- معیشت، سوسائٹی، گورننس کو ڈیجیٹلائز کررہے ہیں، وزیرمملکت آئی ٹی
- ٹیسٹ رینکنگ؛ بابر اعظم کی تنزلی، محمد رضوان کی ترقی
- پنجاب میں7 اضلاع کے ڈپٹی کمشنر سمیت 12 افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری
- معروف اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کراچی پہنچ گئے
- ہم کسی سے تصادم نہیں چاہتے، کسی کو نقصان پہنچانا ہمارا مقصد نہیں، علی امین گنڈاپور
- اسرائیل کی جوابی حملے کی دھمکی؛ ایران نے اپنے ایٹمی ہتھیاروں کو محفوظ کرلیا
- تین ہٹی کے اطراف میں نادہندگان پر واجب الادا رقم 29 کروڑ سے تجاوز کر گئی، ترجمان کے الیکٹرک
- کراچی؛ پوش علاقوں میں ڈکیتی کی بڑی وارداتیں کرنے والا وائٹ کرولا گینگ گرفتار
- ایران کے اسرائیل پر حملے کے بعد آیت اللہ خامنہ ای منظرعام پر آگئے
- انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی بہتری
- ایف آئی اے میں ایزی پیسہ سے متعلق گمراہ کن خبریں پھیلانے والوں کے خلاف شکایت درج
- ملالہ کا فلسطینی بچوں کیلئے 3 لاکھ ڈالر ہنگامی امداد کا اعلان
- نواز شریف کا کے پی سے مریضوں کا علاج کیلئے پنجاب جانے کا بیان مضحکہ خیز ہے، بیرسٹر سیف
- اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے باوجود 49 فیصد شیئرز کی قیمتیں گرگئیں
- آسٹریلیا؛ احتجاج میں حزب اللہ کا پرچم لہرانے پر 19 سالہ لڑکی پر فرد جرم عائد
- ایشیائی ترقیاتی بینک خیبرپختونخوا کیلیے320 ملین ڈالرفراہم کرے گا
- پی ٹی آئی کی حکومت میں ملک کی معیشت سے کھیل کھیلا گیا، وزیراعلیٰ سندھ
- لاہور؛ گھریلو لڑائی جھگڑےکی بنا پر شوہر کو قتل کرنے والی عدالتی مفرورہ بیوی گرفتار
- لاہور؛ قمار بازوں کے خلاف گھیرا تنگ، جواء کھیلتے ہوئے10 ملزمان گرفتار
- راولپنڈی؛ پی ٹی آئی کےعہدیدارغیرقانونی حراست سے بازیاب،ایس ایچ او کیخلاف مقدمہ
ایک وقت تھا جب امیتابھ بچن کی ناکامی پر بالی ووڈ ہنستا تھا، رجنی کانت
ممبئی: بھارتی سپر اسٹار رجنی کانت نے فلمی دنیا کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کی زندگی کے اُن دنوں کا ذکر کیا جب بالی ووڈ ان پر ہنس رہا تھا۔
دونوں عظیم فنکار 33 سال بعد ایک بار پھر فلم ’ویٹائیان‘ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے، جو 10 اکتوبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔
یہ فلم جہاں امیتابھ بچن کا تیلگو انڈسٹری میں پہلا قدم ہے، وہیں یہ رجنی کانت کی 170ویں فلم ہے۔
فلم کی آڈیو لانچنگ تقریب میں 73 سالہ رجنی کانت نے 82 سالہ امیتابھ بچن کے لیے جذباتی انداز میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب امیتابھ نے شوبز کیریئر شروع کیا تو انہیں بہت زیادہ مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ اُن کے پاس چوکیدار کی تنخواہ دینے کے پیسے بھی نہیں تھے اور اُن کا گھر نیلام ہوگیا تھا، جس پر پورا بالی ووڈ ہنس رہا تھا۔
رجنی کانت نے امیتابھ بچن کے عزم کی تعریف کی اور بتایا کہ لیجنڈ اداکار نے صرف تین برسوں میں خود کو دوبارہ مالی طور پر مستحکم کیا اور جوہو کی اسی گلی میں تین نئے گھر خریدے۔
اداکار نے امیتابھ بچن کے کام کے جذبے کو سراہا اور کہا کہ 82 سال کی عمر میں بھی وہ روزانہ 10 گھنٹے کام کرتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔