اقوام متحدہ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر شہباز شریف نے ریکارڈ قائم کر دیا

ویب ڈیسک  پير 30 ستمبر 2024
فوٹو- فائل

فوٹو- فائل

  اسلام آباد: اقوام متحدہ کے آفیشل یوٹیوب چینل 79 ویں جنرل اسمبلی کے اجلاس میں عالمی رہنماؤں کی تقاریر میں وزیراعظم شہباز شریف کی تقریر بھی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیوز میں شامل ہوگئی۔

اقوام متحدہ کے ادارے سینٹر فار پبلک اوپینین ریسرچ نے اعدادوشمار جاری کر دئیے اقوام متحدہ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر وزیراعظم شہباز شریف کا خطاب سب سے زیادہ بار دیکھا گیا۔

اقوام متحدہ کے آفیشل یوٹیوب اکاؤنٹ کے حساب سے وزیراعظم کے خطاب کو دو روز میں 1 لاکھ 43 ہزار لوگوں نے دیکھا جبکہ الجزیرہ کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر شہباز شریف کے خطاب کی ویڈیو کو 16 لاکھ لوگوں نے دیکھا۔

PM-Shahbaz

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس میں عالمی رہنماؤں کی جانب سے کی گئی ویڈیوز کو ویڈیو اسٹریمنگ کے ذریعے یوٹیوب پر براہ راست نشر کیا گیا تھا۔

اقوام متحدہ کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق امریکی صدر بائیڈن کی تقریر کو 1 لاکھ ایک ہزار، ترکیہ کے صدر کی تقریر کو 51 ہزار افراد نے دیکھا۔

youtube

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔