پنجاب پولیس کا کچے میں آپریشن، بدنام زمانہ ڈاکو اختر عرف موٹی ہلاک

ویب ڈیسک  ہفتہ 28 ستمبر 2024
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 لاہور: پنجاب پولیس کے کچے کے علاقے میں آپریشن کےد وران بدنام زمانہ ڈاکو اختر عرف موٹی ہلاک ہوگیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق کچے کے علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ اسی سلسلے میں راجن پور کے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف ایک کارروائی کے دوران بنگلہ اچھا سرکل میں راجن پور پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

ڈاکوؤں اور پولیس کے مابین دو طرفہ فائرنگ کے دوران کچے کے علاقے کا بدنام زمانہ ڈاکو اختر عرف موٹی ہلاک ہوگیا، جو قتل، اقدام قتل، اغوا برائے تاوان اور ڈکیتی سمیت متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے خطرناک ڈاکو کو کیفر کردار تک پہنچانے پر راجن پور پولیس کو شاباش دی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔