- سابق گورنر سندھ کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان
- کراچی: سٹی کونسل میں حسن نصراللہ اور اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر قرارداد منظور
- پی آئی اے طیارے کے دبئی میں اڑان بھرنے کے دوران رن وے پر سارے ٹائرز برسٹ
- کراچی؛ بن قاسم کے قریب ٹرین کی ٹکر سے ضعیف العمر شخص جاں بحق
- کراچی؛ کار کے اندر دم گھٹنے سے بے ہوش ہونے والا کمسن بچہ دوران علاج جاں بحق ہوگیا
- شاہ عبداللطیف یونیورسٹی میں غذائی قلت کا مقابلہ کرنے کی حکمت عملی پر دو روزہ تقریب
- ایف بی آر نے انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی تردید کردی
- کراچی: کورنگی میں غیرت کے نام پر نوجوان قتل
- آرٹیکل 63 اے نظر ثانی درخواستوں پر سپریم کورٹ کا حکم نامہ غیر قانونی ہے، جسٹس منیب اختر
- ملکی معیشت کو بہتر کرنا ہے تو عام آدمی کے کاروبار کو اہمیت دینی ہوگی، گورنر سندھ
- حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کردیں
- لاہور؛ ڈکیت و موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار، 5 موٹر سائیکلیں، اسلحہ اور نقدی برآمد
- پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے پی ایس بی کی پابندی کو یکسر مسترد کردیا
- انسداد دہشت گردی عدالت نے کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر کو 14 سال قید کی سزا سنادی
- لڑکی سے اجتماعی زیادتی کرنے والا پولیس اہلکار اور ساتھی گرفتار
- شکیب الحسن کو وطن واپسی پر سکیورٹی فراہم کی جائے گی، بنگلادیشی حکومت
- ٹیلی کام سیکٹر کی بہتری کیلیے پی ٹی اے نے نئی سہولت شروع کردی
- مسلم آبادی میں اضافے کے بیان پر بی جے پی رہنما کے تن بدن میں آگ لگ گئی
- نوسربازوں نے شادی کا جھانسہ دے کر گونگے بہرے محنت کش کو لوٹ لیا
- گوگل نے سابق ملازم کی خدمات بھاری ڈیل کے عوض دوبارہ حاصل کرلیں
خیبرپختونخوا کے اسمبلی اجلاس میں بار بار بجلی کی لوڈ شیڈنگ
پشاور: خیبرپختونخوا کے اسمبلی اجلاس میں متعدد بار لوڈ شیڈنگ ہوئی جس پر ایوان اندھیرے میں ڈوب گیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹے کی تاخیر سے اسپیکر اسمبلی بابر سلیم سواتی کی زیرصدارت شروع ہوا، ایک گھنٹے کے بعد اجلاس میں بجلی بند ہوئی۔
بعد ازاں خیبرپختونخوا اسمبلی کو متعدد بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑا اور آنکھ مچولی جاری رہی۔ جس پر اسپیکر نے رکن کو اندھیرے میں بات جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔
اُدھر اسمبلی سے پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے تجاویز کے خلاف آپریشن کے متاثرین کو معاوضہ کی ادائیگی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔ اس کے علاوہ جنوبی وزیرستان کا نام محسود قبیلے کے نام پر رکھنے کی تجویز بھی متفقہ طور پر منظور ہوئی۔
اسمبلی نے اورسیز پاکستانیوں کے بلاک شناختی کارڈ فوری طور پر جاری کرنے کی قرارداد بھی متفقہ طور پر منظور کرلی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔