- اسلحہ برآمدگی کیس، علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
- لبنان؛ مہاجر کیمپ پراسرائیلی حملے میں حماس کمانڈراہلیہ، 2 بیٹیوں سمیت شہید
- کراچی کو جدید اور بہترین شہر بنانے کیلیے 3 ارب ڈالرز کی ضرورت ہے، وزیراعلیٰ سندھ
- طالبان پی ٹی آئی کے سہولت کار ہیں اور انکے مسلح افراد گنڈاپور کے ساتھ آرہے ہیں، خواجہ آصف
- یوٹیوب سبسکرائبرز؛ رونالڈو کو ٹکر دینے کیلئے میسی سے تعاون کا عندیہ
- پاک فوج کے دستوں کا اسلام آباد اور گرد و نواح میں گشت
- ملتان ٹیسٹ؛ انگلش کپتان بین اسٹوکس انجری کے باعث میچ سے باہر
- پنجاب حکومت نے لاہور میں بھی فوج طلب کرلی
- کسی شرپسند کو ڈی چوک کے قریب پھٹکنے نہیں دیں گے، وزیر اطلاعات
- بھارتی وزیرخارجہ کوریاست مخالف احتجاج میں شرکت کی دعوت ملک دشمنی کا آخری لیول ہے، عظمی بخاری
- اسلام آباد کے تاجروں کا پی ٹی آئی احتجاج کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ
- گنڈاپور کے قافلے میں پی ٹی آئی کارکن ہیں، کوئی افغان باشندہ نہیں، بیرسٹر سیف
- ویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ ویسٹ انڈین بالر چہرے پر گیند لگنے سے زخمی
- گھریلو جھگڑے پرشوہرنے بیوی کو تشدد کے بعد قتل کردیا
- کراچی میں پولیس مقابلے؛ 8 زخمیوں سمیت 9 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد
- وزیراعلی خیبرپختونخوا ساری حدود پار کررہے ہیں، وزیر داخلہ
- دوستی سے انکار پرخاتون کو تیزاب سے جلانے، زیادتی کی کوشش
- شکست پر میڈل تقسیم! بھارتی فینز کپتان، کھلاڑی اور مینجمنٹ پر بھڑک اُٹھے
- کم وقت میں ڈرون سے سب سے زیادہ ایموجیز بنانے کا عالمی ریکارڈ قائم
- علی امین گنڈاپور اسلام آباد پہنچ گئے، پولیس گرفتاری کیلیے کے پی ہاؤس میں داخل
'زندگی سے کوئی شکوہ نہیں'، شگفتہ اعجاز کے مرحوم شوہر کا آخری انٹرویو وائرل
کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے اپنے مرحوم شوہر یحییٰ صدیقی کی زندگی کا آخری انٹرویو یوٹیوب پر جاری کردیا۔
شگفتہ اعجاز کے مطابق اُنہوں نے اپنے مرحوم شوہر کا آخری انٹرویو سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولاجی ٹرانسپلانٹ (ایس آئی یو ٹی) میں ریکارڈ کیا تھا جوکہ اداکارہ نے حال ہی میں 3 اکتوبر کو اپنے یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کیا۔
26 منٹ کے دورانیے پر مشتمل انٹرویو میں یحییٰ صدیقی نے اپنی زندگی کے مختلف معاملات پر کُھل کر بات چیت کی تھی جبکہ ویڈیو میں اُنہیں کینسر کی وجہ سے کافی کمزور حالت میں دیکھا گیا۔
ویڈیو میں شگفتہ اعجاز نے شوہر سے پوچھا کہ آپ کی زندگی کا سب سے اچھا اور خوبصورت دور کون سا تھا؟ جس پر یحییٰ صدیقی نے کہا کہ میں نے اللہ تعالیٰ کے کرم سے بہترین زندگی گزاری ہے، اسی وجہ سے مجھے اپنی پوری زندگی ہی اچھی لگی۔
شگفتہ اعجاز نے شوہر سے سوال کیا کہ اگر آپ کو دوبارہ زندگی ملی تو آپ کیا کریں گے؟، اس سوال کے جواب میں یحییٰ صدیقی نے کہا کہ میں اپنی دوسری زندگی میں بھی شگفتہ اعجاز کو ہی ڈھونڈوں گا۔
مزید پڑھیں: ہماری زندگی میں آپ کی موجودگی ایک نعمت تھی، شگفتہ اعجاز کا شوہر کیلئے پیغام
اداکارہ نے شوہر سے کہا کہ میں نے سنجیدہ سوال پوچھا تو لہٰذا آپ بھی سنجیدہ جواب دیں، اس پر یحییٰ صدیقی نے کہا کہ یہ میرا سنجیدہ جواب ہی ہے۔
دورانِ انٹرویو، یحییٰ صدیقی بار بار اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے نظر آئے جبکہ اُنہوں نے کہا کہ اُنہیں اپنی زندگی سے کسی قسم کا کوئی شکوہ نہیں۔
سوشل میڈیا پر مرحوم یحییٰ صدیقی کا آخری انٹرویو وائرل ہورہا ہے جہاں صارفین کی جانب سے اُن کی مغفرت کی دُعا کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ شگفتہ اعجاز کے شوہر یحییٰ صدیقی پچھلے 5 برسوں سے کینسر میں مبتلا تھے اور گزشتہ ماہ 12 ستمبر کو انتقال کرگئے تھے۔
شگفتہ اعجاز اور یحییٰ صدیقی کی یہ دوسری شادی تھی، دونوں کی پہلی شادیوں سے دو دو بچے ہیں جبکہ ان دونوں کی دو مشترکہ بیٹیاں بھی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔