج کی غزہ میں مسجد اور اسکول پر وحشیانہ بمباری، 24 فلسطینی شہید
- پی ٹی آئی احتجاج میں زخمی ہونے والا پولیس کانسٹیبل جاں بحق
- پی ایس ایل؛ پلیئرز سے براہ راست معاہدوں کی تجویز مسترد
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں درجہ حرارت دوبارہ بڑھنے کی پیشگوئی
- سری لنکا میں کئی سال سے قید 56 پاکستانی آج وطن واپس پہنچیں گے
- شکستوں کا داغ دھونے کیلئے پاکستان کو فتوحات کی تلاش
- ملتان ٹیسٹ، کون پڑے گا کس پر بھاری؟ ٹیموں کی تیاری جاری
- پی ٹی آئی احتجاج؛ جڑواں شہروں میں رکاوٹیں ہٹانے کا سلسلہ شروع، موبائل فون و انٹرنیٹ سروس بحال
- برف سے ڈھکا دنیا کا سرد ترین خطہ سرسبز ہونے لگا
- دوستوں کا ساتھ زندگی میں خوشی کی کلید ہے، ماہرین
- پاکستانی ٹیم انگلینڈ کیلیے ترنوالہ ثابت نہیں ہوگی
- فیس بک کی بدولت جوڑے کو 57 سال بعد اپنی شادی کی ویڈیو مل گئی
کلفٹن ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں چوری کا ملزم اور تین دکان دار گرفتار
کراچی: کلفٹن ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں چوری کی واردات میں ملوث مرکزی ملزم اور تین دکان داروں کو گرفتار کرکے سامان برآمد کرلیا گیا۔
ایس پی کلفٹن ڈاکٹر عذیر احمد نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 27 جون کو کلفٹن ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں چوری کی واردات رپورٹ ہوئی تھی، واردات کے دوران برانچ کے کمپیوٹرز سے ہارڈ ڈرائیو، ریم، پراسیسر اور لیپ ٹاپ چوری کیا گیا تھا، ملزم نے سب سے پہلے سی سی ٹی وی ریکارڈنگ روم سے سسٹم کو منقطع کردیا تھا اوراس کے بعد واردات انجام دی۔
ایس پی نے بتایا کہ ابتداء میں شبہ تھا کہ برانچ کا کوئی فرد ملوث ہے، انکوائری شروع کی گئی اور ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے 80 ملازمین کے فنگر پرنٹس بھی لیے گئے، جیوفینسنگ بھی کی گئی، ملزم کی جانب سے سی سی ٹی وی کیمروں کو منقطع کرنے کی وجہ سے سی سی ٹی وی ریکارڈنگ محفوظ نہیں ہوسکی تھی لیکن نیٹ ورک ریکارڈنگ سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس کومل گئی جس میں حسن ولد محمد فاروق نامی ملزم کی حرکات مشکوک لگیں، ملزم نے ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں رنگ کا کام کیا تھا اس لیے ملزم ہر چیز سے واقف تھا، ملزم کو کمپیوٹر کے حوالے سے بھی معلومات تھیں۔
انھوں نے بتایا کہ ملزم کافی دنوں سے چوری کا منصوبہ بنا رہا تھا، ملزم نے پہلے اپنے ایک ساتھی کے ساتھ منصوبہ بنایا لیکن 27 جون کو ملزم نے تنہا واردات انجام دی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے چوری کیا جانے والا لیپ ٹاپ کمپیوٹر، کئی پراسیسر، ہارڈ ڈسک اور ریم برآمد کرلی ہیں۔ برآمد شدہ سامان کی مالیت 10 لاکھ روپے ہے۔
ایس پی نے بتایا کہ ملزم نے چوری کیا جانے والا سامان صدر میں دکان داروں کو دو لاکھ روپے میں فروخت کردیا تھا، پولیس نے ان تین دکان داروں کو بھی گرفتار کرلیا ہے جنہوں نے چوری کا سامان بغیر کسی تصدیق کے خریدا، پولیس کے لیے برآمد سامان بہت اہم تھا، ڈرائیونگ لائسنس برانچ کا ڈیٹا بیس سی پی او میں ریکارڈ ہوتا ہے، ڈیٹا ان ڈیوائسز میں نہیں تھا، واردات ڈرائیونگ لائسنس کی سیکیورٹی کی ناکامی ہے اور اس حوالے سے انکوائری چل رہی ہے جو قصور ہوا اس کے خلاف محکمانہ ایکشن لیا جائے گا۔
ایس ایس پی کے مطابق گرفتار ملزم نے 60 ہزار روپے والی ہارڈ ڈسک 10 ہزار روپے میں دکان داروں کو فروخت کی تھی، گرفتار ملزم کم پڑھا لکھا تھا لیکن ملزم نے کمپیوٹر سے متعلق معلومات یوٹیوب کے ذریعے حاصل کی اور ملزم کو معلوم ہے کون سی ریم یا ہارڈ ڈسک کی کیا اہمیت ہے۔
ایس ایس پی نے بتایا کہ گرفتار ملزم ماضی میں مختلف پولیس تھانوں میں رنگ کا کام کرتا رہا ہے، پہلی واردات بلال کالونی تھانے میں کوشش کی تھی لیکن ملزم نے چوری کیا جانے والا سامان وہیں چھوڑ دیا تھا، اس لیے کسی کو واردات سے متعلق علم نہیں ہوا تھا، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔