- پی ٹی آئی کے احتجاج میں سرکاری وسائل کے استعمال کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل
- کراچی میں جماعت اسلامی کا الاقصیٰ ملین مارچ، اہل غزہ و لبنان سے اظہار یکجہتی
- ننکانہ صاحب؛ زمین کے تنازع پر فائرنگ، دو افراد قتل تین زخمی
- پاکستانی طلبا نے ہوا کی نمی سے پینے کا پانی نکالنے والی مشین تیار کرلی
- کراچی: کار نے موٹرسائیکل سوار فیملی کو کچل دیا، باپ جاں بحق، بیٹی اور اہلیہ زخمی
- خیبرپختونخوا اسمبلی کا ہنگامی اجلاس، وزیراعلیٰ گنڈاپور کی گمشدگی کی قرارداد منظور
- حماس حملے کا سال مکمل؛ اسرائیل میں نیتن یاہو حکومت کیخلاف مظاہرے
- صدرمملکت کی لیفٹننٹ کرنل محمد علی شہید کے گھر آمد، ‘قوم اپنے شہدا کو فراموش نہیں کرے گی’
- لاہور میں خواتین اور بچوں کا اہل غزہ سے اظہار یکجہتی
- غزہ پر اسرائیلی حملوں کا سال مکمل؛ دنیا بھر میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے
- پنجاب میں مہمان پرندوں کا غیرقانونی شکارعروج پرپہنچ گیا،31 شکاری گرفتار
- منی پور میں نسلی فسادات؛ مودی سرکاری کی آشیرباد کے ثبوت مل گئے
- مشرق وسطیٰ پر حکومت کی آل پارٹیز کانفرنس کل ایوان صدر میں ہوگی
- ڈونلڈ ٹرمپ اور جوبائیڈن کے ایک دوسرے پر تنقید کے وار
- مجوزہ آئینی ترمیم کی مخالفت کا حق محفوظ رکھتے ہیں، خالد مقبول
- اسرائیل میں بس اسٹیشن پر حملہ کرنے والے شہید فلسطینی کی شناخت ہوگئی
- اسلام آباد پولیس نے دھاوا ناکام بنانے کیلئے شاندار کردار ادا کیا، وزیراعظم
- اسپیشل اولمپکس پاکستان اور آرتھوپیڈک میڈیکل انسٹیٹیوٹ کے درمیان معاہدے پر دستخط
- خامنہ ای نے اسرائیل پر میزائل حملے کرنے والے جنرل کو تمغۂ فتح سے نواز دیا
- کراچی اور پورٹ قاسم میں روکے گئے کنٹینرز سے مصنوعات کی منظم چوری کا انکشاف
عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کارکنوں پر بغاوت اور دہشتگردی کا مقدمہ
پی ٹی آئی کے احتجاج کے تناظر میں عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کارکنوں پر لاہور میں بغاوت اور دہشتگردی کا مقدمہ کرلیا گیا۔
تھانہ اسلام پورہ میں ریاست کے خلاف بغاوت، دہشت گردی اور اقدام قتل کی سنگین دفعات کے تحت چئیرمین پی ٹی آئی ،رہنماؤں اور 200 کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔
مقدمے میں حماد اظہر ،سلمان اکرم راجا،غلام محی الدین، ایم پی اے شہباز، مسرت جمشید چیمہ، شیخ امتیاز، علی امتیاز، شبیر گجر سمیت دیگر رہنماؤں کو نامزد کیا گیا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں غیر معمولی سہولیات حاصل ہیں، چئیرمین نے جیل کے اندر سے ان رہنماؤں کو ریاست کے خلاف تشدد پر اکسایا، جس پر ان رہنماؤں نے کارکنوں کے ساتھ ریاست مخالف نعرے بازی کی اور توڑ پھوڑ کی، کارکنوں نے کانسٹیبل بلال کو زخمی کیا، پولیس نے موقع سے 16 مشتعل کارکنوں کو حراست میں لیا، جن کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
علاوہ ازیں شہر میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے احتجاج کرنے پر تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔
تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف تھانہ ملت پارک اور ہنجروال میں بھی مقدمات درج کیے گئے۔
اے ایس آئی عقیل کی مدعیت میں 20 کارکنوں کے خلاف تھانہ ہنجروال میں مقدمہ درج کیا گیا۔ ہنجروال پولیس نے گزشتہ روز کارکنوں کو احتجاج کیلئے نکلنے پر گرفتار کیا تھا۔
تھانہ ملت پارک میں مقدمہ سب انسپکٹر حافظ عمران کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمہ 10 کارکنوں کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر درج کیا گیا۔
ادھر تھانہ ٹیکسلا پولیس نے بھی بانی پی ٹی آئی سمیت 300 افراد پر دہشتگردی و دیگر سخت ترین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ مقدمے میں دیگر قائدین راجہ بشارت ،تیمور مسعود ،اجمل صابر راجہ ،ضیاد خلیق کیانی ، شہریار ریاض ، راجہ راشد حفیظ، اعجاز خان جازی ، ناصر محفوظ ، ایڈووکیٹ عقیل ، چوہدری امیر افضل ،راجہ شہباز ، عثمان ٹائیگر کو نامزد کیا گیا ہے۔ ٹیکسلا پولیس نے 105 مظاہرین کو گرفتار بھی کر لیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے احتجاج کے باعث مینار پاکستان اور اس کے اطراف کے راستوں کو کینٹنرز لگا کر مکمل طور پر بند کردیا گیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔