- اسپیشل اولمپکس پاکستان اور آرتھوپیڈک میڈیکل انسٹیٹیوٹ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط
- خامنہ ای نے اسرائیل پر میزائل حملے کرنے والے جنرل کو تمغۂ فتح سے نواز دیا
- کراچی اور پورٹ قاسم میں روکے گئے کنٹینرز سے مصنوعات کی منظم چوری کا انکشاف
- تحریک انصاف کا گنڈا پور کی گرفتاری کا دعویٰ، رہائی کیلیے 24 گھنٹے کا وقت دیدیا
- ورلڈ کپ میں بھارت سے شکست کی روایت برقرار، قومی ویمنز ٹیم 6 وکٹوں سے ناکام
- کل کا دن در اصل 9 مئی ٹو تھا، مریم اورنگزیب
- اسرائیل میں مرکزی بس اسٹیشن پر حملہ؛ خاتون ہلاک،11 افراد زخمی
- کےپی حکومت نے میڈیا پر جاری کردہ وزیراعلی گنڈاپور کی تصویر کو جعلی قرار دے دیا
- وزیراعلی کے پی کی قیادت میں اسلام آباد پر دھاوا بولا گیا، آئی جی اسلام آباد
- پی ٹی آئی نے ہمیشہ احتجاج کی آڑ میں تشدد کا راستہ اپنایا، وزیراعظم
- ایک صدر سیڑھیاں چڑھتے گرجاتا ہے اور ایک گولی کھاکر بھی کھڑا رہا، ایلون مسک
- پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کو گرفتار کرلیا گیا، وکیل کا دعویٰ
- ڈی ایس پی سی ٹی ڈی کی ریکی اور واردات کیسے کی گئی؟ فوٹیج سامنے آگئی
- پست ہمتی اور ذہنی دباؤ؛ بھارت میں ایک ہی دن میں 2 فوجیوں نے خودکشی کرلی
- تحریک انتشار کا مقصد لاشیں گرانا تھا، وزیر اطلاعات
- انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلیے پاکستانی ٹیم کا اعلان، اہم فاسٹ بولر شامل
- عمران خان کی بہنوں کا دہشت گردی کیس میں جسمانی ریمانڈ منظور
- حزب اللہ کے زیراستعمال پیجرز میں دھماکے، امریکی اخبار کے نئے انکشافات
- جے شنکر کا دورہ پاکستان، محسن نقوی کیساتھ کرکٹ ڈپلومیسی پر تبادلہ خیال کا امکان
- مریم نواز کا اسلام آباد میں کانسٹیبل کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار
میٹا کے زیر اہتمام ذمہ دارانہ مواد کی تخلیق کیلئے کراچی میں ایونٹ کاانعقاد
ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی جانب سے فیس بک کمیونیٹی کے لیے ہفتہ وار پوڈکاسٹ کا انعقاد کیا گیا۔
پوڈ کاسٹ کا مقصد فیس بک کمیونٹی کے ساتھ صاف دوستانہ انداز میں بات چیت کرنا ہے تاکہ مثبت تجربات کے لئے روابط بنانے اور سوچ سمجھ کر مواد تخلیق کرنے پر بات کی جا سکے۔
چار اقساط پر مشتمل اس ہفتہ وار پوڈکاسٹ #CreatewithCare کی میزبانی کےلیے پاکستانی کانٹینٹ کریئٹر اور کامیڈین علی گل پیر کے ساتھ اشتراک کیا گیا جس کی آخری قسط میٹا کی طرف سے کراچی میں منعقدہ ایونٹ میں لائیو اسٹریم کی گئی۔
میٹا کی ساؤتھ ایشیا کی ہیڈ آف سیفٹی پالیسی ڈاکٹر پریانکا بھلا نے اس بات چیت میں فیس بک کے صارفین کے لئے دستیاب ٹولز کے بارے میں بات کی جو انہیں پلیٹ فارم پر محفوظ رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا ’ہم چاہتے ہیں کہ لوگ آن لائن محفوظ اور مثبت تجربات حاصل کریں۔ ہم انہیں پلیٹ فارمز پر اپنے وقت کا لطف اٹھانے کے لئے ٹولز اور وسائل فراہم کرتے ہیں تاکہ وہ محفوظ رہ سکیں اور نقصان دہ مواد اور غیر ضروری رابطوں سے بچ سکیں‘۔ فیس بک پر لوگ وہ چیزیں تلاش کرسکتے ہیں جو ان کےلیے اہمیت رکھتی ہیں اور ایسے لوگوں کے ساتھ روابط قائم کرسکتے ہیں جو مشترکہ مفادات رکھتے ہیں۔
کراچی میں منعقدہ ہونے والا یہ ایونٹ پاکستان میں فیس بک کمیونٹی کے ساتھ روابط کے لئے میٹا کے اقدامات کا حصہ ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔