- لاہور کے علاقے فیکٹری ایریا سے لڑکی کی بوری بند لاش برآمد
- حسن نصراللہ کو شہید کرنے کا حکم اسرائیل کو نیویارک سے ملا، ایرانی صدر
- حسن نصر اللہ کی شہادت کی خبر دیتے ہوئے خاتون اینکر رو پڑی
- روس کی حسن نصراللہ کے قتل کی مذمت، ڈرامائی نتائج سے خبردار کردیا
- جماعت اسلامی کا ملک بھر میں حسن نصر اللہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کا اعلان
- ملک بھر کے ایئرپورٹس پر ای گیٹس کی تنصیب تاخیر کا شکار
- وزیراعلیٰ کے پی کا اپنے ہی کارکنان کے خلاف نازیبا زبان کا استعمال
- مشکل دن ہمارا انتظار کر رہے ہیں، اسرائیلی آرمی چیف
- سول ایوی ایشن اتھارٹی ہیڈکوارٹرز دو حصوں میں تقسیم، بورڈز آویزاں
- شمالی وزیرستان میں ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات بی اے ایس آئی کرےگا، سی اے اے حکام
- پی ٹی آئی کا راولپنڈی میں احتجاج ختم کرنے اور کارکنوں کو واپس جانے کی ہدایت
- ہماری جماعت کے تھنک ٹینک نے آج پہلا وائٹ پیپر جاری کردیا ہے، شاہد خاقان عباسی
- آئی ایم ایف کی پاکستان میں معاشی ترقی میں اضافہ اور مہنگائی میں کمی کی پیشگوئی
- حسن نصراللہ کی شہادت کا انجام اسرائیل کی تباہی پر ہوگا، نائب ایرانی صدر
- حسن نصر اللہ کی شہادت سے اسرائیل کے خلاف جدوجہد کو مزید تقویت ملے گی، فضل الرحمان
- کراچی؛ واٹرٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق، واٹر ٹینکر کو آگ لگا دی گئی
- وزیراعلیٰ کے پی برہان انٹرچینج پر پھنس گئے، احتجاج ختم کرنے کا اعلان
- کمسن بچے کے ساتھ بد فعلی کرنے والا ملزم گرفتار
- حسن نصراللہ کی شہادت سے صرف اور صرف مزاحمت مزید طاقتور ہوگی، حماس
- سانحہ 9 مئی ناقابل معافی گناہ ہے، وزیراعظم شہباز شریف
فضل الرحمان اور پی ٹی آئی کا آئینی ترامیم کا مشترکہ مسودہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان نے فیصلہ کیا ہے کہ حکومتی اتحاد کی مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے سے اپوزیشن کی طرف سے اپنا الگ مسودہ تیار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
جمعیت علمائے اسلام اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اجلاس کے دوران ہونے والے تبادلہ خیال اندرونی کہانی ایکسپریس نیوز کو موصول ہوئی ہے، جس کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن کی جانب سے آئینی ترامیم کا مسودہ تیار کرنے فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت قانونی و آئینی معاملات کو پیش نظر رکھتے ہوئے سلمان اکرم راجا اور کامران مرتضیٰ مسودہ تیار کریں گے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اپنا مسودہ اور تجاویز ہمارے ہاتھ آجائیں تو پھر آگے بڑھا جائے گا، جب ہمارے ہاتھ میں کوئی مسودہ ہوگا تو پھر ہی کسی سے بات چیت کی جا سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی ایکسٹنشن کو نہیں مانتا نہ کسی ادارے کے سربراہ کو ایکسٹینشن دینے دیں گے، میری شوریٰ نے کہا کہ حکومت کے ساتھ نہیں جانا اور آئینی ترامیم کو مسترد کرو، مجھے معلوم ہے اس میں بہت ساری چیزیں غلط ہو رہی ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پارلیمان کے اندر ووٹ اور باہر عوامی طاقت سے کسی بھی غیر آئینی اقدام کو روکیں گے۔
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ ہم جمعے کو احتجاج کر رہے ہیں، اس کے بعد بیٹھیں گے، یہ بانی پی ٹی آئی کو ملٹری کورٹ میں لے جانا چاہتے ہیں۔
جمعیت علمائے اسلام اور پی ٹی آئی کے اجلاس میں آئینی ترامیم پر مشترکہ مسودہ لانے کا فیصلہ ہوا اور ذرائع نے بتایا کہ دونوں جماعتوں کے وکیل رہنما جمعے کو دوبارہ اسلام آباد میں ملاقات کریں گے۔
اپوزیشن کی جانب سے حکومتی آئینی ترامیم کا مسودہ سامنے آنے کے بعد اپنی تجاویز بھی سامنے رکھی جائیں گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔