وزیراعلی کے پی کی بازیابی کیلئے پی ٹی آئی وکلاء کا پشاور ہائیکورٹ سے رجوع

ویب ڈیسک  اتوار 6 اکتوبر 2024
چیف جسٹس سے آج درخواست پر سماعت کی استدعا کی ہے، ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل اتماخیل

چیف جسٹس سے آج درخواست پر سماعت کی استدعا کی ہے، ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل اتماخیل

 پشاور: وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی وکلاء ونگ نے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

وزیراعلی کے وکیل عالم خان ادینزئی ایڈوکیٹ نے بتایا کہ وزیراعلی کی بازیابی کے لئے درخواست تیار کرلی ہے، ہائیکورٹ عملہ آجائے تو درخواست دائر کریں گے۔

ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل اتمانخیل نے کہا کہ رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ سے رابطہ ہوا ہے، چیف جسٹس سے آج درخواست پر سماعت کی استدعا کی ہے، امید ہے چیف جسٹس آج خصوصی بنچ تشکیل دینگے۔

عالم خان ادینزئی ایڈوکیٹ نے کہا کہ علی امین گنڈاپور صوبے کا وزیراعلی ہے، صوبے کے چیف ایگزیکٹیو کی گرفتاری سے وفاق کیا پیغام دینا چاہتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔