- ایف سی کو بلوچستان میں کسٹمز افسران کے اختیارات تفویض
- زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر زوال کا شکار
- سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- پاکستان میں ربیع الثانی 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا
- بلاول بھٹو کا وزیراعظم کی جانب سے اے پی سی بلانے کا خیر مقدم
- وزیراعظم سے بلاول اور حافظ نعیم کی ملاقات، فلسطینیوں کیساتھ 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی منانے کا فیصلہ
- 63 اے پرسپریم کورٹ کا فیصلہ کھلم کھلا ہارس ٹریڈنگ کی اجازت دینا ہے، لاہور ہائیکورٹ بار
- بھارت میں ٹرک اور ٹریکٹر میں خوفناک تصادم؛ 10 مزدور ہلاک
- پی ٹی آئی احتجاج، وزیر داخلہ کا اسلام آباد کا فضائی دورہ، سیکیورٹی اقدامات پر اظہار اطمینان
- سرباز خان دنیا کی تمام بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والے پہلے پاکستانی کوہ پیما بن گئے
- کراچی میں بارش سے متاثرہ سڑکوں کی تعمیر کا کام شروع
- حماس کے اسرائیل پر حملے رد عمل میں تھے، یورپی یونین
- مہنگائی کی شرح میں پھر سے اضافہ، ایک ہفتے میں 21 اشیائے ضروریہ مہنگی
- ایس سی او کانفرنس؛ اسلام آباد میں پاک فوج کو طلب کرلیا گیا
- روس کا بڑا اقدام؛ طالبان کو دہشتگردوں کی فہرست سے نکالنے کا فیصلہ
- مودی سرکار کیخلاف ارکان اسمبلی کا احتجاج؛ تیسری منزل سے کود گئے
- بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی گرفتاری پرحکومت خیبرپختونخوا کا ردعمل
- موبائل فون اسمگل کرنے والی پی آئی اے ایئرہوسٹس معطل
- پی ٹی آئی احتجاج؛ عمران خان کی دونوں بہنیں ڈی چوک سے گرفتار
- فلسطین کے مسئلے پر وزیراعظم نے آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی
اپنے ہی گولی سے زخمی ہونیوالے گووندا اسپتال سے ڈسچارج، ویڈیو وائرل
ممبئی: ماضی میں بالی ووڈ کو سُپر ہٹ فلمیں دینے والے مقبول اداکار گووندا کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یکم اکتوبر کو تقریباََ 5 بجے کے قریب گووندا اپنی ہی ریوالور سے گولی لگنے کے باعث زخمی ہوگئے تھے۔
گووندا کے منیجر کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اداکار کا کوکلکتہ میں ایک شو تھا اور اُنہیں صبح 6 بجے کی فلائٹ سے شو کے لیے روانہ ہونا تھا۔
منیجر کا کہنا تھا کہ جب اداکار ایئرپورٹ آنے کے لیے تیار ہورہے تھے تو وہ اپنی الماری میں اپنی لائسنس یافتہ ریوالور رکھ رہے تھے کہ غلطی سے فائر ہوا جو گووندا کی ٹانگ پر لگا۔
مزید پڑھیں: گووندا ہیرو نمبر 1 ہیں، گولی بھی اُن کا کچھ نہیں کرسکی؛ اہلیہ سنیتا آہوجا
گووندا کو ایمرجنسی میں ممبئی کے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں تین دن رہنے کے بعد آج 4 اکتوبر کو اُنہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔
سوشل میڈیا پر گووندا کی ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اسپتال کے باہر موجود ہیں اور وہیل چیئر پر بیٹھے ہیں۔
اداکار کے ہمراہ، اُن کی اہلیہ سنیتا آہوجا اور بیٹی کو بھی دیکھا گیا جبکہ گووندا کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد بھی اُن کے اردگرد موجود تھی جنہوں نے اُن کی مکمل صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس سے قبل گووندا کی اہلیہ نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈاکٹروں نے گووندا کو 6 ہفتے تک گھر میں مکمل آرام کرنے کی ہدایت کی ہے، لہٰذا ہم زیادہ لوگوں کو گووندا سے ملنے کی اجازت نہیں دیں گے کیونکہ انفیکشن کا خطرہ ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔