اسلام آباد میں فوج کو دئیے گئے اختیارات کا مراسلہ جاری

ویب ڈیسک  ہفتہ 5 اکتوبر 2024
گزشتہ روز پاک فوج کے دستوں کو تعینات کیا گیا تھا:فوٹو:فائل

گزشتہ روز پاک فوج کے دستوں کو تعینات کیا گیا تھا:فوٹو:فائل

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے فوج کو دئیے گئے اختیارات کا مراسلہ جاری جاری کر دیا۔

مراسلے کے مطابق فوج کو صورتحال کشیدہ ہونے پر کارروائی کے تمام اختیارات حاصل ہوں گے۔ مقامی کمانڈر وفاقی پولیس کے ساتھ مل کر کارروائی کریں گے۔ شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی اور گرفتاری کے بھی اختیارات دئیے گئے ہیں۔مظاہرین کے خلاف لاٹھی چارج۔ آنسو گیس کی بھی اجازت ہو گی۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ طاقت کا کم سے کم استمعال کیا جائے گا۔ شرپسندوں کی موجودگی یا خطرات کی اطلاع پر کارروائی کی جائےگی جبکہ پولیس کی عدم موجودگی میں فوجی اہلکار جرم میں ملوث افراد کو گرفتار کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاک فوج نے اسلام آباد میں سیکیورٹی کی ذمے داریاں سنبھال لیں

گزشتہ روز وزارت داخلہ نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کی تعیناتی کے احکامات دیے تھے  جن کے تحت پاک فوج کے دستوں کی اسلام آباد اور گرد و نواح میں تعیناتی کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔