- ایف سی کو بلوچستان میں کسٹمز افسران کے اختیارات تفویض
- زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر زوال کا شکار
- سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- پاکستان میں ربیع الثانی 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا
- بلاول بھٹو کا وزیراعظم کی جانب سے اے پی سی بلانے کا خیر مقدم
- وزیراعظم سے بلاول اور حافظ نعیم کی ملاقات، فلسطینیوں کیساتھ 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی منانے کا فیصلہ
- 63 اے پرسپریم کورٹ کا فیصلہ کھلم کھلا ہارس ٹریڈنگ کی اجازت دینا ہے، لاہور ہائیکورٹ بار
- بھارت میں ٹرک اور ٹریکٹر میں خوفناک تصادم؛ 10 مزدور ہلاک
- پی ٹی آئی احتجاج، وزیر داخلہ کا اسلام آباد کا فضائی دورہ، سیکیورٹی اقدامات پر اظہار اطمینان
- سرباز خان دنیا کی تمام بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والے پہلے پاکستانی کوہ پیما بن گئے
- کراچی میں بارش سے متاثرہ سڑکوں کی تعمیر کا کام شروع
- حماس کے اسرائیل پر حملے رد عمل میں تھے، یورپی یونین
- مہنگائی کی شرح میں پھر سے اضافہ، ایک ہفتے میں 21 اشیائے ضروریہ مہنگی
- ایس سی او کانفرنس؛ اسلام آباد میں پاک فوج کو طلب کرلیا گیا
- روس کا بڑا اقدام؛ طالبان کو دہشتگردوں کی فہرست سے نکالنے کا فیصلہ
- مودی سرکار کیخلاف ارکان اسمبلی کا احتجاج؛ تیسری منزل سے کود گئے
- بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی گرفتاری پرحکومت خیبرپختونخوا کا ردعمل
- موبائل فون اسمگل کرنے والی پی آئی اے ایئرہوسٹس معطل
- پی ٹی آئی احتجاج؛ عمران خان کی دونوں بہنیں ڈی چوک سے گرفتار
- فلسطین کے مسئلے پر وزیراعظم نے آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی
حکومت قاضی فائز کیلیے سپر عدالت بنا رہی ہے، پی ٹی آئی
اسلام آباد / لاہور: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ حکومت قاضی فائز عیسیٰ کے لیے سپر عدالت بنا رہی ہے، کسی بھی قسم کی سپرعدالت ناقابل قبول ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی نے کہا ہے کہ ایک عرصے بعد ہم لاہور مینار پاکستان پر جلسہ کرنے جا رہے ہیں، عوام سے درخواست ہے کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں پر امن طریقے سے نکلیں۔
تحریک انصاف پنجاب کے قائم مقام صدر حماد اظہر نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل سے قیدی نمبر804 نے لاہور جلسے کا این او سی دیا ہے، تاریخی جلسہ منعقد ہوگا، کرپٹ مافیا نے رکاوٹیں ڈالیں تو پھر پنجاب کی ہر سڑک پر جلسہ ہوگا۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے لاہور کا جلسہ ہر صورت ہوگا، پی ٹی آئی رہنمابیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ آئینی عدالت بنانے کیلئے جلدی نہیں ہونی چاہیئے، مشاورت کے ساتھ عدالت بن سکتی ہے، شک ہے آئینی عدالت میں مرضی کے ججز لگا کر مرضی کے فیصلے کروائے جائیں گے۔
پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن نے کہا ہے کہ ہمارا اور مولانا فضل الرحمان کا ایک ہی موقف ہے ملٹری کورٹس قبول نہیں کریں گے، آئینی عدالت کا دائرہ محدود ہونا چاہیے۔ ان کا کہناتھا کہ اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کے درمیان بات چیت کا آغاز کوئی تیسرا شخص بھی کر سکتا ہے، مذاکرات ریاست کے مفاد میںہیں لیکن مینڈیٹ چور تین پارٹیوں پی پی پی ، ن لیگ اور ایم کیو ایم سے بات نہیں کریں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔